2025-09-18@00:47:11 GMT
تلاش کی گنتی: 140

«لوگ متاثر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجھوتا کا کہنا ہے کہ خان صاحب اس لیے ضروری ہیں کیونکہ خان صاحب وہ لیڈر ہیں جن کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے، جتنے بھی لوگ ہیں وہ تمام تر لوگ عمران خان صاحب کے اوپر اعتماد کرتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کر تے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں اگر ان 14 لوگوں کو بھی ووٹ ملا ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے، عمران خان پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔  رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ خوش آئند بات ہے کہ کوئٹہ میں...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ وڈیو موجود ہے اگر آپ کہیں گے تو میں دکھا بھی دوں گا جس میں عمران خان صاحب فرما رہے ہیں کہ 40 ہزار لوگ وہاں پر ہمارے ہیں، ان کو ہم واپس نہ لائیں تو کیا کریں، 40 لاکھ عوام یہاں پہ ہمارے پاس بیٹھے ہوئے ہیں، ہم 40 ہزار بندہ وہاں نہیں چھوڑ سکتے، یہ ہے ان کی دلیل، جس کی وجہ سے وہاں سے لے کہ آ کہ، یہاں پر انھوں نے اسے امپورٹ کیا، پورے پاکستان کے حالات خراب کیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کا لگایا...
    بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکا ہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ معصوم اور نہتے لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، کب تک پاکستان توڑنے کی باتیں برداشت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست، حکومت اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے، حکومت سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکا ہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں۔...
    زرتاج گل— فائل فوٹو تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اگر آپ غلط نہ ہوتے تو خٹک جیسے لوگ آپ کے وزیر نہ ہوتے۔راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ہے، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جو پاکستان پر مسلط کیا گیا، کسی ایک وفاقی وزیر کو بھی نہیں پتا اس کے محکمے میں کیا ہو رہا ہے۔ پیکا بل کو لانے کا مقصد سوشل میڈیا کا گلا دبانا ہے، زرتاج گل زرتاج گل نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل...
    ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ کے بازار مختلف اقسام کی کھجور سے سج گئے ہیں۔ ان دکانوں پر یوں اندورن ملک اور بیرون ملک سے مختلف اقسام کی کھجوریں لائی جاتی ہیں لیکن بلوچستان کے مکران ڈویژن کی کجھور رمضان المبارک میں شہریوں کی اولین ترجیح ہے۔ کجھور فروخت کرنے والے تاجروں کے مطابق اس وقت مارکیٹوں میں ایران اور سعودی عرب کی کجھوریں موجود ہیں لیکن پنجگور کی کھجور کا ذائقہ اعلی اور منفرد ہوتا ہے۔  اس وقت مارکیٹ میں مضافاتی، قلمی اور پنجگوری سمیت 165 اقسام کی بلوچستان کی مقامی کجھوریں موجود ہیں لیکن یہاں بسنے والے لوگ مضافاتی کجھور کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ دکانداروں کا بتانا ہے کہ ایران اور سعودیہ...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہئے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو...
    یہ انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں اپنا گھر کیسے ٹھیک کرنا ہے،سینیٹر فیصل وا ئوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن...
    حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگ صرف اس لئے جیلوں میں ہیں کہ انہوں نے جلوس کیوں نکالا۔روز نامہ جنگ کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب بھائی ہیں، پاکستان کو چلانا ہے، ایک دوسرے کا احترام کریں۔محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت پانی میں جس جس کا حصہ ہے، اسے ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں لوگ اس لئے رکھے جاتے ہیں کہ تاکہ عوام میں انصاف کر سکیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ میں قوموں کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی ہونی چاہئے۔ حکومت کے...
    تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگ صرف اس لیے جیلوں میں ہیں کہ انہوں نے جلوس کیوں نکالا۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب بھائی ہیں، پاکستان کو چلانا ہے، ایک دوسرے کا احترام کریں۔محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت پانی میں جس جس کا حصہ ہے، اسے ملنا چاہیے۔ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے، محمود خان اچکزئیپختون خوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک غلط حکمرانوں کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل رہی ہیں، لیکن بھارت نے انکار کردیا، غیر ملکی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یاد رکھیں کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، 2013ء سے 2017ء کے دوران ملک میں امن قائم تھا، ایک حکومت نے فیصلہ کیا کہ طالبان اچھے لوگ ہیں انہیں واپس لاؤ۔ دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داؤ پر لگایا...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ دہشتگرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے، دہشتگردوں نے چھوٹے بچوں کو شہید کیا تو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اس لئے دو قومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشت گردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داو پر لگایا گیا، یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و...
    ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی کی ویلیو بہت کم ہے‘ ایک ڈالر کے تیرہ ہزار8سو سم ملتے ہیں‘ آپ سو ڈالر تبدیل کرائیں تو آپ کو تیرہ لاکھ اسی ہزار سم مل جائیں گے‘ پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی تنخواہیں ڈیڑھ سے دو سو ڈالر ہیں لیکن اس کے باوجود ازبکستان کے لوگ مطمئن ہیں۔ ان کے چہروں پر آسودگی‘ اطمینان اور سکون نظر آتا ہے‘ آپ کوپورے ملک میں بھکاری دکھائی نہیں دیتے‘ لوگ کسی کو دھوکا نہیں دیتے‘ ریستورانوں میں ٹپ کا رواج نہیں‘ ہم نے دو تین بار ویٹروں کو ٹپ دینے کی کوشش کی لیکن انھوں نے رقم لوٹا دی۔ ہوٹل سستے‘ ریستوران بہت اچھے اور ٹیکسیاں عام ہیں‘ عام شہری...
    چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں، میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کا بوجھ اٹھانے آیا ہوں۔ حکومت عوام کیساتھ مزید مزاق بند کرے اور فوری طور پر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی حقوق دے اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام حکم دیں تو ہم آپ کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں، دیامر کے عوام کے حقوق کیلئے جہاں پسینہ گرے گا وہاں بلتستان کے عوام کا خون گرے گا۔ چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیٹ کے اس دور میں، جہاں فاصلے سمٹ گئے ہیں اور سرحدیں صرف نقشوں میں رہ گئی ہیں، وہیں کچھ لوگ اس ’ڈیجیٹل محبت‘ کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی حال ہی میں سامنے آئی، جس نے پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک میں توجہ حاصل کی۔ لیکن یہ محبت رومانوی انجام کو پہنچنے کے بجائے دنیا بھر میں مزاق بن گئی۔ اونیجا اینڈریو رابنسن، جو نیویارک کی 33 سالہ خاتون اور دو بچوں کی ماں ہیں، نے آن لائن ایک 19 سالہ پاکستانی نوجوان ندال میمن سے دوستی کی۔ یہ دوستی جلد ہی محبت میں بدل گئی، اور اونیجا نے فیصلہ کیا کہ وہ ندال سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا...
    تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں سے ہوا تھا‘ میری نسل کے لوگ بچپن میں جب بھی 1965 کی جنگ کا احوال پڑھتے تھے تو انھیں دو فقرے ضرور سہنا پڑتے تھے‘ رات کی سیاہی میں بزدل دشمن نے لاہور پر حملہ کر دیا اور دوم فیلڈ مارشل ایوب خان نے 10 جنوری 1966 کو جیتی ہوئی جنگ تاشقند میں میز پر ہار دی۔ بڑے ہوئے تو یہ بھی معلوم ہوا ذوالفقار علی بھٹو نے تاشقند کے معاہدے کا بھرپور سیاسی فائدہ اٹھایا‘ ایوب خان اس وقت تک جسمانی اور سیاسی لحاظ سے کمزور ہو چکے تھے‘ ملک میں ان کے خلاف نفرت بھی پائی جاتی تھی‘ ذوالفقار علی بھٹو نے معاہدہ تاشقند کو غیرت کا پرچم...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیمز نہیں بنیں گے، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں...
    پشاور(نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، انصاف دینے والے اداروں میں کمزوری آجائے تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ایسی صورت حال میں ملک ترقی نہیں کرتا لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے، جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کرینگے، کسی بھی معاشرے کی اصل بنیاد انصاف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے احمد علی ڈھر کو ڈسٹرکٹ حیدرآباد کا سینئر وائس پریزیڈنٹ نامزد کرکے کارڈ اور نوٹیفکیشن جاری کردیا، مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کے ہمارا اعلان پرامن پاکستان ادارے میں بڑی تیزی سے لوگ شمولیت کر رہے ہیں ہم انسانیت کا درس دیتے ہیں اور ان لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو حب وطن پاکستانی ہیں جو پاکستانی اداروں سے محبت کرتے ہیںض وہ ہمارے سر کا تاج ہیں ہم ظالم وڈیرا شاہی کے خلاف ہیں ہم نے اپنے ٹنڈو جام سمیت تمام ذمہ داران کو ہدایت جاری کی ہے عوامی رابطہ مہم شروع کریں تمام تنظیموں...
    بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا ہے کہ میں ابھی تک کنواری ہوں اور لوگ اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے کیونکہ ان کے خیال میں، بالی ووڈ میں داخل ہونے کے لیے لوگ کچھ بھی کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ لوگ ایسا کریں اور وہ پیسے کے لیے بالی ووڈ میں داخل ہوں لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں تھا۔ رجت شرما کی میزبانی میں مشہور ٹی شو ’آپ کی عدالت‘ میں حالیہ انٹرویو میں ممتا کلکرنی نے متنازع فوٹو شوٹ کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ نویں جماعت میں تھیں، انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹار ڈسٹ میگزین کی ٹیم نے انہیں ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کس طرف جا رہا ہے، حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔پیرکوانسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے،صوابی میں احتجاج ہوگا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے ہاتھ میں تو یہ بھی نہیں کہ ہماری اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں بات کروا سکیں، عوام کو اصل حالات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، جب بلوچستان میں دفعہ 144 لگائی گئی تو وہاں...
    لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تعمیر و ترقی کی سیاست ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ” پنکی ، گوگی اور کپتان ” لوٹ کر کھا گئے پاکستان ، ایک شخص گھڑیاں بھی بیچتا تھا، ڈاکے بھی ڈالتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ڈاکے میں ملوث نکلے، خدا کیلئے اپنے ڈاکے کو مذہب سے الگ رکھو، ہم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔لاہور میں منعقدہ تقرب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تعمیر و ترقی کی سیاست ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے ترقی کی منازل پر لے کر گئے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ " پنکی ، گوگی اور کپتان " لوٹ کر کھا گئے پاکستان ، ایک شخص گھڑیاں بھی بیچتا تھا، ڈاکے بھی ڈالتا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ڈاکے میں ملوث نکلے، خدا کیلئے اپنے ڈاکے کو...
    نوجوان لڑکے کے عشق میں امریکا سے پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے شادی کے خواہش مند متعدد شہری سامنے آگئے۔اونیجا اینڈریو رابنسن کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ لڑکے ندال احمد میمن کے عشق میں امریکا سے پاکستان پہنچیں تھیں، جس پر لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے ان سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔ لڑکے اور ان کے اہل خانہ کے انکار کے بعد امریکی خاتون نے بھی ملک واپس جانے سے انکار کردیا، تاہم امریکی قونصل خانے اور سندھ حکومت کے عہدیدار خاتون کو واپس بھیجنے کے لیے رضامند کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ایک طرف جہاں خاتون سے آن لائن محبت کا دعویٰ کرنے والا لڑکا اور اس کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرکے انہیں غیر ممالک بھجوادینے کی تجویز کو مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ ان کا ملک اس غیر منصفانہ اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر عبد الفتح السیسی نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کی بے دخلی ایک غیر منصفانہ اقدام ہوگا اور مصر اس میں شریک نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی منصوبہ مسترد، اردن  غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا واضح رہے کہ امریکی صدر کے غزہ کی تعمیر نو کے نام پر فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بیدخل کرنے اور انہیں مصر اور اردن منتقل کروانے کے ارادے کا ساتھ دینے سے...
    16  جنوری کو مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے غیرقانونی طور پر اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جن میں 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔ تقریباً ہر سال ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جن میں غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد یا تو پکڑے جاتے ہیں یا پھر کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں دوسری بار ’ڈنکی‘ لگا کر یورپ جانے والے افراد کی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں گھر اجڑ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ کیوں پیش آیا، وجہ...
    فوٹو: قومی اسمبلی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ بل کو عجلت میں پاس کیا جا رہا ہے، بل کو لانے کا مقصد سوشل میڈیا کا گلا دبانا ہے، کالے قوانین کےلیے ہی اتنی جلد بازی کی جاتی ہے، ریاست مخالف لوگ ہمارے بھی دشمن ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل میں سزائیں بہت سخت رکھی گئی ہیں، پیکا ترمیمی بل کی زد میں بہت لوگ آئیں گے۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ریاست مخالف...
    پشاور کی پہچان اور سردیوں کی خاص سوغات میٹھی حلیم ذائقے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، مگر اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ میٹھی حلیم 16 سے17 گھنٹوں میں تیار ہوتی ہے۔ گندم، چاول، گوشت، کھویا اور مختلف قسم کی دالوں سے تیار ہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے، جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکا لگا کر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے دل مچل جاتا ہے۔ میٹھی حلیم میں کوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اور خشک میوے ملاکر کھاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس میں شہد یا شکر ملا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پاکستان بھر میں کہیں اور نہ ملنے والی یہ...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا فرض ہے سیاسی استحکام میں حصہ لے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں سیاسی استحکام رہے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت اور عام آدمی کے لیے بات کریں۔ ڈیل کا تاثر PTI کے لوگ آکر بناتے ہیں، طلال چوہدریمسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے...
    گزشتہ دنوں لاہور جم خانہ میں ایک پرانے بیوروکریٹ دوست سے ملاقات ہو گئی۔ دوران گفتگو ہم جس موضوع پر بحث کر رہے تھے کہ ہمارے ہاں ایک دور ایسا بھی گزرا ہے جب پاکستان میں ایسے بڑے لوگ بھی گزرے جنہوں نے پاکستان کا نام نہ صرف روشن کیا بلکہ وہ اپنے اداروں کے لئے بھی بڑی نیک نامی کا سبب بنے۔ ایک نہیں کئی نام جن کی ایمانداری اور کارکردگی پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ اس ملاقات میں ذکر ہوا ایئرمارشل نور خان (مرحوم) کا جنہوں نے 65ء کی فضائی جنگ میں حصہ لیا وہ 71ء کی جنگ میں بھی ہیرو ٹھہرائے گئے۔ فضائیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی شاندار صلاحیتوں کے مزید امتحان لئے گئے۔...
    یہ کہانی وفا، قربانی اور امید کی ہے، مگر آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسے بے شمار المیے دفن ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ماضی کا حصہ بن گئے، مگر کچھ کہانیاں ایسی بھی ہیں جو وقت کے دھارے میں بہنے کے باوجود اپنی تکمیل کے لیے زندہ رہتی ہیں۔ پاکستان کی کہانی بھی ایسی ہی ایک کہانی ہے، جس کا ایک اہم باب آج بھی مکمل ہونے کا منتظر ہے۔ یہ باب بنگلا دیش میں محصور پاکستانیوں کا ہے، وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنی جان، مال، عزت اور سب کچھ قربان کر دیا، مگر بدقسمتی سے آج بھی وہ انصاف کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ ان کی داستان...
    پاکستانی جرنیلوں نے پاکستان کی سیاست کو کولہو کا بیل بنا کر رکھ دیا ہے۔ کولہو کا بیل برسوں ایک دائرے میں گردش کرتا رہتا ہے اور کہیں نہیں پہنچ پاتا۔ پاکستانی سیاست بھی 1958ء سے ایک دائرے میں گردش کررہی ہے اور کہیں نہیں پہنچ پائی۔ اس سیاست نے ملک کو سیاسی استحکام عطا کیا ہے نہ معیشت کو مضبوط بنایا ہے۔ نہ ملک کے نظریاتی تشخص کا دفاع کیا ہے اور نہ ہی انتخابات کو ساکھ عطا کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 1958ء سے آج تک پاکستانی سیاست پر جرنیلوں کا قبضہ ہے اور پاکستانی سیاست ’’مقبوضہ سیاست‘‘ کا منظر پیش کررہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر پاکستانی سیاست دان جرنیلوں یا فوجی اسٹیبلشمنٹ...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بھی کچھ لوگ ماحول کو بہتر نہیں کرنا چاہتے، مذاکرات کو آگے بڑھانا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ 3 ممبران بھی ریٹائر ہو رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو خود ہی چلے جانا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ 9 مئی سے متعلق ہر شہر میں مقدمات چل رہے ہیں، لاکھوں لوگ براہ راست متاثر ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بانی کے خلاف الزام ہے زمان پارک میں 3 پولیس اہلکاروں نے ہدایات سنی تھیں۔ انہوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیل کا تاثر تحریک انصاف کے لوگ ہی دیتے ہیں،ہماری پوزیشن کلیئر ہے۔ سابق اسپیشل پراسکیوٹر نیب عمران شفیق نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں اس وقت عمران خان کے ٹرائل کے بجائے عدلیہ کا ہو رہا ہے یعنی کٹہرے میں عمران خان کے بجائے عدلیہ آچکی ہے کہ کسی ایک مقدمہ میں اتنی اُجلت دکھائی جاتی ہے دوسرے مقدمات میں اتنی ڈھیل دی جاتی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان اس جج پر دو مرتبہ اعتماد کرچکے ہیں اور ان کے وکلاء نے حتمی دلائل میں بتایا...
    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں، جو چاہے کچھ بھی ہوجائے آئین کی حفاظت کریں گے، لیکن دوسری طرف بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں صاف لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی کوئی بھی ذات ہو، کوئی بھی مذہب ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہندوستانی ہے تو اس ملک میں اس...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیاں نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹ غلط ہیں انہیں ٹھیک کرنا چاہئے، زیادہ آمدن والوں سے ٹیکس نہ لے پائے تو تنخواہ داروں کو شامل کر لیا جو بتا رہے ہیں سسٹم کیسے ٹھیک  کرنا ہے، وہی ٹیکس نہیں دیتے، حکومت کو پتا ہے کہ بعض چیزوں پر ٹیکس ریٹ کم ہونا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ اس سال ٹیکس ہدف 13 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے یہ ٹیکس ہدف پچھلے سال سے40 گنا زیادہ ہے، اس وقت ٹیکس گیپ دو ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔ ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ ٹیکس نیٹ میں کم لوگ آتے ہیں۔ چیئرمین ایف بی...
    حالیہ چند ماہ میں، حسینہ واجد حکومت کی تبدیلی کے بعد، بنگلا دیش کے عوام اور حکومت کے رویے میں پاکستان کے لیے ایک نئی محبت اور خلوص کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے۔ عوام میں پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات کو دوبارہ سے زندہ کرنے کا جذبہ ابھر رہا ہے۔ اس کے برعکس، بھارت کے ساتھ ماضی میں پیدا ہونے والے مسائل اور موجودہ تنازعات کے باعث عوامی رائے مکمل طور پر منفی ہو چکی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں اس حالیہ گرم جوشی نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ تاریخ کے دھارے کو محبت اور بھائی چارے کی طاقت سے بدلا جا سکتا ہے۔ یہ نیا باب یقینی طور پر دونوں ممالک کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں صرف شہری ہی نہیں بلکہ دیہاتی طبقہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور اپنے روز مرہ روٹین کا ویلاگ بناکر یوٹیوب سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہا ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر نظر ڈالی جائے تو ایک کے بعد ایک ویلاگنگ چینل سامنے آتے ہیں جس پر لوگ اپنے ہر چھوٹے بڑے ، خاص و عام کام کیمرے کے سامنے ریکارڈ کرکے دنیا کو دکھاتے ہیں۔لیکن کیا آپ ایک ایسے گاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جہاں گولڈن، اور سلور پلے بٹن کی بھرمار ہے اور یہاں کا ہر بندہ ایک یوٹیوبر بنا ہوا ہے، یہاں تک کہ ہر گھر کے لوگوں کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔ جی ہاں...