2025-06-01@12:16:28 GMT
تلاش کی گنتی: 49459

«بلنگ کا»:

(نئی خبر)
    کراچی(نیوزڈیسک) والدین اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی یوم والدین ہر سال یکم جون کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہتر تربیت، کردار سازی اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں والدین کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے والدین کی عظمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اولاد کے لئے والدین کی خدمت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن وہیں کچھ بد قسمت بچے ایسے بھی ہیں جو اپنے والدین کی خدمت کو بوجھ سمجھتے ہیں۔ جن بچوں کی ایک...
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ والدین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ تعالیٰ کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے، والدین کی اپنے بچوں کے لئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے، والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام...
    نجی ٹی وی کے ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانوی مناظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کئی افراد نے ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ’من مست ملنگ‘ کو ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔ ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے...
    سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق معلوم کرنے کے بعد رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی، پیپلزپارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے، بظاہر امیدوار کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے...
    شوبز کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں، وہیں دو مشہور اداکاراؤں، یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟ یہ دو اداکارائیں نہ صرف اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں، چاہے وہ کسی...
    امریکا کے مرکزی مذاکرات کار نے امریکی حمایت یافتہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے جواب میں حماس کے مؤقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے قطعی ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ 10 زندہ قیدیوں کو رہا کرے گی اور 18 لاشیں واپس کرے گی تاہم اس کے بدلے میں ایک طے شدہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے حماس کے جواب کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہمیں پیچھے لے جاتا ہے، انہوں نے حماس پر زور دیا کہ...
    پی ایس جی نے انٹر میلان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت لیا۔ چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دی، پی ایس جی نے پہلے ہاف میں 2 ، دوسرے ہاف میں 3 گول کیے، پی ایس جی کی جانب سے ڈوئے نے 2گول کیے جبکہ ایک ایک گول اشرف حکیمی، کویچا اور مے یولو نے کیا۔ اس طرح پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔ انٹر میلان کیخلاف فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پرامڈ...
    مقبول ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ دنوں میں اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بچپن سے ہی ایسے کپڑے پہنے ہیں اور ان کی والدہ نے کبھی ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی مرضی سے لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے اور وہ کسی کی منظوری کی محتاج نہیں۔ علیزے شاہ نے لکھا کہ میں نے بچپن سے ہی بغیر آستینوں کے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنی ہیں، میری والدہ نے کبھی مجھ پر روایتی لباس مسلط نہیں کیا، والدہ نے محبت اور آزادی کے ساتھ پرورش دی، نہ کہ پابندیوں...
    لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔کھیل باہمی رابطو ں کا اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا،،حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا،،،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا،،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کررہی ہے،ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں...
    ہیونڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔ فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہ اس تبدیلی کا اثر ہیونڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہیونڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔ ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل دی...
    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اوپل سچاتا چوانگسری نے 72ویں مس ورلڈ 2025ء کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بین الاقوامی مقابلۂ حسن کا انعقاد بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ہوا۔جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا۔اوپل چوانگسری کو گزشتہ سال کی مس ورلڈ، چیک ریپبلک کی کرسٹینا پشکوا نے تاج پہنایا۔اوپل  سیاسیات کی طالبہ اور  Opal for Her نامی سماجی مہم کی بانی ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لمحہ صرف میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہر اُس لڑکی کا خواب ہے جو دنیا میں آواز بلند کرنا چاہتی ہے اور تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مس ورلڈ کے عالمی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے...
    نومنتخب اراکین مرکزی نظارت میں حسن زیدی، آفتاب میرانی(سندھ)، محمد مشتاق (گلگت)، روزی علی(بلتستان)، ڈاکٹر سید اصغر(خیبر پختونخوا) اور علامہ محمد امین شہیدی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مرکزی کونسل، آئی ایس او کا اعلیٰ اختیارتی ادارہ ہے، جو تنظیم کے اہم فیصلے اور پالیسیاں مرتب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کونسل کا تین روزہ اجلاس کردلہ سیداں مظفر آباد آزاد کشمیر میں منعقد ہوا۔ سال آمادگی ظہور و ارتقائے تنظیم کا دوسرا اجلاس تھا۔ اجلاس میں مرکزی نظارت اور ملک بھر سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی کونسل نے اتفاقِ رائے سے 6 نئے اراکین کو مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان میں شامل کر لیا۔ نومنتخب اراکین مرکزی نظارت میں...
    بھارتی چیف آف ڈیفنس کا اعترافی بیان؛ صدر کانگریس آپریشن سندور پرسوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا کہ ’’ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔‘‘ دوسری جانب، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیے کے لیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے،...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم  پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی میچز جیت کرسیریز اپنے نام کر چکی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام شاندارانداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔ قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرآغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس سنبھالیں گے۔
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلزپارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت حسن مرتضیٰ کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر باہمی تعاون بڑھانے پر بات کی گئی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے قریبی روابط قائم رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنمائوں نے اس ماہ اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ قبل ازیں ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار اودیلووچ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے اپنی...
    کرکٹ کے میدان میں جہاں ہر طرف شور و ہنگامہ ہوتا ہے، وہیں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو چونکا دیا، جب انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مریم نے خوش دلی اور اپنائیت کے ساتھ بتایا، ’’اعظم...
    لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ شاہینوں نے سیریز جیتنے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو وائٹ واش کرنے پر نظر جما لیں۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے بنگلا دیش کو 37 جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔ Post Views: 4
    قومی ٹیم کے رکن بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے متنازع تبصرے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی’۔اعظم صدیقی نے اپنے کیپشن میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے افواہوں کی قومی احتساب بیورو اور حکومتی ذرائع نے بھرپور تردید کردی ہے۔ حتیٰ کہ پی ٹی آئی کوبھی ایسا ہونے کی توقع نہیں۔ یہ تردید میڈیا میں اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے ان قیاس آرائیوں کے دوران سامنے آئی ہے جو کہ عمران خان کی جلد رہائی کے حوالے سے قانونی پیشرفت یاممکنہ ڈیل کے حوالے سے گردش میں تھیں۔ نیب عہدیدار کے مطابق کسی عدالت میں فی الوقت ایسا کوئی بھی مقدمہ نہیں ہے جس سے عمران خان کی رہائی کا امکان بنتا ہو۔ نیب کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ “ابھی تک نیب کو...
    ایس ایم ایس اسپتال (جے پور، بھارت) کے ڈاکٹروں نے ایک 14 سالہ لڑکی کے معدے سے 210 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گچھا (ٹریکو بیزوئر) کامیابی سے نکال لیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی خاتون نے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو دنیا میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے لمبا بالوں کا گچھا تصور کی جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی اتر پردیش کے آگرہ ضلع کے بارارا گاؤں کی رہائشی ہے اور دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔ لرکی ایک نفسیاتی بیماری ’پیکا‘ کا شکار ہے، جس میں مریض غیر خوردنی اشیا کھانے کی عادت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ لڑکی نے چھٹی جماعت سے اسکول میں چاک کھانا...
    گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں اپنی کامیابی کا سکہ جمانے والے فرحان سعید کو بھارتی برانڈ کا لباس زیب تن کرنا مہنگا پڑ گیا۔ فرحان سعید ان دنوں اپنی فلم شمشیر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ایک فلم ہے جس سے مداحوں کو کافی امیدیں ہیں۔ ہاکی ایک ایسا کھیل جس سے پاکستانیوں کی یادیں وابستہ ہے۔ ایک وقت تھا قومی ٹیم کو طوطی بولتا تھا اور دنیا کی کوئی ٹیم ہمارے سامنے ٹھہر نہ پاتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed) جب فلم بینوں کو قومی کھیل پر بنائی گئی فلم شمشیر کا پتا چلا تو ہر جانب...
    فیصل قریشی کی اہلیہ شوبز کی دنیا کی چکاچوند سے دور رہتی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہیں لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے بابا فیصل قریشی کا ڈراما دکھا رہی ہوتی ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ بابا بھوت بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کا بیٹا اس تصویر میں کافی پریشان دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ فیصل قریشی کے نئے ڈرامے بہروپیا کا ایک سین ہے جس میں ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈ کے...
    سعید احمد:ٹرین حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔کراچی سے لاہور آنیوالی علامہ اقبال کو احمد پور کے مقام پرروک لیا گیا۔تیزگام کو لیاقت پور اورکراچی ایکسپریس کو خانپور کے مقام پر روک لیا گیا جبکہ ملت ایکسپریس اور بہاوالدین ذکریا ایکسپریس کو بھی روک دیاگیا ۔
    کئی برس پہلے جسٹن بیبر کے مقبول گانے “Baby” کو اپنی آواز میں گا کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکار بہنیں، ثانیہ اور مقدس، آج بھی انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنے پر دل گرفتہ ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور فنی سفر کے کئی اَن سنے پہلوؤں پر گفتگو کی۔ جسٹن بے بیز نے بتایا کہ اگرچہ وہ آج میوزک کی دنیا میں ایک پہچان رکھتی ہیں، لیکن انہیں اب بھی لوگوں کی طرف سے خاندانی پس منظر کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔ مقدس نے شکوہ کیا کہ ان کی کامیابی کے باوجود معاشرہ انہیں ان کے...
    بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 236 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 474 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ مئی میں ایک خاتون سمیت 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 236 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 474 افراد کو گرفتار کیا جبکہ مظاہرین پر طاقت...
    پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی—فائل فوٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔ سیالکوٹ: پی پی 52 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاریصوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پیپلز پارٹی...
    ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) مسافر ریل گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے باعث دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان حادثے کا شکار ہوئی ہے، اس حادثے میں ٹرین کی دو بوگیاں، ڈائنگ کار کی ٹرالی اور پہیے پٹڑی سے اتر کر باہر جاگرے، خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے باعث دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا اور جائے وقوعہ پر ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ مسافروں کو ڈائنگ کار سے آگے والی دیگر کوچز...
    انکم ٹربیونل نے معروف رئیل اسٹیٹ ٹائکون ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک اور بحریہ ٹاؤن سے منسلک دیگر اہم شخصیات کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ کراچی کے ضلع ملیر میں ایم-9 موٹروے کے ساتھ واقع سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملک ریاض کیخلاف نیب کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کی رہائشی و تجارتی جائیدادیں سر بمہر، اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد عدالت نے ملزمان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پر وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک، خاندان کے رکن اور ایگزیکٹو زین ملک، بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو شاہد محمود قریشی،...
    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا تھا کہ ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔ دوسری جانب کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کے لئیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔ لکارجن کھڑگے نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہےکہ مودی حکومت نے جنگی صورتحال میں...
    پاک فوج کے اعلیٰ عسکری حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کے ساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔ اساتذہ اور طلبا کی نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔ کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔ کور کمانڈرز نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیں۔ کور کمانڈرز نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ عسکری حکام کا کہنا تھا کہ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج پر صحافیوں نے بھی تنقید شروع کردی۔ معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھیر سارے نیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔ متعدد کتابوں کی مصنف اور راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا کہ بھارتی چیف آف...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں موجود ہے، بلاول بھٹو آج سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغازکریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی امریکی حکام، کانگریس ارکان، تھنک ٹینک اور میڈیا کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی امریکی حکام کو پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اور بھارت کے ڈس انفارمیشن اور فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی، کمیٹی امریکی حکام کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی...
    اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ موجود ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی اصل جڑ مسئلہ کشمیر ہے، جس کا حل ناگزیر ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے 22ویں شنگریلا ڈائیلاگ 2025 میں تفصیلی موقف پیش کیا۔ جنرل شمشاد مرزا نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ ایشیا پیسیفک عالمی طاقت کا مرکز بن چکا اور جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، تنازع سے بچاؤ،...
    یوکرین کی سرحد سے متصل روس کے علاقے برائنسک میں مسافر ٹرین پر پل گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیرقانونی مداخلت کے سبب پیش آیا۔ واقعے کے وقت کئی بھاری ٹرک پل کو عبور کر رہے تھے۔ خبرایجنسی کے مطابق حکام کو تخریب کاری کا شبہ ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پل کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ Post Views: 5
    غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کو شکست دینے کے لیے فوجی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔ ادھر صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کا کہنا ہے جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے۔ حماس کو جنگ بندی تجویز کو قبول کرنا چاہیے۔ حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ امریکا کی جنگ بندی تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔ جنگ بندی...
    بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو...
    سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی اتنخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ صبح 8 بجے سے جاری ہے، اس نشست پر مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی رہنماؤں سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں، انتخابی حلقے میں سمبڑیال اور ڈسکہ کی 18 یونین کونسلز شامل ہیں، یہاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حلقے میں ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی پی تینوں بڑی جماعتوں نے انتخابی مہم میں بڑے جلسوں کا انعقاد کیا،...
    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی موسم گرم رہے گا، جبکہ آج سے 5 جون تک درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں لو چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض میدانی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ نواب شاہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری، سکھر میں 45، حیدرآباد میں 44 اور کراچی میں پارہ 39 ڈگری...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح میں مجوزہ کمی پر ایک بڑھتے ہوئے اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تاہم، اگلے بجٹ میں 14.2 2 ٹریلین روپے کے ہدف کا حصول بجٹ سازوں کے لیے چیلنج ہوگا کیونکہ اگلے مالی سال کے ہدف کی بنیاد غیر مستحکم حالات پر رکھی جائے گی، خاص طور پر جبکہ 12.33 ٹریلین روپے کے کم کیے گئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے میں ٹیکس کی کمی بڑھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان جمعہ کی شب سخت بات چیت ہوئی، اور فنڈ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا، تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکومنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک سے غیر قانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا، بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ان سے سختی سے نمٹا جائے، گداگری کو...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر ) بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے ، ان کا کہنا ہے کہ جنگ میں نقصان تو ہوتا ہے ، جوغلطیاں ہوئیں وہ اہم ہیں ، ہم نے ان غلطیوں کو سمجھا ہے انہیں درست کیا ،سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے اعلیٰ افسرکی طرف سے اس بات کا اعتراف کرنا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب وارکرتے ہوئے بھارت کے لڑاکا طیارے تباہ کئے ، پاکستان 6 طیارے تباہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ عالمی میڈیا...
    بنوں کے علاقے نیکم ککی میں ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے ریسکیو کی زیرِ تعمیر عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد: ایف بی آر کو مئی میں  206 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے، جس سے سالانہ ہدف حاصل کرنا چیلنج کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے مالی سال 2024-25 کے اختتامی مہینے میں ریونیو اہداف کا حصول ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے، کیونکہ مئی 2025 میں ٹیکس وصولیوں میں 206 ارب روپے کا نمایاں شارٹ فال سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مئی میں ایف بی آر کا 1110 ارب روپے کا ہدف تھا، مگر صرف 904 ارب روپے ہی وصول کیے جا سکے ہیں۔ جولائی 2024 سے مئی 2025 تک کے دوران محصولات میں مجموعی طور پر 1,027 ارب روپے کی...
    وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو  ہیرو ماننے سے انکار کردیا۔ نجی نیوز چینل کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈاکٹر اے  کیو خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا، ہیرو وہ ہے جس نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اس کا اغاز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے کیو خان کا  بطور سائنسدان جتنا کریڈٹ بنتا ہے، وہ ان کو دیا جاتا ہے لیکن وہ لیڈر نہیں ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایٹم بم تو کئی ممالک نے بنا لیے لیکن ایٹمی دھماکے کرنے والے کم ہیں اور یہاں صرف...
    مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو فلسطینی صدر کی دعوت پر اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کرنا تھا جسے اسرائیل نے روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عرب وزرائے خارجہ کا کل (اتوار) کو رام اللہ کا دورہ شیڈول تھا تاہم اسرائیل نے مصر، اردن، سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کو روک دیا۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صہیونی ریاست فلسطینی انتظامی دارالحکومت رام اللہ میں ہونے والے مجوزہ اجلاس کی اجازت نہیں دے گا۔ خیال رہے کہ یہ اجلاس ایک بین الاقوامی کانفرنس سے قبل منعقد ہونا تھا، جس کی مشترکہ میزبانی فرانس اور سعودی عرب...
    مظفر آباد(نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) حکومت ایک ڈونر فنڈڈ پروگرام کے تحت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک تاریخی مقام پر رہائش پذیر افراد کی منتقلی پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور اس تاریخی عمارت کی بحالی سیاحت کے مقاصد کے لیے ممکن ہو سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات میرپور کے ڈویژنل کمشنر چوہدری مختار حسین نے ضلع بھمبر کی وادی سماہنی میں ایل او سی سے صرف 5 کلومیٹر دور واقع ’سرائے سعادت آباد‘ کے دورے کے بعد بتائی، یہ دورہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر...
    گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی باپ بھی دم توڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی ڈاکٹر باپ بھی دم توڑگیا۔ ڈاکٹر حمدی النجار کئی روز سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے، زندہ بچ جانے والا ایک بیٹا تاحال زیر علاج ہے، بچوں کی والدہ حملے سے کچھ دیر پہلے گھر سے اسپتال نکل گئی تھیں جن کو اسپتال میں بچوں کی لاشیں دیکھنا پڑیں تو ان پر قیامت ٹوٹ گئی۔ واضح رہے کہ 24گھنٹوں میں 20 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
    سکھ تنظیموں نے کینیڈین حکومت سے مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی حکومت کی سکھوں کیخلاف ٹارگٹ کلنگ پرکینیڈین سکھ برادری کا بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے، کینیڈا کی سکھ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے۔ سی بی سی نیوز کےمطابق کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے، اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکہ اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہیں۔ ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا موقف ہے کہ مودی کو مدعو کرنا درست نہیں، جب تک بھارت کینیڈا میں مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہ کرے اسے مدعو نہ کیا جائے۔ کینیڈین حکومت ہردیب سنگھ نجر کے...
    اسلام آباد: بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان ہوگئے۔  مودی کا "آپریشن سندور" ایک سیاسی ڈرامہ ہے جسے عوام پہچان چکے ہیں، مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا۔ ہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے کے باعث بھارتی عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ بھارتی عوام مودی کے جھوٹ اور آپریشن سندور" کے نام پر جذبات کا استحصال کرنے جیسے ڈراموں سے تنگ آ کر اب جواب مانگ رہے ہیں۔ بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں؟، ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس...
    جنگ کے امکانات بڑھ گئے، جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز سنگاپور (آئی پی ایس) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جنگ کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ گئے۔ جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ کہ جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں کشمیر حل طلب تنازع ہے، نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے انہیں حل نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل...
    حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر تقریباً 44 ہزار افغان شہریوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ماہ بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اگر ممکنہ میزبان ممالک نے ان افغان پناہ گزینوں کو 30 اپریل تک منتقل نہ کیا تو...
    سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔انہوں نے کہاکہ جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جو انڈیا نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی۔ سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ...
    ترکیہ کے ایک اسٹور میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالیاں دینے پر انڈین یوٹیوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں انڈین یوٹیوبر کو ایک ترک دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں مختلف ممالک کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت اور پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی یوٹیوبر دکاندار سے بھارتی جھنڈے کا پوچھتا ہے، جھنڈا نہ ملنے پر وہ کہتا ہے کہ آئندہ وہ دکان دار کے لیے بھارتی جھنڈا لیتا آئے گا، تاہم بعد میں وہ گالیاں دیتے ہوئے اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دکان سے باہر آتا ہے۔ ???? BREAKING: Turkish police have arrested an Indian tourist after he shared insulting videos about Turkey on...
    احمد تنویر:  موضع رنجیت کوٹ میں نلکے سے پانی پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے کھانے کے دوران مبینہ طور پر نلکے سے پانی پیا جس کے بعد سب کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو نلکے کے پانی سے...
    — فائل فوٹو  شہرِ قائد میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکانپاکستان کے معاشی حب کراچی سمیت صوبۂ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد تک رہ سکتا ہے۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کا احساس زیادہ ہوگا۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
    میاں محمد اشفاق:  پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  راحیل کامران کےالزامات کے مطابق  اُنہوں نے خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران سے فارم 45 پر ایڈوانس دستخط لیے جا رہے ہیں۔ راحیل کامران کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں وہ الیکشن عملے کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈوانس دستخط سے انکار کرنے والے افسران کو میڈیکل چھٹی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) معروف بینک نے یادیہ کے ساتھ مل کر ای بائیک کی خریداری کے لیے ایک آسان اور اسہال فنانسنگ آپشن متعارف کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسان اور اسہال فنانسنگ کے تحت صارفین اب بینک الفلاح پرسنل لون کے ذریعے بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ، انشورنس کی شرط اور بغیر لِین مارکنگ کے یادیہ ای بائیک خرید سکتے ہیں۔ یہ آفر فی الحال صرف بینک الفلاح ڈیجیٹل برانچ زمزمہ کراچی میں دستیاب ہے۔ صارفین کو کسی بھی فزیکل برانچ میں جائے بغیر مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہی درخواست دینے کی سہولت حاصل ہے۔ آفر کے نمایاں فوائد کے مطابق یہ پروگرام ان افراد کے لیے ایک انقلابی موقع ہے جو روایتی آٹو فنانسنگ کی شرائط پوری نہیں...
    گوگل نے جی میل میں ایک نئی خصوصیت متعارف کروائی ہے جس کا مقصد صارفین کے لیے ای میلز کو زیادہ آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ اس نئی خصوصیت کے تحت، اب جی میل جیمینی اے آئی کے ذریعے ای میلز کے لمبے یا پیچیدہ سلسلوں کے اوپر خودکار طریقے سے ای میل کا خلاصہ ظاہر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: 20 کروڑ ٹوئٹر صارفین کے ای میل ایڈریس لیک پہلے صارفین کو اس خصوصیت کا استعمال کرنے کے لیے ‘اس ای میل کا خلاصہ کریں’ کے آپشن پر کلک کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب جب یہ خصوصیت فعال ہوگی، تو اہم اور لمبے تھریڈز میں خلاصہ خود بخود ای میل کے اوپر دکھائی دے گا، تاکہ صارفین کو مکمل گفتگو...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: یہ ایک حیرت انگیز عادت ہے اگر آپ دنیا کو ایک فائدے کے نقطہ نظر سے دیکھ سکتے ہیں، جب آپ بڑی تصویر پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جب آپ توسیع اور یہاں تک کہ روحانی ارتقاء کو اپنے راستے کے طور پر منتخب کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ تاہم، یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ آپ اپنے جذبات کو قبول کریں، ان میں سے ہر ایک کو محسوس کریں اور ان میں سے ہر ایک کو اتنا ہی درست سمجھیں چاہے ٹریگر کچھ بھی ہو اور بغیر کسی فیصلے کے۔ آپ کے جذبات آپ کو نشانیاں بھیج رہے ہیں جب کچھ غلط محسوس ہوتا ہے یا...
    نائیجیریا کے شہر موکوا میں 2 روز سے ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 151 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نائیجیریا کے شہر موکوا میں یہ تباہ کن سیلاب جمعہ کے روز آیا۔ نائیجیریا کے ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ابتدائی طور پر 115 اموات کی اطلاع دی تھی، مگر بعد میں اس تعداد کو بڑھا کر 151 کر دیا اور کہا کہ جیسے جیسے سیلابی پانی کم ہوگا، مزید لاشیں برآمد ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات سیلابی پانی نے کئی مقامی افراد کی لاشیں نائیجر دریا میں...
    —فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم جبکہ سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق نواب شاہ میں درجۂ حرارت 47، سکھر میں 45، حیدر آباد میں 44 اور کراچی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں درجۂ حرارت 41، پشاور میں 39، ملتان میں 43 جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
    امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے موڈرنا کی نئی کووِڈ-19 ویکسین “mNEXSPIKE” کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ یہ ویکسین 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد، اور 12 سے 64 سال کی عمر کے ایسے افراد کے لیے منظور کی گئی ہے جو کسی ایک یا زیادہ بنیادی طبی مسائل کا شکار ہیں، جو انہیں کووِڈ-19 سے شدید بیماری کے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ منظوری اس وقت دی گئی ہے جب FDA نے ویکسین کی منظوری کے معیار کو سخت کر دیا ہے، خاص طور پر صحت مند بالغوں کے لیے، جن کے لیے اب ویکسین کی منظوری سے قبل مزید...
    ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تہران نے پچھلے 3 مہینوں کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا لیا ہے۔ آئی اے ای اے کی حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق 17 مئی تک ایران کے پاس 408.6 کلوگرام (900.8 پاؤنڈز) یورینیم تھا جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے جو کہ ایک غیر جوہری ہتھیار والے ملک کے لیے ایک اہم حد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی...
    نیویارک(نیوز ڈیسک) بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔ پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں،...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی قیادت کے غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس کے سیاسی مستقبل کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور پاکستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی...
    اس سے زیادہ دیوار سے نہیں لگ سکتے، سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، اب ملک بھر میں احتجاج ہوگا، جیل سے خود لیڈ کروں گا، عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا،بانی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، اس میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں، سابق وزیراعظم کا سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پیغام پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قیادت میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان...
    رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کردیں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،جدید ہتھیار استعمال کئے پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
    بھارت کو خدشہ ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام بھارتی فضائیہ پر ڈالنا ہے بھارت کا پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے کے ڈرہے، امریکی جریدے بھارت نے معرہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے ہاتھوں اپنی عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے کے ڈر سے فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ رافیل بنانے کی فرانسیسی کمپنی ڈاسو طیاروں میں کسی بھی ممکنہ خرانی کا جائزہ لینے کے لیے بھارت آنا چاہتی تھی۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام...
    عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میںپی ٹی آئی کارکنان کیلئے سرکاری وکیل مقرر اگر کوئی وکیل پیش ہوتا بھی ہے تو اس کی جانب سے جرح ہی نہیں کی جاتی، جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، عدالت نے ملزمان کیلئے سرکاری وکیل مقرر کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کارکنان کیخلاف درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوا۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کہاکہ اگر کوئی وکیل پیش ہوتا...
    مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیاں اور ریاستی سرپرستی میں کارروائیاں علاقائی استحکام کے لئے خطرہ ہیں ترجمان دفتر خارجہ کا شدید تشویش کا اظہار، پاکستان ان واقعاتمیں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے،نجی ٹی وی ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان, تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تا ہم دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش...
    سنگاپور میں ہونے والے عالمی سیکیورٹی اجلاس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نظام اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتے جب تک ان کی بنیاد اعتماد پر نہ ہو اور وہ سب کو ساتھ لے کر نہ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا جنرل ساحر شمشاد نے جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خطرات کی نشاندہی کی اور ایشیا پیسیفک سمیت دیگر خطوں میں جامع، مؤثر اور ادارہ جاتی بحران سے نمٹنے کے نظام کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد‘ کوئٹہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کو  جنگ میں شکست دی بلکہ اسے سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے ملکی معیشت کو استحکام ملا، پاکستان کی معاشی استحکام کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے، جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا اجرا کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی توجہ معیشت، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار اودیلووچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 3 ملکی ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل پر مشاورت بھی کی گئی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے طریقہ کار اور افغان قیادت سے رابطوں پر گفتگو بھی کی گئی، جبکہ ریلوے منصوبہ علاقائی رابطے اور تجارتی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بایراموف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔...
    اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے مذہبی آزادی، تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائے خواہ ان...
    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔ چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں...
    لاہور (نامہ نگار) صدرِ زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں جنوبی پنجاب کے پارٹی رہنماؤں، ارکانِ اسمبلی، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اوت تنظیمی ذمہ داران نے ملاقات کی۔ سابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ کی قیادت میں صدرِ مملکت سے ملنے والے وفد میں ارکان پنجاب اسمبلی سردار حبیب الرحمان گوپانگ، سردار غضنفر علی خان لنگاہ، قاضی احمد سعید، شازیہ عابد کے علاوہ جنوبی پنجاب کے سینئر رہنما خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، راؤ ساجد، رانا عبدالرحمن میر آصف دستی سمیت دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں، انتخابی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفد نے اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل،...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے سرمایہ کاری بانڈکی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی طلب کر لی ۔ یہ بانڈ بھی2029ء میچور ہونا ہے، یہ تجویز کیا گیا ہے کہ تمام بلڈرز اور ڈیویلپرز کو ایف بی آر میں ڈیز گینٹ نیٹیڈنان فائننشل بزنس اینڈ پروفیشن کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، جس کے بعد کوئی نئی سکیم لانے کی اجازت ہوگی، جبکہ یکم جولائی سے نان  فائلرز کے لئے  معاشی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگنے کا امکان ہے، جس میں پراپرٹی کی خریداری پر پابندی بھی شامل ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں مشاورت جاری ہے اور جلد انہیں حتمی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اہم ترین  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا۔ تمام اداروں کو ملکر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ان سے سختی سے نمٹا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ایشیا پیسفک اکیسویں صدی کا جیو پولیٹیکل کاک پٹ بن چکا ہے۔ کرائسس مینجمنٹ میکنزم آج بھی ادارہ جاتی سطح پر غیر مساوی ہے ۔کرائسس مینجمنٹ کیلئے سٹریٹجک انڈر سٹینڈنگ بڑھائی جانی چاہئے۔ عدم اعتماد کی فضا میں کوئی میکنزم کام نہیں کرتا۔ پائیدار کرائسس مینجمنٹ کیلئے باہمی برداشت اور مساوات کی ضرورت ہوتی ہے۔ استحکام کا حصول شراکت داری کے ذریعے ہی ممکن ہے ہمیں ادارہ جاتی پروٹوکول ‘ ہاٹ لائنز کی ضرورت ہے۔ کشیدگی میں کمی کے طے شدہ طریقہ کار‘ کرائسس مینجمنٹ مشقوں کی ضرورت  ہے۔ کرائسس مینجمنٹ کوائسس مائٹنگ سے بہتر ہے۔
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام نے خیبر پی کے میں کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن امان کی بگڑتی صورتحال پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ م                                                                                                                                                                                    ...
    اپنے بے باک خیالات اور لباس کے انتخاب کے لیے مشہور ابھرتی ہوئی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ انسٹاگرام پر 43 لاکھ فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ کو اپنے مختلف لائف اسٹائل اور بے باک انداز کے باعث اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ علیزے شاہ نے مختصر لباس پہنی ہوئی تصاویر پر تنقید کرنے والو کو جواب دیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ میں بچپن سے بغیر آستینوں والے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنتی آئی ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری ماں نے مجھے کبھی دقیانوسی خیالات میں قید نہیں کیا۔ انہوں نے میری محبت کے ساتھ پرورش کی، پابندیوں کے ساتھ نہیں۔ علیزے شاہ نے کہا کہ یہ صرف لباس کی بات...
    کراچی: شہر قائد میں حسین آباد کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں نوجوان حارث ولد عبدالعزیز جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کل جمعہ کی صبح پیش آیا تھا، جب مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عزیزآباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم دلاور نے ازخود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، جبکہ اس کا وڈیو بیان بھی منظرعام پر آ چکا ہے۔ بیان میں دلاور نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا اور وہ میرے باڑے میں آیا تھا، جہاں میرا لوڈ پستول رکھا ہوا تھا۔ دلاور کا...
    ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ " فتنہ الہندوستان " معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ " فتنہ الہندوستان " کے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ " فتنہ الہندوستان " معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت...
    اسلام آباد: وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پائیدار سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کار وں کو پاکستان میں تحفظ کا احساس ہو۔ سرمایہ کاری کی واپسی اور سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کی دو اہم کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاسوں کے نتائج کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم کے سامنے مزید پالیسی اقدامات کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بجٹ میں عوام اچھی خبریں سنیں گے، پیٹرول، بجلی کی قیمت، شرح سود میں کمی ہوگی، ، ہارون اختر اجلاس کا...
    اسلام آباد: کمرشل بینکوں نے غیر ملکی کرنسی کی محدود دستیابی کی وجہ سے درآمدات سے متعلق ادائیگیوں میں ایک بار پھر تاخیر شروع کر دی ہے۔ جون کے آخر سے قبل بڑے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی زر مبادلہ ذخائر کو ڈبل ڈیجیٹ میں رکھنے کی شرط پر عمل بھی جاری رکھنا ہے۔ متعدد بینکرز کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی بات چیت کے مطابق یہ صورتحال مرکزی بینک کو ضمانت دیتی ہے کہ وہ یا تو مارکیٹوں سے غیر ملکی کرنسی کی خریداری کو مکمل طور پر روک دے یا ڈالر کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اس میں زبردست کمی کرے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان...