2025-07-25@03:26:21 GMT
تلاش کی گنتی: 8037
«سفیر کی سطح»:
(نئی خبر)
سٹی42: لاہور میں صحافی، سیاسی کارکن، قانون دان اور پولیس کے اہلکار سب ہی 9 مئی 2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی تقریریں کرنے اور گھیراؤ جلاؤ کے مشہور مقدمے کا فیصلہ آنے کے منتظر ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کچھ دیر میں فیصلہ سنانے والے ہیں۔ سٹی42 کے نمائندہ جمال الدین کی رپورٹ کے مطابق نو مئی 2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی تقاریر کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ کچھ دیر پہلے تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید عدالت مین فیصلہ قلمبند کروا رہے ہیں۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت اس...
شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، شیر پاؤ پل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔اسی کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حمزہ عظیم پاہٹ، رانا تنویر اور اعزاز رفیق کو بھی مقدمے سے بری کر دیا۔عدالت کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور عظیم پاہٹ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔چیئرمین PTI بیرسٹر گوہر کا...
پاکستان شوبز کے اداکار فیضان خواجہ نے انڈسٹری میں فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر آواز بلند کردی۔ فیضان خواجہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں غیر پیشہ ورانہ رویوں اور فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر کھل کر بات کی ہے۔ A post common by Faizan Khawaja (@faizankhawaja_) ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو بدنام کرنے کے لیے بات نہیں کر رہے بلکہ صرف انڈسٹری کا سچ بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سینئر اداکار اور ہدایت کار، جیسے محمد احمد اور مہرین جبار بھی اپنے حق کے معاوضے کے لیے پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز کے پیچھے بھاگنے پر مجبور ہیں۔ A...
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کردی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی ہائی جیک خطرناک چال علی امین گنڈاپور عمران خان وی نیوز
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت...
الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رکن آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میراکبر کی کامیابی کالعدم قرار دیدی۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 باغ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی میراکبر کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آگیا۔ الیکشن ٹربیونل جج حافظ اکرم نے میر اکبرخان کے خلاف الیکشن عزرداری پر فیصلہ سنایا۔ میر اکبر خان کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دیدی گئی۔ سردار میراکبر انوارالحق کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہیں۔ الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا کہ ایل اے 16 باغ کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی، میر اکبرخان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2025ء) 9 مئی کیس کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتیں اب انصاف دینے کی اہلیت کھو چکیں، انصاف اب صرف طاقتور طبقے کے لیے ہے، جبکہ عدالتوں کو عوام اور تحریک انصاف کو دبانے، رسوا کرنے اور ختم کرنے کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیسز میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کو سزائیں سنائے جانے کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے سرگودھا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال سزا سنانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ "یہ...
ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی۔ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے تہران کو متنبہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکی فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو صفح ہستی سے مٹا چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو امریکا دوبارہ حملہ کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔ٹرمپ کا...
وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے 9 مئی سے متعلق کیسز پر سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہو ئےکہا ہے کہ عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جس سے آئین اور قانون کا بول بالا ہوا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی 2023 کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زیادہ مقامات پر حملےکیےگئے، قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر سمیت 32 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا میں قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے۔ انہوں نےکہا کہ سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تمام ملزمان کا شفاف...
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سرگودھا کے 70 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔ رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی 10،10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سرگودھا کے 70 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔ رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں...
سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے مزدور یونین کی سی ایم 2479/2025پر اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں سی ڈی اے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کیبنٹ سے سمری کی منظوری کے بغیر سی بی اے یونین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹ الاٹ کریں اور03 ستمبر 2025سے پہلے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کریں۔ اسی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے ملازمین کے پلاٹوں کی جو منظوری عدالت کے سابقہ حکم پر کابینہ سے لینی...
نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نومئی کومنصوبہ بندی کے تحت200سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، نومئی کیاوپن اینڈ شٹ کیسز ہے، ملک احمد بھچر،احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت32 سے زائد ملزمان کو...
پاور ڈویژن کے ماتحت اداروں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق بجلی کی 8تقسیم کار کمپنیاں 244 ارب روپے کی اوور بلنگ میں ملوث نکلیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئیسکو، لیسکو، حیسکو، میپکو، پیسکو، کیسکو، سیپکو اور ٹیسکو شامل ہیں۔ مذکورہ 8 کمپنیاں لائن لاسز، بجلی چوری، ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے اووربلنگ کرتی تھیں۔ گھریلو صارفین،زرعی ٹیوب ویلز، وفات پا نے والےافراد بھی اووربلنگ سے بچ نہ سکے، دستاویزات کے مطابق ملتان الیکٹرک کمپنی نے مردہ افراد کو 4 کروڑ 96 لاکھ روپے کا بجلی بل بھیجا، 5 تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 47 ارب روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی۔ دستاویز کے مطابق ملتان الیکٹرک...
ڈھاکا: دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار کی جگہ احمد دانیال اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔ بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل...
ویب ڈیسک: آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کیلیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔ اسمارٹ آئی ڈی، سی آر سی (بے فارم) اور ایف آر سی کی درخواستوں کی فیس ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔ نادرا کی آن لائن فیس ادائیگی کیلیے نیچے دیا گیا آسان طریقہ اختیار کریں: پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان سب سے پہلے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ ان ہو جائیں اور نیچے دیے گئے آپشنز میں ان باکس پر کلک کریں آپ کو منظور شدہ...
انسدادِ دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر، رکنِ قومی اسمبلی احمد چھٹہ، رانا بلال اور پی ٹی آئی کے 80 کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے فیصلہ مختصر الفاظ میں سنایا جبکہ مقدمے میں شامل اکثریتی ملزمان پہلے ہی ضمانت پر ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصلہ سنائے جانے کے وقت کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہ ہوئے تو ان کیخلاف ریفرنس دائر کرینگے، احمد خان بچھر عدالت کی جانب سے احمد خان...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) ملک کی معروف پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں بڑھاتے ہوئے ایل ایل ایم کی فیس میں 7 ہزار 825 روپے کا اضافہ کردیا گیا، ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کردی گئی، ایل...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سرگودھا کے 70 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی 10،10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کے فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32 ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے کہاکہ اس مقدمے کے کافی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں ،باقی گواہوں کے بیانات چند روز تک ریکارڈ کرلئے جائیں گے اور فیصلہ آ جائے گا، عدالت اس مرحلے پر اپنا مائنڈ ڈسکلوز نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ نے چار ماہ میں مقدمے کے فیصلے کی ہدایت کی ہے،سپریم کورٹ کے احکامات کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جارہی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے نقصان ،متاثرہ خاندانوں کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری کو ختم کرنے کی خبروں کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمیں جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا جس دوران سیکرٹری پاور ڈویژن نےبریفنگ دی۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان کے 58 فیصد صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں حکومت بجلی کے بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتی ہے، گزشتہ چند سالوں میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس انہوں نے کہا کہ حکومت پروٹیکٹڈ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244 ارب روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈٹ حکام نے 8 کمپنیوں کی مالی بےضابطگیاں بے نقاب کردیں اور انکشاف کیا کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے صارفین کی جیبوں سے اضافی پیسے نکلوانے والے کسی افسر کو سزا بھی نہ ملی ۔ کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صارفین کو رقوم واپس کردی گئی ہیں تاہم آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ دستیاب دستاویزکے مطابق آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیاں 244 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث ہیں۔ بارشوں اور سیلاب...
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023 میں سنایا گیا، یہ مقدمہ ضلع میاں والی کے علاقے موسی خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ توڑ پھوڑ، املاک کو آگ لگانے اور ہنگامہ آرائی کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما ملک احمد خان بھچر کے علاوہ صدر سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور سیکرٹری جنرل بلال اعجاز سمیت 70 کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے۔ 9 مئی...
---فائل فوٹو لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے 5 اراکینِ قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پانچوں ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ان 5 اراکین پر 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ہوئی ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چوہدری، مبارک زیب، اسامہ علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔
اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہونڈا، جو کہ اپنی مشہور موٹر سائیکل CG125 اور CD70 کے لیے جانی جاتی ہے، نے رواں مالی سال کے دوران 10,03,253 یونٹس فروخت کیے، جو کہ گزشتہ سال کی فروخت 12,78,424 یونٹس کے مقابلے میں 27.42 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح، سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی 54.51 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال میں 16,876 یونٹس فروخت ہوئے تھے، جب کہ 2024-25 میں یہ تعداد بڑھ کر 26,076 یونٹس ہو گئی۔ PAMA...
فیصل کریم کنڈی اور امیر مقام—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے اتوار کو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹ کے انتخابات اور اپوزیشن کی حکمتِ عملی پر غور بھی کیا گیا۔ملاقات میں اراکینِ اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کے باعث سروس اسپل وے کھول دیے جائیں گے، ڈیم سے پانی کے اخراج کا بہاو 250000 کیوسک سے 260000 کیوسک کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دریا کناروں، ندی نالوں اور پلوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ والدین بچوں کو ندی نالوں کے آس پاس نہ جانے دیں، مقامی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ...
پی ٹی آئی متحد ،اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے،سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے، یہ ملک اشرافیہ کا ملک ہے، تمام پارٹی کا آکٹھے ہوکر لاہور آنا یہ ثبوت ہے کہ ہم بانی کی رہائی کیلئے متحد ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ریاست عدلیہ اور قوم کی رہائی ہے، تحریک انصاف میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے، یہ ملک اشرافیہ کا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی ٹی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور سابق نگران وزیر فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے لیے چینی کی قیمت قابو میں رکھنے کے نام پر تقریباً 30 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی درآمد کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نظرثانی کا متقاضی ہے۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ چینی کا سب سے بڑا استعمال کرنے والا طبقہ عام عوام نہیں بلکہ فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری ہے، جو چینی کی اصل صارف ہے۔ ان کے مطابق اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہی صنعتیں وہ لوگ ہیں جنہوں نے پہلے زرمبادلہ کمانے کے نام...
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ اور امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے...
پی ٹی آئی معطل ارکان کی نا اہلی، اپوزیشن مذاکراتی سیشن میں شرکت کا فیصلہ نہ کر سکی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 26 معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر اپوزیشن آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں شرکت کا فیصلہ نہ کر سکی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ہم آج مہمانوں کے ساتھ مصروف ہیں، ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی میٹنگ میں مذاکراتی سیشن میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا سیشن آج...
ایم سی آئی کااے جے سی ایل کمپنی سے ای پارکنگ معاہدے کی منسوخی کا فیصلہ برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد کی سول جج کی معزز عدالت نے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)کی جانب سے اے جے سی ایل کمپنی کا ای پارکنگ کا ٹھیکہ کی منسوخی کا فیصلہ مکمل طور پر قانون کے مطابق درست قرار دیتے ہوئے اے جے سی ایل کی درخواست کو مسترد کردیا۔ سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کی طرف سے سنئیر ایڈووکیٹ نزیر جواد نے کیس کی قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پرموثر پیروی کی ۔ معزز عدالت نے قانون کے مطابق...
ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سے ملاقات کر کے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فراہمی، ٹریفک پولیس کی بے جا کارروائیوں اور محکمہ ایکسائز کی سست روی جیسے عوامی مسائل کی نشان دہی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے دوبارہ رجسٹریشن فیس کی وصولی پر اعتراض کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ شہری پہلے ہی رجسٹریشن کے وقت یہ فیس دے چکے ہیں، اب دوبارہ اس مد میں رقم لینا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ نمبر پلیٹوں کے حصول میں مشکلات اور ٹریفک پولیس کی جانب سے...
ملک بھر میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی، حکومتی اعلانات کے باوجود چینی کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ریکارڈ ہوا۔کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں ایک کلو چینی 200 روپے کی ہوگئی۔پشاور میں دو ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا۔پرچون میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو، ہول سیل میں چینی 178 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ اشتہار
پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے، یہ ملک اشرافیہ کا ملک ہے، تمام پارٹی کا آکٹھے ہوکر لاہور آنا یہ ثبوت ہے کہ ہم بانی کی رہائی کیلئے متحد ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ریاست عدلیہ اور قوم کی رہائی ہے، تحریک انصاف میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے، یہ ملک اشرافیہ کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی ٹی آئی کی سربراہی میں ہم ملک کی تاریخ کو بدلیں گے، 8 فروری ہم کسی کو بھولنے نہیں دیں گے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تحریک انصاف...
نامور اداکار فیضان خواجہ نے بھی سینئر فنکار محمد احمد کے حالیہ بیان کی حمایت کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤسز کی طرف سے تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہی وجہ تھی کہ میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا، کیونکہ مجھے بار بار اپنی محنت کا معاوضہ مانگنا پڑتا تھا۔ فیضان خواجہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ سوچیں، کووِڈ کے دوران میڈیا انڈسٹری نے پچھلی ادائیگیاں کلیئر نہیں کیں، ادائیگیاں دو دو سال تک رُکی رہتی ہیں، میں اپنی نہیں، اُن سب کی بات کر رہا ہوں جو ان چیکس پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے حمیرا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ہم آج مہمانوں کے ساتھ مصروف ہیں، ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ساتھ مصروف ہوں ان کے جانے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔ ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اور چلانے کا کردارادا کر رہے ہیں: علی امین...
سٹی42: لاہور کی فضائی حدود میں طیاروں کو پرندوں سے پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی نے "نو برڈ زون" بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں رنگ فینسنگ کے ذریعے نو برڈ زونز کا قیام کیا جائے گا۔ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیرقانونی ذبحہ خانے، پولٹری فارمز،کچرا پھینکنے کے مقامات کو فوری طور پر بند یا منتقل کیا جائے گا۔بیکریوں کا کچرا صرف منظور شدہ طریقے سے ٹھکانے لگانا لازم ہوگا۔ماحولیاتی اجازت کے بغیر کام کرنے والے پولٹری فارمز، ذبحہ خانے، چمڑا رنگنے والے یونٹس بند کیے جائیں...
پنجاب حکومت نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زونز‘ قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ ہوائی اڈوں کے اطراف ’رنگ فینسنگ‘ یعنی فضائی حفاظتی حصار قائم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں غیر قانونی ذبحہ خانے، ماحولیاتی ضابطوں سے ہٹ کر قائم پولٹری فارمز اور بیکریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تجارتی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد درآمدی ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جائے گا، یہ اقدام گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نے یہ اعلان یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیر لاین اور میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باوم کو علیحدہ علیحدہ خطوط کے ذریعے کیا، جنہیں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بھی جاری کیا، صدر کے اس فیصلے سے نہ صرف بین الاقوامی سرمایہ کار پریشان ہو گئے ہیں بلکہ قریبی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کینیڈا، جاپان، برازیل اور دیگر 23 تجارتی شراکت داروں کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک کے یکساں درآمدی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ اقدام امریکی تجارتی پالیسی میں دوبارہ جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے، جس میں تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد محصول بھی شامل ہے، مذکورہ خطوط میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ 30 فیصد عمومی ٹیکس موجودہ محصولات کے علاوہ ہوگا۔ جن میں اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد اور گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس شامل ہیں، جو بدستور نافذ رہیں گے، ان ممالک کو یکم اگست تک انفرادی تجارتی معاہدے طے کرنے کی مہلت دی گئی ہے...
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز ڈیلس(آئی پی ایس ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ڈیلس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نےکہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔ روزانہ...
لاہور (ویب ڈیسک) ملکی سیاسی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی بے چینی کا سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے نقشہ کھینچ دیا۔ روزنامہ جنگ میں چھپنےو الے اپنے کالم میں سہیل وڑائچ نے لکھا کہ " ہمارے تضادستانی گھر سے ’’فیصلہ بھائی‘‘ گم ہو گئے ہیں وہ ایسے کھوئے ہیں کہ کوئی فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا اور اگر کہیں کوئی جھوٹا،سچا، الٹا سیدھا فیصلہ یا فیصلی کی بھی جاتی ہے تو وہ گلے پڑ جاتی ہے۔ فیصلہ بھائی کیا گئے کہ سب کچھ گڈمڈ ہو گیا۔ تجربہ کار وفاقی کابینہ کی موجودگی میں ایک ہی سال کے ایک ہی سیزن میں پہلے یہ کہہ کر چینی برآمد کر دی گئی کہ چینی کا اضافی اسٹاک ہے اسلئے فالتو چینی برآمد...
کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 357,000 تولہ ہے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 13 جولائی 2025 بروز اتوار 327,334 تولہ ہے۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ سونا سونا فی تولہ سونا فی10 گرام 24K Rs. 357,000 Rs. 306,070 22K Rs. 327,334 Rs. 280,565 21K Rs. 312,455 Rs. 267,812 20K Rs. 297,577 Rs. 255,059 18K Rs. 267,819 Rs. 229,553 پاکستان کے بڑے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19شکایات کو نمٹا دیا گیا، ججز کیخلاف پانچ شکایات کو فی الحال مؤخرکردیا گیا۔ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں انکے نام خفیہ رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ کونسل نے ایجنڈے کی تمام نکات پر ایک ایک کرکے غور کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی عدالت نے حکومت کو نائن الیون کے منصوبہ ساز ی کے الزام میں قیدخالد شیخ محمد سے اعتراف جرم کا معاہدہ کرنے سے روک دیا ہے خالد شیخ محمد اور دو دیگرنے امریکی حکومت سے ایک معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا تھا اس اتفاق رائے سے انہیں سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا دی جانی تھی امریکی عدالت کے جج پٹریشیا ملیٹ اور نئومی را نے اپنے فیصلے میں وزیر دفاع کے فیصلے کو قانونی جواز فراہم کرتے ہوئے 6 نومبر 2024 کے فوجی جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔انھوں نے کہا کہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی گلشن اقبال کے دیرینہ کارکن فیصل خان مرحوم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔منعم ظفر خان نے مرحوم کے بھائی صفدر خان اور بیٹے عمر سے ملاقات کی، اور دعاے مغفرت کی اورمرحوم کی جماعت اسلامی سے وابستگی، تحرک اور خلوص کومحبت اوراحترام سے یاد کیا۔اس موقع پرامیرضلع شرقی نعیم اختر،گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اورجماعت اسلامی کے دیگر ذمے داران و کارکنان بھی موجود تھے،اس سے قبل مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے درسِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ اہلِ محلہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں ایک گھر سے پراسرار طور پر ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت حمزہ کے نام سے کر لی گئی، جو کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک منظم ڈکیتی گروہ کا سرگرم رکن تھا۔ تفتیشی حکام نے مشکوک موت قرار دیتے ہوئے ساتھیوں پر قتل یا واردات کے دوران زخمی چھوڑنے کا شک ظاہر کیا ہے۔ بلال کالونی پولیس کے مطابق حمزہ ولد ضمیر کی لاش نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای کے مکان نمبر 106 سے ملی، جو اس کے قریبی ساتھی فیروز کے زیرِ استعمال تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیروز نہ صرف حمزہ کا قریبی دوست تھا بلکہ وہ خود بھی متعدد ڈکیتیوں میں ملوث...
ایس آئی ایف سی کی کامیابی کا دوسراسال میں معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے میدان میں نمایاں کامیابیاں۔ایس آئی ایف سی کی موئژ حکمت عملی سے ترسیلات زر میں28.79 کا نمایاں اضافہ رواںمالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ترسیلات زر28.79 فیصد بڑھ کر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گیں۔ ترسیلات زرکا70 فیصد سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواںمالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔یورپی منڈیوں میں برآمدات 8.62% بڑھی، 10 ماہ میں 7.55 ارب ڈالرکا ریکارڈ۔غیر ملکی منڈیوںیں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ، ایس آئی ایف سی کی موئژ پالیسیوں سے عالمی اداروں...
نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور دفاعی دھچکا اُس وقت لگا جب برازیل نے بھارت سے اس کے تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات اچانک روک دیے۔ بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برازیل نے مذاکرات معطل کرنے کے بعد یورپی میزائل سسٹم کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل کی جانب سے فیصلہ میزائل کی کارکردگی اور تکنیکی خصوصیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ بھارتی آکاش میزائل کی رینج 25 سے 30 کلومیٹر کے درمیان ہے، جبکہ یورپی میزائل سسٹم کی مار 45 کلومیٹر تک ہے، جو برازیل کی دفاعی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا...
فائل فوٹوز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمر سرفراز چیمہ کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات پر ضمانت کا فیصلہ 16جولائی جبکہ دیگر دو مقدمات میں ضمانت پر فیصلہ 19جولائی کو ہوگا۔عدالت نے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دیں، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ ہو گا۔ عمر سرفراز چیمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور دفاعی دھچکا اُس وقت لگا جب برازیل نے بھارت سے اس کے تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات اچانک روک دیے۔ بھارتی اخبار ”اکنامک ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق برازیل نے مذاکرات معطل کرنے کے بعد یورپی میزائل سسٹم کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی جانب سے فیصلہ میزائل کی کارکردگی اور تکنیکی خصوصیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ بھارتی آکاش میزائل کی رینج 25 سے 30 کلومیٹر کے درمیان ہے، جبکہ یورپی میزائل سسٹم کی مار 45 کلومیٹر تک ہے، جو برازیل کی دفاعی ضروریات کو بہتر...
فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ کراچی (ممتازنیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ58 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ 10گرام سونے کی قیمت 3لاکھ 7ہزار 13روپے ہوگئی ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 356 ڈالر فی اونس ہے۔ Post Views: 7

عمران خان کے قول و فعل میں تضاد،انہوں نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی، اب فیملی کو آگے کردیا:فخر درانی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی فخر درانی نے کہاہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،انہوں نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی لیکن اقتدار حاصل کرنے کےلیے اوراقتدار کو دوام دینے کے لیے اس وقت کے آرمی چیف (قمر جاوید باجوہ) کو قوم کا باپ بنادیا،پارٹی میں فیصلہ سازی کا اختیار اپنے پاس رکھ کر باقی پوری قیادت کو بے وقعت کیا، اب اپنی بہنوں اور بچوں کو سیاست میں اتار رہا، اس سے فیملی کے اندر کی کشمکش بھی مزید وسیع ہوگی ۔ جیونیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فخر درانی کاکہناتھاکہ "عمران خان اور ان کی پارٹی کا سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا کہ ان کی فیملی کے لوگ آگے نہیں آرہے تھے ،...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں Islam Times V Log 12-07-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Resistance Strikes Back | Trump’s Threat, Iran’s Furys | Resistance Rising جارحیت کے خلاف جواب صرف ٹریلر تھا، پوری طاقت باقی ہے،ایران یمن کا بحری محاذ ، اسرائیل کی معیشت ہلا دی "اسرائیل کو تسلیم؟ پاکستان میں زبردست مزاحمت ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش...

بھارت کی آبی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ بن گئی، پانی روکنے پر پاکستان کا بروقت اور فیصلہ کن رد عمل دینے کا عندیہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کی بندش اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے عزائم پر پاکستان نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ماہرین اور سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ورلڈ بینک اور عالمی ثالثی عدالت دونوں واضح کر چکے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو صرف باہمی منظوری سے ہی معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے، بھارت کی طرف سے اس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی عوام کو ایک اور معاشی جھٹکا، چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے کئی شہروں میں 200 روپے فی کلو کی حد عبور کر لی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار نے تصدیق کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 44 پیسے تک جا پہنچی ہے۔ یہ اضافہ نہ صرف گھریلو بجٹ کو تباہ کر رہا ہے بلکہ ملکی صنعتی شعبے کو بھی شدید دھچکا دے رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ایک غیر معمولی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ججز کے خلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں، ان کے نام پبلک نہیں کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شکایات کا سامنا کرنے والے ججز کے خلاف...
کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔ اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس...
فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکول ٹیچر کی گاڑی ضبط کیے جانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔خاتون نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف گاڑی ضبط کرنے کا کیس جیت لیا، جسٹس سردار اسحاق نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق گاڑی ضبط کرنے کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا 5 مارچ 2020 کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سائلہ نے تنخواہ سے بچت کر کے 1990 ماڈل کی گاڑی خریدی، درخواست گزارخاتون اس گاڑی کی دسویں مالک تھیں، 2020 میں گاڑی اپنے نام کرانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رجوع کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ای ٹی او نے گاڑی چیک کی اور مطلوبہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدر آصف علی زرداری، جنرل عاصم منیر اور وہ خود، تینوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر...

ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )نیشنل جوڈیشل کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا نیشنل جوڈیشل کمیٹی کا 53 واں اجلاس سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی.(جاری ہے) کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور عوامی مفاد پر مبنی انصاف کی فراہمی کے...
پی یو سی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطینی ریاست کے قیام کے متعلق بین الاقوامی کانفرنس 28-29 جولائی کو متوقع ہے، مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل اور ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے یہ کانفرنس جون میں منعقد ہونی تھی، تاہم اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعقلق بین الاقوامی کانفرنس 28 اور 29 جولائی کو متوقع ہے، جس کی صدارت سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طورپر کریں گے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ ابراہیم اکارڈ کا معاملہ صرف فلسطین کیلئے نہیں بعض...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: سابقہ میاں بیوی کے درمیان پلاٹ کی مشترکہ ملکیت برقرار، مہر اور زائد نان نفقہ کا دعویٰ مسترد
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابقہ میاں بیوی کے درمیان جائیداد، مہر اور نان نفقہ کے تنازع پر فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے فریقین کی درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے سیدہ بنت زہرہ اور محمد اسماعیل کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے مکمل طور پر قانون کے مطابق ہیں اور ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ آئین کے تحت ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے اور یہ عدالت صرف اس وقت مداخلت کر سکتی ہے جب نچلی عدالتوں کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کے لئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے، والدین یا بہن بھایئوں کے شناختی کارڈ، لے پالک یا لاوارث ہونے کی صورت میں قانونی سرپرست اور سرپرستی کا قانونی ثبوت، ب فارم یا یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ بچے کا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ یا نیچر لائزیشن سٹیزن شپ سرٹیفکیٹ۔ پہلے مرحلے میں ٹوکن حاصل کریں، اپنی باری آنے پر کاؤنٹر پر جا کے بائیو میٹرک تصدیق کروائیں، والدین یا بہن، بھائیوں میں سے کسی ایک کی بائیو میٹرک تصدیق کرائیں۔ تیسرے مرحلے میں اپنے کوائف درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں، درج کروائے گئے تمام کوائف چیک کریں اگر کوئی غلطی ہے تو فوراً درست کرائیں۔ چوتھے...
کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان میں لگژری کارز پر خریداری کا جو دیرینہ خواب اکثر دور ہی رہ جاتا تھا، اب وہ زیادہ ممکن نظر آنے لگا ہے۔ Diwan Motors نے اعلان کیا ہے کہ BMW گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بڑی کمی کی گئی ہے، اور اسی دوران حکومتی وفاقی بجٹ 2025‑26 میں کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اقدام بھی سامنے آیا ہے۔ قیمتوں میں کتنی کمی؟ ماڈل وار تفصیل نئے ریویژن کے تحت پیٹرول اور پلگ ان ہائبرڈ (PHEV) ماڈلز دونوں پر قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ چند اہم ماڈلز اور ان کی قیمتوں کا فرق درج ذیل ہے: قیمتوں میں کتنی کمی؟ ماڈل وار تفصیل نئے ریویژن کے تحت پیٹرول اور پلگ ان ہائبرڈ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں مہنگائی نے عام شہری کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اور اب چینی جیسی روزمرہ کی ضروری شے بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اب نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، لیکن یہ فیصلہ عوامی ریلیف کے بجائے نئے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ چینی کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں؟ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتیں چھٹے ہفتے بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور صرف گزشتہ ہفتے ہی...
سندھ حکومت اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے منچھر جھیل میں سیلاب اور خشک سالی سمیت دیگر ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بناتے ہوئے "ریچارج پاکستان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ریچارج پاکستان منصوبے کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سینئر ڈائریکٹر فواد حیات، بریگیڈیئر (ر) محمد امجد آزاد اور دیگر ماہرین شامل تھے۔ ملاقات میں منچھر جھیل کی بحالی، ماحولیاتی خطرات کے تدارک اور مقامی آبادی کی زندگی میں بہتری لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر فواد حیات نے بتایا کہ "ریچارج پاکستان" منصوبہ 8 ملین ڈالر (تقریباً 2.25 ارب روپے) کی لاگت سے...
زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو استعفیٰ دینے کا کہا جا سکتا ہے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر بننے کے خواہش مند ہیں۔وزیراعظم نے ان قیاس آرائیوں کو ’محض افواہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی حلقے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور دلکش اداکارہ مریم نفیس نہ صرف اپنی فنی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ اب بطور ماں ان کی سوچ اور انداز بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے وزن کم کرنے اور بچے کی تعلیم کے حوالے سے ایسی باتیں کیں جو نئی ماؤں کے لیے ایک متاثر کن پیغام بن سکتی ہیں۔ مریم نفیس نے اپنے انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ اپنے بچے کو ڈھائی سال کی عمر سے پہلے اسکول نہیں بھیجیں گی کیونکہ وہ خود بہت چھوٹی عمر میں اسکول جانا شروع کر چکی تھیں، جس کے اثرات آج بھی انہیں یاد...
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی سفاکانہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پنجاب کے 9 شہریوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا یہ تمام افراد بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بے دردی سے قتل کیے گئے تھے شہداء میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر گجرات کے 23 سالہ بلاول فیصل آباد کے شیخ ماجد لاہور کے جنید مظفرگڑھ کے محمد آصف ڈیرہ غازی خان کے محمد عرفان خانیوال کے غلام سعید اور گوجرانوالہ کے صابر شامل تھے شہداء کی میتیں سخت سیکیورٹی میں ان کے علاقوں کو منتقل کی گئیں جہاں ان کے لواحقین نے غم و اندوہ میں انہیں سپرد خاک کیا دنیاپور میں جب...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت ملک بھر میں ایسے صارفین جو ایک سے زائد سنگل میٹرز استعمال کر رہے ہیں، ان کے خلاف اب باضابطہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی (PPMC) نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے لیسکو اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں سے صارفین کا مکمل ڈیٹا اور میٹرز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ بجلی کے شعبے میں شفافیت لائی جا سکے اور قوانین کی خلاف ورزیوں کا مؤثر تدارک کیا جا سکے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 14 جولائی تک صارفین کا ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس ڈیٹا میں صارفین کے نام، میٹرز کی...
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ رواں مالی سال 2025-26 کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.95فیصد اضافہ جب کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی 0.73 فیصد اضافہ ہو تھا۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 1.23 فیصد رہی ہے ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو استعفیٰ دینے کا کہا جا سکتا ہے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر بننے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نے ان قیاس آرائیوں کو ’محض افواہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی حلقے میں ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کی، صدر زرداری کی اور آرمی چیف کی باہمی عزت...
اسلام آباد+پشاور (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں سینٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی۔ پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پی کے کے سینٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔ گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا...
شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی والے ملزمان کیخلاف پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کارروائی میئر کراچی کے 32مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ چیک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ چیک کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر شہریار اکبر خان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے شہریار اکبر خان کو نئی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات نے تازہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے بھی بڑھ گئی، جہاں ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.95 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح منفی 1.23 فیصد رہی۔ عوام کیلیے روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں۔ سب سے زیادہ اضافہ مرغی کی قیمت میں دیکھنے میں آیا، جو 78 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 424.66 روپے تک پہنچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت )بدین کے محنت کشوں کا فیصل آباد کے علاقے فاروق آباد میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل میں قید کا معاملہ، سوشل میڈیا اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے بعد محنت کش رہا کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے فاروق آباد کے گاؤں ککڑ میں چاول کی کاشت اور مکئی کی کٹائی کے لیے مزدوری کے لئے بدین سے جانے والے ستر سے زائد محنت کشوں کو زمیندار فیصل ڈوگر کی مبینہ نجی جیل ڈیرے پر حبس بیجا میں قید رکھنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب چالیس سے زائد محنت کش وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔زمیندار کے ڈیرے سے فرار ہونے والے محنت کشوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے پولیس کے رویے سے متعلق کیس پر فیصلے میں کہا ہے کہ پولیس اسٹیٹ کا تاثر خطرناک ہے پولیس طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہے عوام کی نہیں۔ عدالت عظمیٰ نے سیتا رام کیس کا 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے فیصلے میں سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک قرار دیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا ہے ایف آئی آر میں تاخیر کمزور، غریب اور پسماندہ طبقے کے ساتھ ظلم ہے۔ ملک کو آئینی ریاست کی طرف جانا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی شماریاتی ادارے نے 2024 ء کے حوالے سے کل آبادی کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی ،جس کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی آبادی میں سعودی شہری 55.6 فیصد ہیں جبکہ غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد ہے۔ آبادی میں مردوں کا تناسب 62.1 فیصد جبکہ خواتین 37.9 فیصد ہیں۔ معمرافراد کا تناسب 2.8 فیصد ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے زرعی اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے جس سے زراعت کی بحالی اورکسانوں کودیرپا معاشی ریلیف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔وزیراعظم کی توجہ سستے زرعی قرضوں، زراعت کی جدید کاری اورنجی شعبے کے اشتراک کی جانب مبذول ہونا پالیسی میں ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی معیشت میں زراعت کا حصہ 23.54 فیصد رہا...
سپریم کورٹ کے مطابق قابل دست اندازی جرم میں مقدمہ کا اندراج لازم ہے، سندھ میں اکثر مقدمات کے اندراج میں تاخیر دیکھی گئی ہے، مقدمات کا اندراج اور تفتیش ایگزیکٹو عمل ہیں، مقدمات کا اندراج اور تفتیش فوجداری نظام کا اہم اور بنیادی جزو ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام...
پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خورِیو نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر مسئلہ فلسطین اور غزہ میں انسانی المیے پر اظہارِ افسوس کیا گيا، مولانا فضل الرحمان نے اہل غزہ کی بے دخلی پر روس سے مداخلت کی اپیل کی۔روسی سفیر نے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، مولانا فضل الرحمان نے افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے روس کے اقدام کی تحسین کی، جبکہ روسی سفیر نے نوآبادیاتی نظام کے خلاف جے یو آئی کی جدوجہد پرخراج تحسین کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ روس اور جے یو آئی باہمی اتحاد سے نو آبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کریں گے، ملاقات میں باہمی تعلقات کو مفادات کے تحفظ کے...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، جبکہ 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II ,l اور III تفویض کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 60 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز کو ستائشی اسناد سے نوازا گیا، سویلینز کو بھی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے...
معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز کی شاہ رخ خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں دانش کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان موجود ہیں۔ اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر دانش نواز کی کنگ خان سے ملاقات کہاں ہوئی تاہم اس تصویر کی حقیقت کچھ ہوں ہے کہ اس میں دانش خود تو حقیقی طور پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان کی تصویر اے آئی سے تخلیق کردہ ہے جو بلکل...
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 13 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ 183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 60 آفیسرز، ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی میں...
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ لاجز کی خراب حالت اور بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے لاجز کی فوری مرمت، انتظامی اصلاحات، اور ہر ماہ باقاعدہ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی مجموعی حالت، بنیادی سہولیات، مرمت و بحالی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 104 نئے سوئٹس کی تعمیر سمیت اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔ کمیٹی ارکان نے لاجز کی ناقص حالت اور روزمرہ سہولیات کی عدم فراہمی پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر پونجو بھیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو چھوٹی چھوٹی ضروریات پوری کرنے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بلوچستان پنجابی مسافر ماہرنگ بلوچ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لیاری میں عمارت گرنے اور اس سانحے میں ایس بی سی اے کے اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی گرفتاری کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس بی سی اے نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی اور زیرِ تعمیر غیر قانونی عمارتوں کو فوری طور پر گرا دیا جائے گا، اور اس کے لیے ایک فیصلہ کن منصوبہ بندی مرتب کی گئی ہے۔یہ کارروائیاں کراچی کے مختلف علاقوں میں عمل میں لائی جائیں گی، اور انہدام پر آنے والے اخراجات متعلقہ عمارت مالکان سے وصول کیے جائیں گے۔ اگر مالکان رقم ادا کرنے سے انکار کریں، تو یہ رقم ٹیکس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے قوم سے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے الطاف حسین کی اسپتال میں لی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ( MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو شدید علالت کےباعث لندن میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ تحریک کے تمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری قوم سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2025ء) شہباز حکومت کے 1 فیصلے نے شوگر ملز کی موجیں کرا دیں، چند ماہ میں چینی 75 روپے مہنگی کر کے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے اضافی نکال لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے...