وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )سفارت کار ڈپلومیٹک انکلیو میں اب پیڈل ٹینس بھی کھیلیں سکیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر۔وفاقی وزیر چوہدری سالک اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پیڈل ٹینس کھیلی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولت میسر آئیں گی۔کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش پر کام شروع کر دیا گیا ہے،تزئین و آرائش کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا،ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔

ڈپلومیٹک کمیونٹی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار اور محفوظ بنانا ہمارا مقصد ہے،اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنائیں گے،کھیل اور ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا اہم ذریعہ ہیں، مہمان نوازی اور خوش اخلاقی پاکستانی قوم کی پہچان ہے،چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل پاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف ایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیاد پر چھٹی منظور کی جاچکی تھی،پولیس ذرائع منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا بلوچستان میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟ وزیراعظم شہباز شریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اسلام آباد کر دیا

پڑھیں:

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ٹانک میں 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین 

سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز آپریشن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں  کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے  بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 8خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام  پیش کرتے ہیں۔

 محسن نقوی کاکہناتھا کہ سکیورٹی فورسز کے  افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے.دہشتگردی کے خلاف جنگ میں  سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں.خیبرپختونخوا  میں فتنہ الخوارج کے  خاتمے  کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں ۔ 

 تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت  جاری

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کردیا
  • غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے، محسن نقوی
  • محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
  • غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ٹانک میں 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین