کراچی میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
گرفتار ملزمان مردار گوشت شہر کے بعض فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو کم قیمت میں فراہم کرتے تھے، مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور کن ریسٹورنٹ کو سپلائی کی جا رہی تھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹر، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، گلبرک پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب گودام پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گودام سے مضر صحت مرغیوں کا 80 کلو سے زائد گوشت برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹر، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں گلبرگ پولیس نے موسی کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان انور اور کمال کوگرفتار کرکے 80 کلو گوشت قبضے میں لے لیا۔ گلبرگ پولیس نے سرکار مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے کے متن کے مطابق کارروائی فیڈرل بی ایریا موسی کالونی میں ریلوے پھاٹک کے قریب کی گئی، اطلاع ملی کہ ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں۔
پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور گودام پر چھاپہ مارا تو بڑی تعداد میں ثابت مردہ مرغیان اور گوشت ملا۔ پولیس کی اطلاع پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی افسر بھی پہنچ گئیں، گودام سے 80 کلو گوشت قبضے میں لے لیا گیا، ایک کلو گوشت لیبارٹری معائنے کیلئے سیل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان مردار گوشت شہر کے بعض فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو کم قیمت میں فراہم کرتے تھے، مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور کن ریسٹورنٹ کو سپلائی کی جا رہی تھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مردہ مرغیوں مردار گوشت کی جا رہی فاسٹ فوڈ پولیس نے گوشت کی
پڑھیں:
میرپورخاص، 19 سالہ نیہا قتل کیس، والدہ سمیت چار ملزمان گرفتار
میرپورخاص:میرپورخاص کی ریلوے کالونی میں پانچ روز قبل پر اسرار طور پر مردہ پائی جانے والی 19 سالہ لڑکی نیہا کے قتل کا مقدمہ بالآخر تھانہ وومین میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نورچنہ کی ہدایت پر پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا۔
مقدمے میں مقتولہ کی والدہ آشی، صائمہ مغل، صابر مہر، فرمان مغل اور چند نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد والدہ اور ایک دوسری خاتون سمیت تمام چاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔