2025-09-17@21:35:45 GMT
تلاش کی گنتی: 117
«تک ملتوی کردی گئی»:
(نئی خبر)
سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی ہوگئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے ملٹری کیس کی سماعت کی۔ معاون وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان اکرم راجہ ٹریفک کے سبب نہیں پہنچ سکے۔ سپریم کورٹ آنے کے لیے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ خواجہ حارث صاحب اور باقی لوگ بھی پہنچ گئے۔ آپ بھی تو آ گئے ہیں۔ اگر آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے اس وقت سپریم کورٹ ہوتے۔ لگتا ہے وکلاء چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں۔ ٹھیک ہے وکلاء نہیں چاہتے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس امین...

حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس ؛پرویز الٰہی کو نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کے باعث سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں پرویز الٰہی کو نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کے باعث سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،عدالتی عملہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کو نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نہیں ہو سکی تھی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ کیا اس کیس میں اب کچھ رہ گیا ہے؟عدالت نے کہاکہ جس فیصلے پر نظرثانی چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 63اے والے کیس کی بنیاد پر تھا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرٹیکل 63اے والا فیصلہ ہی ختم...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار اقبال ڈوگر نے پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت شریک ملزمان محمد خان بھٹی، مختار، سمیع اللہ، زوہیب، عاطف، محمد امین سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے جبکہ پرویز الہٰی کی جانب سے ان کے وکیل نے میڈیکل عدالت میں پیش کیا۔ ٹرمپ کا چار بڑے میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں موجود دفاتر ہٹانے کا حکم اینٹی کرپشن کورٹ کے جج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کےوکیل کی مزید ایک اور گواہ پرجرح مکمل،مجموعی تعداد سات ہوگئی۔آئندہ سماعت پر آٹھویں گواہ پرجرح کی جائے گی،استغاثہ کےگواہ محمدفہیم اورعمرصدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی فیملی، بیرسٹر گوہر، فیصل چودھری بھی عدالت میں موجود تھے،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت 10فروری تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پربانی ہی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح شروع کریں گے۔ فوجی جوان...
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی کو بھی پیش کیا گیا۔کارروائی کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پولیس کانسٹیبل عمران، جس نے 9 مئی کے روز نقصانات کی تصاویر بنائی تھیں، نے عدالت میں اپنی شہادت ریکارڈ کروائی اور 15 تصاویر بطور ثبوت پیش کیں۔اسی دوران، جی ایچ کیو حملے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ انہوں نے تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نقصانات کا مجموعی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیںلاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی. عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے.(جاری ہے) آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ہدایت پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ تاہم اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ چند بلوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی درخواست کی تاہم اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کر دیا اور پیکا ایکٹ نامنظور اور صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کر دیے...
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو 75 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو ملتوی کر دیا۔ اس آرڈر کے تحت امریکی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ یہ اقدام 20 جنوری کو صدر بائیڈن کی جانب سے کیا گیا، تاہم اس کا نفاذ 19 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ ایگزیکٹو آرڈر میں صدر بائیڈن نے اپنے مشیروں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ اس معاملے...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پیلٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کردیا۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے وعدے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کر دیا گیا ۔ امریکی صدر کی جانب ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا کہ وہ اپنے مشیروں سمیت دیگر حکام سے مشاورت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ 75 دن پلیٹ فارم کے خلاف پابندی کے حوالے سے اقدامات نہ کریں۔ ٹرمپ کی جانب سے آرڈر پر دستخط 20 جنوری کو کیے گئے ہیں...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی عدالت نے 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 23جنوری تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،وکلا صفائی میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے حکم دیا کہ وکلا صفائی آئندہ ہر سماعت پر...
سپریم کورٹ میں بینچز کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ آج دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ رجسٹرار آفس سے غلطی ہوگئی جو کیس یہاں مقرر ہوگیا، موجودہ کیس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ بینچ کے رکن جسٹس عقیل عباسی کا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ کے سامنے مقدمہ مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس عرفان سعادت بینچ کا حصہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات محدود کرنے کا معاملہ، تحریری حکمنامہ جاری جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ آرٹیکل 191 اے کے تحت بینچز کا اختیار سماعت واپس لیا جاسکتا ہے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ عدالت میںپیش کر دی گئی ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارخاتون آمنہ لیاقت اور عبداللہ ملک پیش ہوئے ۔(جاری ہے) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ سوموار کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سکیورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے استغاثہ کے 5گواہان طلب کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سکیورٹی...
راولپنڈی (صغیر چوہدری ) عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری تک ملتوی کردیا گیا احتساب عدالت کے جج صبح 9 سے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنانے کے لئے موجود تھےبشری بی بی تاحال کمرہ عدالت نہئں پہنچیں۔ عمران خان کو بھی ابھی تک کمرہ عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا ۔ ملزمان کے وکلا بھی اڈیالہ جیل کمرہ عدالت نہیں پہنچے ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ایجنڈے کی کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں بمشکل دو تین ارکان ہی موجود تھے اور ایوان کا کورم پورا نہیں تھا۔اس موقع پر اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آ باد : توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کردیا۔ زرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت میں بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے گواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران مزید...