کراچی: کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ملیر سٹی ’تھڈو نالہ‘ پل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحیم کھوسو اور غلام شبیر نوحانی کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق عبدالرحیم کھوسو 16 اپریل 2025 کو حیدرآباد میں سی ٹی ڈی موبائل پر حملے میں ملوث تھا جبکہ حملے کے دوران ملز م فراز چانڈیو نے اسی کے فراہم کردہ پستول سے فائرنگ کی تھی۔ دوسرا گرفتار ملزم غلام شبیر نوحانی ملزم پرکاش کے ہمراہ آئی ای ڈی لیکر فرار ہونے کے واقعے میں ملوث ہے۔ گرفتار افراد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں ملزمان نے بارودی مواد گلستان سرمست کے ایک کھنڈر نما کمرے میں چھپا رکھا تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر ایک پیٹی سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک ہزار کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کا سامان برآمد کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار غلام شبیر نوحانی سرکاری ملازم ہے اور دونوں ملزمان مختلف سنگین مقدمات میں طویل عرصے سے روپوش تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کوئٹہ:ایف آئی اے کی کارروائی، 36 ملین کی غیر ملکی کرنسی برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-08-12
کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کرنسی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 36 ملین ایرانی ریال اور 5 ہزار افغان کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے مختلف بینکوں کی چیک بکس اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے جب کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔