مٹیاری میں بھی کورونا اسٹاف کی خدمات ختم، ڈی ایچ او نے ہدایت جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری (نمائندہ جسارت) ضلع مٹیاری میں کورونا اسٹاف کی خدمات ختم — ڈی ایچ او کا حکم جاری۔ضلع مٹیاری کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع کے مختلف صحت مراکز میں خدمات انجام دینے والے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز (CVC) کے اسٹاف کی خدمات 30 جون 2025 سے ختم کر دی گئی ہیں۔حکم نامے کے مطابق، سندھ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، وہ تمام ملازمین جو کورونا مہم کے دوران خدمات فراہم کر رہے تھے، یعنی ڈیٹا انٹری آپریٹرز، نرسنگ طلبہ، کمیونٹی ورکرز اور جنرل پبلک والنٹیئرز، انہیں مقررہ 600 روپے یومیہ اجرت پر کام سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مٹیاری کے دفتر کے آرڈر کے مطابق، 74 افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں ضلع کے مختلف صحت مراکز جیسے ڈی ایچ کیو مٹیاری، ٹی ایچ کیو ہالا، ٹی ایچ کیو سعیدآباد اور دیگر بی ایچ یو اور آر ایچ سی سینٹرز میں کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں۔ڈی ایچ او مٹیاری نے متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جون 2025 کی دوپہر سے مذکورہ اسٹاف کو ان کی ڈیوٹیوں سے فارغ کر دیں۔نوٹیفکیشن کی کاپیاں محکمہ صحت سندھ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ، ڈائریکٹر ہیلتھ حیدرآباد ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر مٹیاری اور دیگر متعلقہ افسران کو ارسال کی گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایچ
پڑھیں:
مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس،”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔
یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، پنجاب بھر میں آئمہ کرام 62994 کے رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے جبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے، ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔
صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کر کے میٹنگ کی ہدایت کر دی جبکہ حساس ایریا میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانون کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔