Express News:
2026-07-24@13:20:23 GMT

2028 میں نائب صدر کا الیکشن لڑیں گے؟ ٹرمپ کا دلچسپ جواب

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسری بار بھی عہدے کے لیے خود کو فٹ سمجھتے ہیں اور متعدد بار اس خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں لیکن آئینی رکاوٹیں تاحال حائل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے پر ٹوکیو پہنچے ہیں جہاں انھوں نے صحافیوں نے خصوصی گفتگو بھی کی۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ صدر ٹرمپ کیا آپ 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں نائب صدر کے طور پر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایسا کرنے کی قانونی اجازت ہے لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ یہ تھوڑی ہوشیاری لگے گی اور عوام کو بھی اچھا نہیں لگے گا۔ یہ درست نہیں ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں تیسری مدت کو پسند کروں گا اور اس وقت میرے اعداد و شمار بھی بہترین ہیں۔

جس پر ایک صحافی نے برجستہ سوال کیا کہ یعنی آپ تیسری مدت کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کر رہے ہیں؟

صدر ٹرمپ نے قدرے مبہم انداز میں جواب دیا کہ کیا میں اسے رد نہیں کر رہا؟ یہ آپ ہی بتائیں۔

اس بیان سے لگتا تھا کہ صدر ٹرمپ تیسری مدت کے لیے بھی صدارت کے عہدے کے خواہش مند ہیں تاہم اس کے لیے انھیں آئین میں ترمیم کرنا ہوگی جو اس وقت ممکن نظر نہیں آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی آئین کی بائیسویں ترمیم کے تحت کوئی بھی شخص 3 مرتبہ صدر منتخب نہیں ہوسکتا۔

تاہم بعض ماہرین کے مطابق اگر ٹرمپ کسی اور امیدوار کے ساتھ نائب صدر کی حیثیت سے انتخاب لڑیں اور بعد ازاں صدر مستعفی ہوجائے تو ٹرمپ دوبارہ صدر بن سکتے ہیں۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ کے بعض حامیوں نے بھی تجویز پیش کی تھی کہ آپ 2028 میں نائب صدر کے طور پر امیدوار بنیں تاکہ وہ بالواسطہ طور پر تیسری مدت میں بھی اقتدار حاصل کرسکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیسری مدت

پڑھیں:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع، کون سی خفیہ معلومات افشا کی؟

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی سیکیورٹی پر مامور ایک سیکرٹ سروس اہلکار کے خلاف مبینہ طور پر حساس معلومات افشا کرنے کے الزام میں انتظامی اور ممکنہ فوجداری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ نائب صدر کے حفاظتی دستے سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار ایسے الزامات کی زد میں ہے جن کا تعلق آپریشنل اور معلوماتی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس معاملے کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا تاہم سیکرٹ سروس کے زیرِ حفاظت شخصیات کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی طرز عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ میں کیا دعویٰ کیا گیا؟

امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس ناؤ کی گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی سیکیورٹی ٹیم ان کی ذاتی نوعیت کی سفری درخواستوں سے نالاں تھی۔

مزید پڑھیے: جے ڈی وینس کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خلاف اسرائیلی اراکین کی سازش کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے ایک موقع پر خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو فوجی ہیلی کاپٹر ’میرین 2‘ کے ذریعے واشنگٹن کے قریب واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز کے محفوظ گالف کورس لے جائیں تاکہ وہ گالف کی تربیتی کلاس میں شرکت کر سکے۔

تاہم خراب موسم اور گرج چمک کے باعث یہ پرواز بعد ازاں منسوخ کر دی گئی تھی۔

تحقیقات جاری

سیکرٹ سروس نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور اہلکار کے خلاف انتظامی کارروائی کے ساتھ ساتھ ممکنہ فوجداری پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر سمیت اہم سرکاری شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق معلومات کے افشا ہونے کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے کیونکہ اس سے حفاظتی انتظامات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جے ڈی وینس کی خفیہ معلومات جے ڈی وینس کے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات خفیہ راز افشا

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے سیکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع، کون سی خفیہ معلومات افشا کی؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن