2025-06-06@17:46:24 GMT
تلاش کی گنتی: 137

«نو مئی پر معافی مانگیں»:

(نئی خبر)
    کراچی: فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹکٹ کے معاملے پر پیشگی معذرت کرلی۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھائیوں ہم لوگوں کو تین سے چار ٹکٹس ہی ملتے ہیں اور دو سو سے تین سو لوگ طلب گار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی ناراض نہ ہوا کریں، ہمیں بعض اوقات فیملی کو بھی منع کرنا پڑتا ہے،مجبوری ہے سب کو خوش نہیں رکھ سکتے، بس ٹکٹ نہ مانگا کریں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پرجوش اور تیار بھی ہیں۔  
    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور وہ لمحہ بے حد یادگار ہوگا جب پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دے گی۔ یہ بات انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو انتہائی معیاری انداز میں کی گئی ہے اور یہ منصوبہ محسن نقوی کی قیادت میں صرف 117 دن میں مکمل کیا گیا جو کہ حیران کن رفتار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’شہباز اسپیڈ‘‘ماضی کی بات ہوچکی، اب ’’محسن اسپیڈ‘‘کی بات کی جائے گی۔ وزیراعظم نے...
    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ،خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے اورلازمی نہیں ہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کریں، ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ تبدیلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس اچھی رہی ہیں۔ رضوان کا کہنا تھاکہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہاہے، ابرار احمد پہلی ترجیح...
     چیمپیئنز ٹرافی کے چار میچز کی ٹکٹس تیسرے مرحلے میں آج فروخت ہونگی ۔پاکستان میں کھیلے جانے والے چاروں میچز کے فزیکل اور آن لائن ٹکٹ فروخت ہونگے ،مزید ٹکٹس فروخت کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچز دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسرے اور آخری مرحلے کے بعد ٹکٹس دستیاب نہیں ہونگے، آج پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس فروخت ہونگے۔    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔پی سی بی...
    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں خندق کا معاملہ حل ہو گیا، چھکا لگنے پر گیند اندر نہیں گرے گی۔ قذافی اسٹیڈیم کی خندق پر نیٹ لگنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد چھکا لگنے پر گیند اندر کی طرف پھسل جائے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کل تک تمام کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیڈیم انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلی بار نئے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، اسٹیڈیم میں پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان خندق بھی بنائی گئی ہے، اس خندوق کو بنانے کو مقصد یہ ہے کھیل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم میں خندق کا معاملہ حل ہو گیا، چھکا لگنے پر گیند اندر نہیں گرے گی۔ قذافی اسٹیڈیم کی خندق پر نیٹ لگنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد چھکا لگنے پر گیند اندر کی طرف پھسل جائے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کل تک تمام کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیڈیم انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلی بار نئے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، اسٹیڈیم میں پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان خندق بھی بنائی گئی ہے، اس خندوق کو بنانے کو مقصد یہ ہے کھیل کے دوران...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
    کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان اسٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گیا۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنے والے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ نوجوان کرکٹر نے وکٹ لینے پر جشن بھی منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور بولر کو برا بھلا کہنے لگے۔ مزید پڑھیں؛ کوہلی کو آؤٹ کرنا جرم بن گیا، نوجوان...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر کی جانب سے یہ اعلان پنجاب کے خلاف بنگال کے رانجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں کیا گیا۔ 40 سالہ ساہا نے اپنے کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں کیا اور 40 ٹیسٹ اور نو ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بنگال اور تریپورا کی نمائندگی کرتے ہوئے 142 فرسٹ کلاس اور 116 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28 برس ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار 1997 میں کرکٹ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کلکٹر آف کسٹم نے بے ضابطگی میں ملوث آپریزینگ آفیسر محمد اسماعیل کو فوری طورپر معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) کے ایک اپریزنگ آفیسر (BS-16) محمد اسماعیل کو بے ضابطگی کے جرم میں ملوث ہونے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔
    سہون (نمائندہ جسارت) پیکا آرڈیننس آمریتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے میڈیا پر کالا قانون تھوپ کر عوامی حقوق غضب کرنے کی مذموم حرکت ہے صحافی برادری صحافت پر قد غن لگنے نہیںدے گی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب سہون کے صدر ذوالفقار علی سولنگی نے صحافیون کی طرف سے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی صحافتی تنظیمون کی طرف سے پیکا آرڈیننس کے خلاف مقامی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ نیشنل پریس کلب سہون کے صحافیوں نے پریس کلب سے دھمال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر صحافی دشمن کالے قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت نیشنل پریس...
    پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرلیا گیا ہے، جس کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور ملک کے مخلتف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ صحافی برادری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر ملک بھر کے صحافیوں نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سول سوسائٹی، وکلا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں...
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما تنقید کی زد میں تھے تاہم اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہتر نہ ہو سکی،رنجی ٹرافی کے میچ میں روہت شرما صرف 19 گیندوں کا سامنا کر کے 3 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، وہ 2015 کے بعد سے پہلی مرتبہ یہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہے تھے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس بڑے ایونٹ سے قبل روہت شرما کی بری فارم کو لے کر بھارت...
    شہزادہ ہیری سے معروف برطانوی اخبار کے مالک نے اپنے نیوز گروپ کی جانب سے معافی مانگ لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری نے ملکی اخبار ’دی سن‘ پر پرائیویسی میں مداخلت پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمے میں شہزادہ ہیری نے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اخبار نے نوّے کی دہائی میں میری والدہ لیڈی ڈائنا کی جاسوسی کی اور افواہوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ شہزادہ ہیری نے ہتک عزت، نجی معلومات کی غلط طریقے سے تشہیر، جھوٹی خبریں پھیلانے اور جاسوسی کرکے نجی زندگی میں مداخلت پر ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ جس پر دی سن اخبار کے مالک نے شہزادے کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کرلیا اور ہرجانے کی ادائیگی پر آمادگی...
    اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی چیئرپرسن پلوشہ خان نے ایلون مسک کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیاں پاکستان مخالف ہیں، جبکہ سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک پہلے معافی مانگیں، پھر اسٹار لنک کے لائسنس کا سوچا جائے۔ میڈیا ذرائعکے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسٹار لنک کے حوالے سے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلے اسپیس پالیسی پر کام نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں نیشنل اسپیس...
    چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن پلوشہ خان نے ایلون مسک کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیاں پاکستان مخالف ہیں جب کہ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ایلون مسک پہلے معافی مانگیں. پھر اسٹار لنک کے لائسنس کا سوچا جائے۔ پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا. اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسٹار لنک کے حوالے سے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلے اسپیس پالیسی پر کام نہیں ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں نیشنل اسپیس پالیسی منظور کی گئی. اسپیس پالیسی کی...
    سکھر (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کا ڈراپ سین، اغوا کا واقعہ ڈراما نکلا جو مغوی نے خود رچایا تھا۔ ایس ایس پی خیرپور توحید میمن کے مطابق مذکورہ مغوی صحافی کا اپنے کزنز کے ساتھ اراضی پر تنازع چل رہا تھا جس پر انہیں جھوٹے کیس میں پھنسانے کے لیے فیاض سولنگی نے اپنے چچا مظہر سولنگی کے ساتھ مل کر اپنے اغوا کا ڈراما رچایا اور خود پر تشدد کی جعلی وڈیو بنا کر وائرل کر دی جس میں ظاہر کیا گیا تھا کہ اغوا کار ڈاکو اس پر تشدد اور ایک کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں، تاہم خیرپور اور کشمور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے جعلی مغوی کو بازیاب کرا لیا،...
    خیر پور:  صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا۔ زرائع کے مطابق ایس ایس پی کشمور اور ایس ایس پی خیرپور نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہویئے بتایا کہ صحافی فیاض سولنگی نے اپنے چچا کے ساتھ مل کر اغو کا ڈراما رچایا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ خیرپور اور کشمور پولیس نے صحافی فیاض سولنگی کو برآمد کر لیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ صحافی کا زمین کے تنازع پر اپنے کزنز کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، صحافی اغوا کا ڈراما رچا کر اپنے کزنز پر مقدمہ درج کرانا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق صحافی فیاض سولنگی اور چچا مظہر سولنگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی توحید میمن...
    خیرپور سے صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔خیرپور اور کشمور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے صحافی کو برآمد کیا اور انہیں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ایس ایس پی خیرپور توحید میمن اور ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صحافی نے زمین کے تنازع پر اپنے کزنز پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کےلیے چچا کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا، چچا اور بھتیجے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صحافی نے ڈاکوؤں کی جانب سے خود پر تشدد کی فوٹیج بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی۔پولیس حکام کے مطابق صحافی فیاض سولنگی اور ڈاکو مظہر سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے،...
    ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کی تصاویری جھلکیاں
    بدین/ سکھر/ پڈعیدن/ محراب پور/ میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت + پ ر) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ بدین میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ہنگورجہ کے سینئر صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کے خلاف صحافیوں نے ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے فیاض سولنگی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ایچ یو جے کے سینئر نائب صدر اور بدین پریس کلب صدر شوکت میمن، ایوان صحافت کے صدر لالہ ہارون گوپانگ، سینئر صحافیوں حاجی خالد محمود گھمن، عبدالشکور میمن، محمد علی بلیدی، عمران عباس خواجہ، اشرف میمن، الطاف شاد میمن، سید اختر شاہ، عطا چانڈیو، اختر کھوسو، مرتضیٰ میمن، سارنگ...
    کوٹری: صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے پریس کلب پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے
    حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے تحت صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے
    کوٹری (جسارت نیوز) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے صحافیوں کا احتجاج، صحافی کی آزادی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری پریس کلب پر صحافی دھنی بخش باریجو، قربان پنہور، ارمان عباسی و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اسماعیل بلوچ، اعجاز مغل، نوید پہنور، عرفان بلیدی، فضل کھوسو، نوید راجپوت، یوسف سارنگ، ادریس پہنور، دیدار ملاح و دیگر شریک تھے۔ احتجاج دوران صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے نعرے بازی کی گئی جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکو کلچر کا خاتمہ کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے، ڈاکوئوں سے صحافی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
    وقار حسین:ھنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کا اغوا کیس، ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن صحافی کی بازیابی کے لئے سرگرم ہوگئے، صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ھنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کو بازیابی کرانے کے لئےایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن سرگرم ہوگئے ،پولیس ٹیم نے کام شروع کردیا۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول  ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے اور صحافی کو باحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات دیے ہیں۔ ایس...
    لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، ورلڈ ٹور کے بعد یہ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور لاہور میں مختلف مقامات پر اس کی نمائش کی جائے گی۔   مزید یہ کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا ارادہ ہے، اور اس سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی کے ٹور کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔   یاد رہے کہ اس ٹرافی کا گزشتہ سال نومبر میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں دورہ ہوا تھا، جن میں اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی شامل...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔ نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا ۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جبری گمشدگی کی پالیسی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پروفاقی حکومت اور دیگرفریقین سے 2 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقانعباسی کی 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔ عدالت کاکہنا تھا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، عدالت نے 26 ویں ترمیم کے خلاف زیر سماعت دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلےمیں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔  نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں  اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا۔ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام جلد معاملات کو فائنل کرلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ فائنل نومارچ کو طے ہے۔
    لاہور :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ایک ہزار روپے سے لے کر 25 ہزار روپے تک ہوں گی۔ ٹکٹ کی مختلف کیٹگریز میں جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی اور وی وی آئی پی شامل ہیں۔ سیمی فائنل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے زیادہ ہوں گی اور 25 ہزار روپے سے شروع ہوں گی۔ اس ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، لیکن اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچ سکا تو...
    ہم سیاست میں انتہاء کے قائل نہیں،ہم پہلے بھی کہتے رہے اوراب بھی کہتے ہیں کہ حکمرانوں اورسیاستدانوں کوانتہاء پرنہیں جاناچاہئیے۔جہاں سے واپسی کاراستہ نہ ہووہاں جانے کاتک ہی نہیں بنتا۔سیاست کاکام اورمقصدہی انتہاء سے پہلے پہلے مسائل اورمعاملات کوسلجھادیناہے مگرافسوس ہمارے حکمران اورسیاستدان اقتدار،طاقت اورکرسی کے نشے میں اس قدرمدہوش اورپاگل ہوجاتے ہیں کہ یہ پھرچھوٹے چھوٹے مسائل اورمعاملات کوبھی سلجھانے کے بجائے اس قدرالجھادیتے ہیں کہ وہ پھرحل اورٹھیک ہونے کانام ہی نہیں لیتے۔سیاست میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی دروازہ کھلارکھناپڑتاہے جولوگ طاقت اورکرسی کے زورپر سیاست میں سارے دروازے بندکردیتے ہیں وقت آنے پرپھران پربھی سارے دروازے بندہوتے ہیں۔کسی کویقین نہ آئے تواڈیالہ میں بیٹھے قیدی نمبراٹھ سوچارسے ذرہ پوچھ لیں۔یہ صاحب بھی سیاست میں انتہاء کوپہنچ...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔
    پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ازدواجی تعلقات کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ ازدواجی جھگڑوں میں مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب دونوں فریق ایک ساتھ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا مشورہ یہ ہے کہ جب آپ کی بیوی غصے میں ہو اور آپ سے ناراض ہو، تو آپ خاموش رہیں۔ یہ مشورہ سن کر شاید کچھ لوگوں کو سمجھداری کا گمان ہو، لیکن ریمبو کی بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا، "پانچ منٹ بعد وہ خود آکر معافی مانگے گی اور ساتھ چائے...