فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق وزیر اعظم کو قید
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
فرانس کی سیاست میں ایک تاریخی واقعہ ہوا ہے جب سابق صدر اور وزیرِاعظم نیکولس سرکوزی کو پیرس کی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب فرانس کے کسی سابق سربراہِ مملکت کو حقیقی قید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیکولس سرکوزی پر الزام تھا کہ انھوں نے 2007 کے صدارتی انتخابی مہم کے دوران لیبیا کے آمر معمر قذافی سے غیر قانونی مالی مدد حاصل کی تھی۔
تحقیقات کے مطابق سرکوزی کی انتخابی مہم کے لیے کروڑوں یورو کی رقم لیبیا کے خفیہ فنڈز سے دی گئی تھی۔ عدالت نے اس کیس کو ”غیر قانونی انتخابی فنڈنگ“ اور ”مجرمانہ سازش“ قرار دیا ہے۔
عدالت نے سرکوزی کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جن میں دو سال معطل سزا اور تین سال حقیقی قید شامل ہیں۔
سرکوزی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تاہم عدالت نے حکم دیا کہ سزا فوری طور پر نافذ کی جائے۔
21 اکتوبر 2025 کو سرکوزی نے پیرس کی لا سانٹے جیل میں خود کو حکام کے حوالے کیا۔ رپورٹس کے مطابق ان کی سیکورٹی کے پیشِ نظر انھیں تنہائی میں رکھا جائے گا۔
اگرچہ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مقدمہ فرانس کے سیاسی اور عدالتی اداروں کی آزادی اور شفافیت کی علامت ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مستقبل کے سیاستدانوں کو یہ واضح پیغام ملے گا کہ اقتدار میں رہ کر بدعنوانی یا غیر قانونی فنڈنگ کا انجام قید بھی ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر پر جلانے سمیت نو مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق پی ٹی ائی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں ہر سماعت کی ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔
ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ، اعظم خان سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس ،کرامت کھوکھر ،حافظ ذیشان بھی عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے ۔
شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم
جے آئی ٹی کے تفتیشی افسران نے تفتیشی رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان گناہ گار قرار دیئے گئے ہیں۔
اعظم خان سواتی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حافظ فرحت عباس، بلال اعجاز، رائے حسن نواز، علی امتیاز وڑائچ اور محمد احمد چٹھہ، محمد اشرف سوہنا، رائے مرتضی اقبال سمیت دیگر نے بھی عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
ملزمان نے مسلم لیگ (ن) کا افس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔