حیدرآباد: ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سے و ابستہ کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد یونٹ نمبر8 صدیق پلازہ اور مختلف علاقوں کے رہائشی ایم کیوایم اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر عبدالجبار خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کو پارٹی کے پرچم کا بنا مفلر پہنایا اور انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی لسانی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ، یہ قومی جماعت ہے اور جس طرح جوق در جوق نوجوان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں جن میں بڑی تعداد اُردو بولنے والوں کی ہے وہ اس بات کا مظہر ہے کہ پیپلزپارٹی ہی عوامی مسائل حل کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی حیدرآباد میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کرائے ہیں اور اب بھی تعمیر وترقی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ لطیف آبا دکے مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں ، افضاء بے بی پارک سے ایک نئے سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :