ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز میں مردہ مرغیوں کے گوشت کا اسکینڈل
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کراچی میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے والا ایک خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور بریانی سینٹرز کو فراہم کیا جا رہا تھا۔
نجی چینل کے مطابقگلبرگ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پرموسیٰ کالونی کے قریب ریلوے پھاٹک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے*80 کلو مردار مرغی کا گوشت برآمد کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت پیک کر کے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور کھانے کے مراکز کو سپلائی کرنے کی تیاری میں تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو بھی کارروائی میں شامل کر لیا۔
تحقیقات کے مطابق، یہ گوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی پوائنٹس اور ہوٹلوں کو فراہم کیا جاتا تھا، جہاں نہ صرف ہزاروں لوگ روزانہ کھانا کھاتے ہیں بلکہ ان میں بچے، بزرگ اور بیمار افراد بھی شامل ہوتے ہیں — جو اس خطرناک گوشت سے شدید متاثر ہو سکتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور امکان ہے کہ اس نیٹ ورک میں مزید افراد بھی ملوث ہوں۔
یہ واقعہ شہریوں اور انتظامیہ دونوں کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے، کیونکہ عوام کی صحت سے اس طرح کا کھلا کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نہ صرف اس نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے بلکہ ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں پولیو ورکرز پر تشدد، چار ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
کراچی:ایف بی ایریا بلاک 14 گوہر آباد میں پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ گھر گھر جاکر پولیو مہم چلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جوہرآباد میں مقدمہ نمبر 423/2025 درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پولیو ٹیم کے اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔