مذہبی رواداری سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
چیئرمین مین کمیشن فار مینارٹیز رائٹس شعیب سڈل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مکالمہ کے ضمن میں منہاج یونیورسٹی کا کردار اہم اور قابل تقلید ہے۔ انتہا پسندانہ رویوں اور عدم برداشت کیساتھ قومی یکجہتی کا حصول ناممکن ہے۔ اسلام میں کسی قسم کی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ دو روزہ 8ویں بین المذاہب کانفرنس کے پہلے روز سفارشات پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ پاکستان تمام مذاہب و مسالک سے سجا ہوا پھولوں کا گلدستہ ہے۔ مذہبی رواداری سے ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ تمام مذاہب اور ان کی مذہبی روایات کا احترام وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔پاکستان میں مسلمان اکثریت میں ہیں۔ امن و ہم آہنگی کو فروغ دینا ان کی زیادہ ذمہ داری ہے۔ قومی یکجہتی اور سماجی انصاف کیلئے علمائے کرام و مذہبی رہنمائوں کو برابری کی بنیاد پر بانی پاکستان کے ویژن پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ پائیدار امن اور ترقی صرف قانونی اصلاحات سے ممکن نہیں، بلکہ اس معاشرتی سوچ کو بدلنے سے ممکن ہے جو انتہا پسندانہ اقدامات پر اکساتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، ثقافتی مکالمہ اور معاشرتی میل جول بڑھانے سے متشدد رویوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ بین المذاہب رواداری اور سماجی انصاف پرنا صرف آئین پاکستان زور دیتا ہے بلکہ پیغمبر اسلام حضور نبی اکرم ؐ نے اقلیتوں کے حقوق و فرائض کی تعلیم دی ہیں۔ اسلام بلاتفریق مذہب اور رنگ و نسل انسانی جان و مال کے تحفظ کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ توہین مذہب کا قانون درحقیقت مذاہب کے تحفظ اور تکریم کا قانون ہے۔ پروسیجرل سطح پر پائے جانیوالے ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے اس امر کو یقینی بنانا ہوگاکہ ماورائے عدالت و قانون کوئی کسی کے جان و مال سے نہ کھیل سکے، اس سارے عمل میں علمائے کرام اور مذاہب کے نمائندوں کا کردار مرکزی ہے۔ کانفرنس میں 25 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
کانفرنس میں شریک ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی لاہور فرحان عزیز خواجہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے ضمن میں تشکیل پانے والی قومی پالیسی میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی بین الاقوامی،بین المذاہب کانفرنسز کی سفارشات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی کانفرنس میں سول سروسز اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنیوالے سول آفیسرز کا پورا بیج شریک ہے۔ چیئرمین مین کمیشن فار مینارٹیز رائٹس شعیب سڈل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مکالمہ کے ضمن میں منہاج یونیورسٹی کا کردار اہم اور قابل تقلید ہے۔ انتہا پسندانہ رویوں اور عدم برداشت کیساتھ قومی یکجہتی کا حصول ناممکن ہے۔ اسلام میں کسی قسم کی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین المذاہب رواداری منہاج یونیورسٹی قومی یکجہتی کرتے ہوئے
پڑھیں:
اہم رہنما نے تحریک لبیک کو خیر باد کہ دیا
ویب ڈیسک :سابقہ ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک محمد اصغر قادری نے تحریک لبیک کو خیر باد کہ دیا۔
سابقہ ٹکٹ ہولڈر محمد اصغر قادری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ملتان سے تحریک لبیک کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا،پاکستان اور پاکستانی اداروں کے ساتھ وفادار ہوں،تحریک لبیک سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔