City 42:
2025-10-24@19:57:46 GMT

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری 

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

 ویب ڈیسک :نادرا نے شہریوں کےلئے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا.

اب شہری راست کیو آرکوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر کے تمام نادرا مراکز سے جاری ہونےوالی ٹوکن سلپس پر راست ادائیگی کا آپشن دستیاب ہے، شہری اپنے بینک اکانٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آرکوڈ سکین کر کے چند سیکنڈز میں فیس ادا کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

نادرا حکام کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد فیس جمع کرانے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے تاکہ رجسٹریشن مراکز پر لمبی قطاروں اور نقدی کے استعمال میں کمی لائی جاسکے۔ اس سہولت کے تحت شہری اب گھر بیٹھے یا سروس کائونٹر پر ہی فیس ادا کر سکیں گے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک نے شہریوں کوسنگین مالیاتی فراڈ سے خبردار کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عوام کو جعلی ٹرانسفر اسکیموں سے خبردار کر دیا ہے۔دھوکے بازوں نے نیا حربہ تلاش کرلیا ہے، آئے دن غلطی سے پیسے بھیجنے کا ڈرامہ رچا کر عوام سے رقم ہتھیا رہے ہیں، ایسے دھوکے بازوں سے بینک دولت پاکستان نے ہوشیار رہنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ سے بچنے کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غلطی سے پیسے بھیجنے کے دھوکے سے ہوشیار رہیں، دھوکے باز افراد اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج دیے ہیں اور آپ پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ رقم واپس کریں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ یہ شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم چرانے کا ایک باقاعدہ سوچا سمجھا نیا حربہ ہے۔مرکزی بینک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ایسی کسی بھی کال یا ایس ایم ایس پر یقین نہ کریں، اگر اس طرح کے پیغامات کسی بینک کے آفیشل نمبر کے بجائے کسی عام نمبر سے آئے تو یہ ممکنہ طور پر فراڈ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایسی صورت میں شہریوں کو پہلے اپنی حالیہ ٹرانزیکشنز چیک کرنی چاہیے۔ تصدیق کئے بغیر کبھی بھی رقم منتقل مت کریں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دھوکے کی صورت میں شہریوں کو چاہیے کہ فوراً اپنے بینک سے رابطہ کریں انہیں اطلاع دیں اور نمبر کو پی ٹی اے کو 080025625 پر رپورٹ کریں۔واضح رہے کہ شہریوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ عوام کسی بھی شخص کو اپنی ذاتی معلومات، بینک اکاؤنٹ یا او ٹی پی فراہم نہ کریں، چاہے وہ خود کو بینک کا نمائندہ ہی کیوں نہ ظاہر کرے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ : انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
  • عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا گوشت سستا کرنے کا اعلان
  • تنخواہ اور پنشن، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
  • نادرا کا شہریوں کیلئے گھر بیٹھے فیس جمع کرانے کا آسان طریقہ متعارف
  • شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمندکراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • عام شہریوں کیلئے بڑی سہولت، اب سپریم کورٹ تک رسائی آن لائن ممکن
  • سٹیٹ بینک نے شہریوں کو مالیاتی فراڈ سے خبردار کردیا
  • اسٹیٹ بینک نے شہریوں کوسنگین مالیاتی فراڈ سے خبردار کردیا