سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو شاہی اعزاز دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک اہم انسانی قدم اٹھاتے ہوئے 200 سعودی شہریوں کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل ‘‘(تھرڈ کلاس) سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعزاز ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے جذبۂ انسانیت کے تحت اپنے اعضا عطیہ کیے۔
سعودی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ انسانی ہمدردی، ایثار اور معاشرتی شعور کو سراہنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ دیگر شہریوں کو بھی اعضا عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔
اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب میں2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب یہ شرح 4.
اس وقت مملکت میں31 فعال پیوندکاری مراکز قائم ہیں، جن میں سے 55 فیصد صرف گردوں کی پیوندکاری سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ جگر، دل، پھیپھڑوں، لبلبہ اور آنتوں کی پیوندکاری کے لیے بھی مخصوص اور جدید سہولیات سے آراستہ مراکز موجود ہیں۔
یہ شاہی فیصلہ نہ صرف اعضا عطیہ کرنے والوں کی قربانی کو خراج تحسین ہے بلکہ پورے معاشرے میں زندگی بچانے کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش بھی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اعضا عطیہ کرنے
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ
لاہور:وفاقی حکومت نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس تقریب کا مقصد نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کے تحت ہر کھلاڑی کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ بے روزگار قومی ہاکی کھلاڑیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکری بھی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بھی اس تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے حال ہی میں نیشنز کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور پہلی بار ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔