.پاک افغان جنگ بندی معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے‘ وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے دوحا مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دوحا میں رات گئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔ ایکس پر بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ہم ایک ٹھوس
اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں، جس کی میزبانی ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی اگلی میٹنگ میں کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹا جاسکے، مزید جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلیے تمام کوششیں بروئے کار لانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ قطر کی میزبانی اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 13 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ہیں جس میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے۔
وزیر خار
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا، دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں کا بھی امکان ہے۔