کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس ) نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئرٹیرف پر ریویو فیصلے پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے مفاد میں ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نیپرا ریویو کا فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کا ریویو فیصلہ کیا، بعض حلقے نیپرا کے فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں، نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے خلاف نہیں بلکہ ان کے حق میں ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنی کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے، آئیسکو، فیسکو اور گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں۔ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی لے رہی ہے جو کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے سستی ہے،کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں ہیں، اخراجات میں کمی صارفین کیلئے مثبت اقدام ثابت ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی تاہم سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روکا گیا ہے، نیپرا ریویو سے غیر موصول واجبات بلوں میں شامل نہیں کیے جا سکیں گے اور صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے منافع کو جائز حد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب کے الیکٹرک کا منافع ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک ہوگا، منافع کی شرح 24 سے 30 فیصد کم کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آزاد کنسلٹنٹ نے کے الیکٹرک کے نقصانات کا انکشاف کیا، نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کرکے عوامی مفاد کا تحفظ کیا، بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے، نیپرا ریویو ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت اہم قدم ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا، فیصلہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی کا باعث بنے گا، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی ملنے سے فیول اخراجات کم ہوں گے جب کہ کراچی کو لوڈشیڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصلہ کراچی کے صارفین کے کے الیکٹرک کے پاور ڈویژن کا فیصلہ میں ہے
پڑھیں:
انسٹاگرام نے ریلز سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کو پرانی ریلز محفوظ کیے بغیر دوبارہ دیکھنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
صارفین عموماً حادثاتی طور پر پیج ریفریش کر دیتے ہیں اور پسند آنے والی انسٹاگرام ریلز کو محفوظ نہیں کر پاتے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم پر نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے جمعے کے روز ایک نئے فیچر کا اعلان کیا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ان تمام ریلز کو دیکھ سکیں گے جن کو وہ ڈھونڈ نہیں سکتے۔
ایڈم موسیری نے بتایا کہ اگر صارفین پروفائل پر جائیں اور سیٹنگز میں جا کر ’یور ایکٹیویٹی‘ کے آپشن میں ’واچ ہسٹری‘ ناؤ کا ٹیپ ہوگا۔ جس سے صارف وہ تمام ریلز دیکھ سکتے ہوں گے جو انہوں نے اس وقت تک دیکھی ہوں گی۔