پاکستان کی تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں: شہریار آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کو عزت دیں اور سب کی بات سنیں اس سے ماحول بھی بہتر ہوگا اور پاکستان کے مسائل بھی حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی بھی فیصلہ اس کو ویلکم کرنا چاہیے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قبائل کو پہلی دفعہ نمائندگی اس سطح پر ملی ہے جو کہ خوش آئند ہے اس سے پاکستان کی بنیادوں اور مستقبل کو فائدہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہریار آفریدی
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز