2025-09-19@02:21:04 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«مہنگی ہوگئیں»:
(نئی خبر)
ابوجا (صباح نیوز) شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بیان میں بتایا کہ ریاست نائیجر کے علاقے میںپٹرول سے لدا ٹینکر الٹ گیا، جس سے تیل پھیل گیا اور دھماکہ ہوا۔ ریاست نائیجر کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل جمع کرنے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو روکنے کی ہر کوشش کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو...
ہالی ووڈ کی ایک اور مشہور اسٹار جوڑی جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر جیسیکا سمپسن اور ایرک جانسن نے 10 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ایک دوسرے پر اعتماد کے مسائل ان کی علیحدگی کی وجہ بنے۔ ایک ذرائع نے غیر ملکی میڈیا ادارے کو بتایا کہ جیس اور ایرک کے درمیان اعتماد کا فقدان تھا۔ دونوں ایک دوسرے پر یقین نہیں کرتے تھے اور شک کی وجہ سے وہ ایک صفحے پر نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات میں دراڑ پڑی اور علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ A post common by Jessica Simpson (@jessicasimpson) جیسیکا سمپسن نے...
لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ریسیکیو ذرائع کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 3 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسیکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
یمن : گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے وسطی علاقے میں گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمنی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ ضلع ظاہر میں پیش آیا ۔ خوفناک دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 15 ہلاکتوں کے علاوہ 67 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 40 کی حالت نازک ہے۔ فوری طور پر معلوم نہیں جا سکا کہ دھماکا اور آتشزدگی کیسے شروع ہوئی۔ واضح رہے بائیدا یمن کے حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔ جو پچھلی تقریباً ایک دہائی سے اس پر حکومت کر رہے ہیں۔پچھلے چند مہینوں سے یمن امریکا،...
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس اور اس کے مضافاتی علاقوں کے جنگل اور بستیوں میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی ہے۔6 روز بعد بھی آگ پرصرف 11 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتوں لگسکتے ہیں۔40 ہزار ایکڑ رقبے پر موجود سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا ہے، ڈیڑھ لاکھ افراد شہر چھوڑ گئے اور مزید ایک لاکھ 60 ہزار کو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرز اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود آگ پر مکمل طور پر قابو پانے اور اسے پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں جس کی ایک وجہ تیز ہواؤں...
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔
اسلام آباد () ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی ہوئی۔ 5لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...