چینی صدر کا سابق جاپانی وزیر اعظم ٹومیچی مورایاما کی وفات پر کا تعزیتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
چینی صدر کا سابق جاپانی وزیر اعظم ٹومیچی مورایاما کی وفات پر کا تعزیتی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں انھوں نے سابق وزیر اعظم ٹومیچی مورایاما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مسٹر مورایاما جاپان کے ایک انصاف پسند سیاستدان تھے اور وہ چینی عوام کے پرانے دوست بھی تھے، جو طویل عرصے تک چین اور جاپان کے دوستانہ تعلقات کے لیے کام کرتے رہے۔ 1995 میں، مسٹر مورایاما نے جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر تاریخی مسائل کے حوالے سے ایک مثبت بیان دیا، جاپان کی جارحانہ جنگوں اور نوآبادیاتی حکمرانی کی تاریخ کو تسلیم کیا ، اس پر گہری پشیمانی کا اظہار کیا اور متاثرہ ممالک سے معافی مانگی۔ ہمیں ‘مورایاما بیان’ کی روح کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ امید ہے کہ جاپانی فریق بھی چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، ماضی سے سبق سیکھے گا، مستقبل کی طرف دیکھے گا، دو طرفہ سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا، اور مل کر چین-جاپان باہمی مفادات پر مبنی اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کام کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کا گومن دانگ پارٹی کی نومنتخب چیئرپرسن کے نام مبارکباد کا پیغام چینی صدر کا گومن دانگ پارٹی کی نومنتخب چیئرپرسن کے نام مبارکباد کا پیغام آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وزیر خزانہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف تمام پابندیوں سے آزاد ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر 10 سالہ عالمی معاہدہ باضابطہ ختم جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی صدر کا
پڑھیں:
فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم میں خامی، جاپانی شہری نے لاکھوں کا کھانا مفت کھالیا
جاپان میں ایک شہری نے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم میں خامی کو استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا مفت کھانا کھا لیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شخص نے Demae-can نامی پلیٹ فارم میں موجود خامی کو استعمال کرتے ہوئے ری فنڈ پالیسی کا غلط کرتے ہوئے 24 ہزار ڈالر (67 لاکھ 46 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کا کھانا کھا لیا۔
ٹاکویا ہگاشیموٹو نامی شخص پلیٹ فارم پر آرڈر دیتے اور کھانا موصول ہونے کے باوجود کھانا نہ ملنے کی شکایت کرتے تاکہ ری فنڈ کو بچا سکیں۔ دو سال کے عرصے میں انہوں نے 1095 آرڈر حاصل کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاکویا (جو کہ برسوں سے بے روزگار ہیں) مہنگے کھانے آرڈر کرتے تھے۔ انہوں نے Demae-can پر 124 جعلی ناموں سے آرڈر کیے جو غلط پتوں سے رجسٹر ہوئے تھے۔
جعلی اکاؤنٹس کے لیے وہ جعلی معلومات والے پری پیڈ موبائل فون کارڈز خریدتے اور استعمال کے فوری بعد کینسل کر دیتے تھے۔