2025-05-12@08:05:24 GMT
تلاش کی گنتی: 3270
«کے پاس اس وقت»:
(نئی خبر)
سٹی42: اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے، سکیورٹی کونسل نے انڈیا اور پاکستان پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیویارک میں سکیورٹی کونسل کے پاکستان کی درخواست پر ہونے والے بند کمرے کے اجلاس کے بعد بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ ایل ڈی اے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی؛ 744 درخواست گزار کامیاب پاکستان کی درخواست...
جنگ فوٹو پاکستان کے سابق انڈس واٹر کمشنر سید جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت اس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا کیونکہ معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں۔سید جماعت علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو متعلقہ فورمز پر بھارت کو چیلنج کرنا چاہیے، اگر حالات یہی رہے تو بھارت یکم جولائی سے 10 اکتوبر تک پاکستان کو سیلاب کی صورتِ حال سے بھی آگاہ نہیں کرے گا۔ سید جماعت علی شاہ نے ٹورانٹو میں ’جنگ/ جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی غیرقانونی اور غیر انسانی ہے، پاکستان اور بھارت نے...
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب قرار پائے ہیں۔ وقار مہدی کو 111 ووٹ ملے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت کو 36 ووٹ حاصل ہوئے۔ واضح رہے کہ معروف سیاستدان اور دانشور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا تھا۔ پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹ انتخابات کا مرحلہ مکمل: کس جماعت کو کتنی سیٹیں ملیں؟ اس نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مئی 2025ء) جرمنی میں تیئیس فروری کو ہوئے پارلیمانی الیکشن میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کا سیاسی اتحاد سب سے بڑی پارلیمانی طاقت بن کر ابھرا تھا۔ اس الیکشن کے بعد نو منتخب ایوان میں تیسری سب سے بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے ساتھ مخلوط حکومتی مذاکرات کی کامیابی کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ قدامت پسندوں کے رہنما فریڈرش میرس آسانی سے نئے جرمن چانسلر منتخب کر لیے جائیں گے۔ تاہم 69 سالہ میرس منگل چھ مئی کو چانسلر بننے کے لیے پارلیمان سے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں...
— فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی شائع کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین پارٹی صدر منتخب ہوئے۔سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری سالک سینئر نائب صدر جبکہ طارق حسن سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینیر نائب صدر اور محمد طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ Post Views: 1
(گزشتہ سے پیوستہ) پروفیسر صاحب کے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر ڈاکٹر شیری مزاری نے بچا طور پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ آئی پی ایس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جس قدر کام کیا ہے اتنا پاکستان کے سارے ادارے اور سکالرز بھی مل کر نہ کر سکے جہاں ایک طرف اس مسئلے سے وابستہ جماعت کی اکائیاں اور ادارے ان سے رہنمائی لیتے تھے وہیں تمام سٹیک ہولڈرز ال پارٹیز حریت کانفرنس ہو مجاہدین کونسل ہو یا کشمیر کے دیگر قائدین ہوں کشمیر کے حوالے سے تحقیقی کام کرنے والے سکالرز ہوں یا حکومت کے پالیسی ساز ادارے ہوں پارلیمنٹ ہو یا وزارت خارجہ ہو ہر محاذ پر ان...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )انڈیا کی جانب سے بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے سپل ویز بند کیے جانے کے باعث دریائے چناب کے کئی حصے خشک ہونا شروع ہو گئے ہیں اپریل میں پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے پاکستان کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں ان میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے. سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈیا دریائے جہلم، چناب اور سندھ کے پانی تک پاکستان کو رسائی دینے کا پابند ہے اس معاہدے کی معطلی کے بعد پاکستان بارہا یہ واضح کر چکا ہے کہ اگر انڈیا کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے اقدامِ جنگ تصور کیا جائے گا.(جاری ہے)...
مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کاسرٹیفکیٹ شائع کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر ،محمد طارق حسن پارٹی سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر امجد چیف آرگنائزر منتخب ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی: کیا ایک پارٹی کی غلطی کی سزا قوم کو دیں، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ وہ نظر ثانی میں اپنے کیس پر دوبارہ دلائل دے رہے ہیں لیکن نظر ثانی کے گراؤنڈز نہیں بتا رہے۔ مسلم لیگ ن کے وکیل حارث عظمت کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ جو باتیں آپ بتا رہے ہمیں وہ زمانہ طالب علمی سے معلوم ہیں، کیا اب آپ سپریم کورٹ کو سمجھائیں گے، آپ بار بار ایک سیاسی جماعت کا نام لے رہے ہیں اسے چھوڑ دیں۔ جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز پانی کی آمد میں کمی کے بعد آج دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق آج بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 26400 کیوسک ھو گئی جب کہ رات 9 بجے تک پانی کی آمد انتہائی کم ھو کر صرف 31 سو کیوسک رہ گئی تھی۔ دوسری جانب دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال کے اعداد و شمار کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ25 ہزار 300 کیوسک رہا، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ...
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ملک کے عدالتی نظام پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے، کہا عوام اور عدلیہ کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے، چیف جسٹس عدلیہ کےوقاراورتوقیر بحال کرانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔ پارلیمانی پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پرکرے گی۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی پہلگام کےفالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قوم ذمہ دار، بہادر اور نڈر ہے،تحریک انصاف دنیا کے ہر خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے...
بھارت پاکستان کے بعد بنگلا دیش کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کشیدہ کر لئےجس وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئےاور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے بنگلا دیش کو حاصل ٹرانزٹ سہولت معطل کر دی ہے، جس کے تحت بنگلا دیش اپنی مصنوعات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ذریعے تیسرے ممالک تک برآمد کرتا تھا۔ بھارتی حکام نے اس اقدام کی وجہ بندرگاہوں اور ایئرپورٹس پر رش اور لوڈ کو قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے جواب میں بنگلا دیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے درآمد ہونے والے سوتی دھاگے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا...

بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے
بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت چناب بیسن میں پکل دل (1,000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ)، کوار (540 میگاواٹ) سمیت دیگر منصوبے لگا رہا ہے جو 2027-28 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کہتے ہیں بھارتی اقدامات ’واٹر اسٹرائیک‘ ہیں جوسرجیکل سٹرائیک سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کایہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستانی دریاؤں کاپانی آخرکہاں گیا؟ بھارت نے یہ پانی روک کرکہیں اسے اپنے کسانوں کے لیے استعمال کرنا تو شروع نہیں کردیا۔...

بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے
بھارت نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے پاکستان پر آبی جنگ مسلط کر دی اور پاکستان آنے والے دریائے چناب کے پانی کو بڑے پیمانے پر روک کر اسے خشک کرناشروع کردیا ہے۔اس کے علاوہ بھارت نے دریائے جہلم پر کشن گنگا منصوبے کے ذریعے پانی کا اخراج کم کرنے کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔سابق پاکستان انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ دونوں اقدامات نا صرف سندھ طاس معاہدے کی روح کے منافی ہیں بلکہ پاکستان کی زرعی معیشت، آبی تحفظ اور قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بھی بن چکے ہیں، صورت حال سنگین ہورہی ہےاور صرف 2 دنوں میں دریائے چناب میں پانی کی آمد 40 ہزار 900 کیو سک سے کم...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت جاری ہے۔ اتوار کے روز بھارت نے بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی کی ترسیل روک دی تھی، جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق، بھارت نے سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے ہیں۔ محکمہ انہار کے مطابق، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار کیوسک سے گھٹ کر صرف 10 ہزار 800 کیوسک رہ گئی ہے۔ 2 دن کے دوران مجموعی طور پر بھارت نے 35 ہزار 600 کیوسک پانی روک لیا ہے۔ بہاؤ محض 5 ہزار 300 کیوسک پر آ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت...
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ عددی اعتبار سے آج کے سینیٹ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے سینیٹ کی نشست کےلیے نگہت مرزا امیدوار ہیں، وہ پہلے بھی دو بار سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ شہری سندھ کی نمائندہ جماعت کے طور پر ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، شہری سندھ کی آبادی پیپلز پارٹی کی حکومت سے نالاں ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروعپیپلز پارٹی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی روش کوئی نئی بات نہیں۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹ پر مبنی بیانیے گھڑے لیکن پاکستان نے ہر موقع پر ذمہ داری، شفافیت اور حقیقت پر مبنی ردعمل دیا۔ میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے ان علاقوں کا دورہ کرایا جن کے بارے میں بھارت نے دہشت گردی کے خیالی کیمپس کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ لائن آف کنٹرول کے ساتھ تمام رہائشی علاقوں اور اطراف میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللہ تارڑ نے...
معروف سیاستدان اور دانشور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) نے اپنے دیرینہ کارکن اور تنظیمی امور کے ماہر وقار مہدی کو نامزد کیا ہے، جو موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار پارٹی کے وفادار اور متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب نگہت مرزا ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے میدان میں ہیں، جو خواتین کے حقوق، بلدیاتی نظام...
بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے کے خلاف تجارتی پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر کاروبار متاثر ہوگا۔ گذشتہ ماہ بنگلہ دیش نے انڈیا سے سوتی دھاگے کی زمینی راستے سے درآمد محدود کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ مقامی صنعتوں کو غیر ملکی سستی مصنوعات کے اثرات سے تحفظ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیشی رہنما ڈاکٹر یونس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوگئی بنگلہ دیش نے ایک ایسے وقت میں یہ فیصلہ کیا جب انڈیا نے اچانک بنگلہ دیش کو فراہم کردہ وہ سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت بنگلہ دیشی مصنوعات انڈیا کی بندرگاہوں اور ایئر...
سٹی42: لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کے لیے حکومت آزاد کشمیر نےایمرجنسی ریسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے۔ آزاڈ کشمیر کے صحافتی ذرائع نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال پیچیدہ ہونے کے بعد آزاد کشمیر کی حکومت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک رہنے والےشہریوں کو 2 ماہ کا راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد کشمیر کے سینکڑوں دیہات لائن آف کنترول پر واقع ہیں، ان دیہات کے علاوں سینکڑوں گھرانے الگ سے ان جگہوں پر رہ رہے ہیں جو لائن آف کنٹرول کے عین اوپر واقع ہیں یا ایل او سی کے انتہائی نزدیک ہیں۔ اب تک کسی بھی سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک رہنے والے شہریوں نے اپنے گھر...
پاکستان کے 4 معروف کوہ پیما نیپال میں دنیا کی بلند ترین اور خطرناک ترین چوٹیوں، ایورسٹ، دھولاگیری اور کنچن جنگا کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ اس مہم کی قیادت مرحوم لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ کر رہے ہیں، جو دنیا کے 7ویں بلند ترین پہاڑ دھولاگیری (8,167 میٹر) کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کوہ پیما کا منفرد اعزاز، بنا مصنوعی آکسیجن دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرلی سدپارہ 6 اپریل کو بیس کیمپ پہنچ گئے اور 3 مئی تک اپنی موسم سے ہم آہنگ ہونے کی اپنی تیار مکمل کی اور اب 9 مئی کے آس پاس سمٹ پر روانہ ہونے...
کراچی: ڈیفنس میں لاء کے طلبہ، وکلاء اور پولیس کے درمیان پیش آنے والے تنازع شدت اختیار کرگیا۔ عدالت کے حکم پر ایک پولیس افسر سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف اقدام قتل، دھمکی اور شواہد چھپانے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ عابد حسین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او ڈیفنس سمیت دیگر چار اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 24 اپریل کو اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے کچھ لاء کے طلبہ کو مشتبہ جان کر روکا جس کے بعد وکلاء اور طلبہ تھانے پہنچے۔ اس موقع پر حالات کشیدہ ہو گئے اور تصادم کی...

اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ نئی شاہرات ، انڈر پاسز کی تعمیر اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ نئی شاہرات ، انڈر پاسز کی تعمیر اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاک سیکریٹریٹ کے افسران و ملازمین اور سائلین کیلئے پارکنگ کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جہاں انکو مکمل بریفننگ دی گئی۔ ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی ورکس اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جہاں نئی شاہرات اور انڈر پاسسز کی تعمیر، پارکنگ پلازہ کی تعمیر...
خیبر پختونخوا کے 12 مختلف اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں پانی کی سطح کم ہونے کی رفتار زیادہ ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ضلع ڈی آئی خان میں گزشتہ 10 سال کے دوران زیر زمین پانی کی سطح 8 فٹ تک گری ہے۔ حکومت نے زیر زمین پانی کی گرتی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے سوات اور پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں زمینی ذرائع سے پانی حاصل کرنے والے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔خیبر پختونخوا میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پشاور کے شہری علاقوں میں زیر زمین پانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے ایک ایسے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت غزہ پٹی پر مکمل قبضے اور وہاں سے فلسطینی آبادی کو منتقل کرنے کی بات کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک اعلیٰ اسرائیلی سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا، ''منصوبے میں دیگر امور کے علاوہ غزہ پٹی پر قبضہ اور ان علاقوں کا کنٹرول سنبھالنا اور غزہ کی آبادی کو ان کی حفاظت کے لیے جنوب کی طرف منتقل کرنا شامل ہیں۔‘‘ اس اعلیٰ عہدیدار نے مزید بتایا کہ وزیر اعطم نیتن یاہو ''امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے پر عمل کر رہے ہیں، جس...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر شامل تھے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجو د تھے۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری،وزیر خزانہ ، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شامل تھے،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ذرائع کا کہنا...
کراچی: گلستانِ جوہر میں واقع سندھ بلوچ سوسائٹی میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے ٹریفک ڈی ایس پی کاشف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واردات میں چار سے پانچ مسلح ڈاکو شامل تھے جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی ترقی کے لیے سنگین ترین خطرہ ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن عناصر صوبے میں خوف، عدم استحکام اور تشدد کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گرد گروہ بلوچ شناخت کے نام پر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سول سوسائٹی کے اراکین کی بلوچستان...
لوئیر دیر(نیوز ڈیسک)تحصیل خال میں پی ٹی آئی رہنما اکبر سید نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل خال کے علاقے طورمنگ 1 شیکولئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور مقامی رہنما اکبر سید، ریحان، فھیم خان، یاسر خان،حنیف اللہ، احمد شاہ، شاہ ولی خان،ذاکر خان،فرد خان،رضوان ودیگر ساتھیوں و خاندانوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ یہ اعلان ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکبر سید نے سابقہ ایم پی اے محمد زمین خان...
خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل پر پی ٹی آئی کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے ہیں، اور اس بل کو 6 ماہ تک موخر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایسے میں یہ سوال زبان زدعام ہے کہ کیا اس معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تنہا رہ گئے؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 پر سوالات اٹھا کر بل کو فوری طور پر اسمبلی میں نہ لانے اور 6 ماہ تک موخر کرکے اس میں شامل خامیوں اور غیر آئینی شقوں کو نکالنے کی سفارش کر دی ہے۔ 3 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے 39 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور جنرل سیکریٹری کو پیش کر دی،...
کراچی میں گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. طبی ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ پانی کی کمی اور پسینے کے باعث گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں مریض کمر کے نچلے حصے کے دونوں جانب درد، پیشاب میں جلن اور کمی،خون، پیپ اور بخار کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔ کراچی میں جاری گرم و مرطوب موسم کے باعث گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے کم استعمال، پسینے کے زیادہ اخراج اور جسم میں نمکیات کے جمع ہونے سے شہریوں کے گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ جناح اسپتال کراچی کی ماہر امراض گردہ (یورولوجسٹ)...
—فائل فوٹو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی قوانین میں دوطرفہ معاہدوں کےلیے’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا اور سندھ طاس معاہدے میں بھی ایسا کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے میں ’ٹرمینیشن‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور یہ’ٹرمینیشن‘ بھی باہمی رضامندی سے ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی سیکریٹری آبی امور کے خط میں ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر شیراز میمنسابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے...
—فائل فوٹو محکمہ ماحولیات سندھ نے صوبے میں 15 جون سے پر قسم کے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔ سندھ بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائدمحکمۂ ماحولیات کی سفارش پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کر دی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق 2019ء کی جزوی پابندی کے بعد اب مکمل بیں، سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014ء میں ترمیم کے تحت پابندی عائد...
سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے سندھ میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کے مطابق صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ’سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014‘ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں...
نئی دہلی/ اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) بھارت نے ایک بارپھر پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کر تے ہوئے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کردیا جبکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو اقوام متحدہ میں لے جانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کوئی مس ایڈونچر کرتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امید ہے دنیا پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دے گی. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کردیا جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاﺅمیں مسلسل...
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ شارٹ آرڈر اسی ہفتے میں جاری کریں گے، اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اپیل کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آبزرویشن دے، پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کہنے کی مثال میں ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجود ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) بھارتی حکومت نے اتوار کے روز پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا۔ دونوں کے آفیشل ایکس ہینڈل کو ان کے "بھارت مخالف اور موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق بدنیتی پر مبنی مواد" کے الزام میں بند کیا گیا ہے۔ بھارت پہلے ہی حکومت پاکستان کا سرکاری ایکس ہینڈل اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کر چکا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفات پاجانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈز معطل نہ ہونے کے باعث غلط استعمال کا خدشہ ہے۔ نادرا حکام کہتے ہیں لواحقین کی یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مرحومین کے شناختی کارڈ کینسل کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے یاد دہانی کے باوجود شناختی کارڈ معطل نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انتقال کرجانے والے شہریوں کے شناختی کارڈز بدستور فعال ہیں، 70 لاکھ سے زیادہ پاکستانی مرحومین سرکاری ریکارڈ میں زندہ ہیں۔ یہ انکشاف نادرا کی جانب سے یونین کونسلز کے ریکارڈ کا جائزہ لینے پر سامنے آیا۔ پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست...
لاہور: بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پرختم کرنے کا اعلان کیا اور جس کے بعد دریائے راوی میں بھارت کی طرف سے پانی آنے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں جبکہ دوسری طرف راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے دریائے راوی کی بحالی کا پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے۔ راوی ریور ٹریننگ ورکس منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ انتظار علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ منصوبے کے تحت راوی سائفن سے لے کر موہلنوال تک 46 کلومیٹر طویل دریائے راوی ایک کلومیٹر چوڑے کوریڈور میں محدود کیا جائے گا اور دونوں جانب اونچے پشتے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دریا کو اس طرح ری ڈیزائن کیا جارہا ہے کہ اس میں سے...
پاکستان نے اپنی زمینی فضائی اور سمندری حدود کو بھارتی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے بند کردیا ہے، کسی تیسرے ملک سے بھی بھارتی درآمدی اور برآمدی مصنوعات کی پاکستانی فضائی، سمندری یا زمینی حدود سے گزرنے پر پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان نے بھارت میں تیار کردہ اشیا کی تیسرے ممالک کے ذریعے بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی درآمدات پر پابندی عائد کردی جس کے تحت بھارت سے تیسرے ممالک کی بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی درآمدات پر پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر،...
شیخوپورہ: وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث ہونے کے ثبوت مودی حکومت عالمی برادری کو پیش نہیں کر سکی، ہماری کامیاب خارجہ پالیسی نے مودی سرکار کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے،انڈیا کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مودی نے یہ ڈرامہ بہار...
اسلام آباد: بھارتی دہشتگردحکومت نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پرپابندی عائد کردی۔ سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردبھارتی حکومت نےبلاول بھٹوزرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے بزدلی کی نئی مثال قائم کی،an کے اکاؤنٹ پرپابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں، مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سےخوف کی کھلی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کشمیری عوام کی آواز،جمہوری اقدارکےنمائندہ اورخطےمیں امن کےعلمبردارہیں، بھارتی مودی سرکارہراُس آواز کو دبانےپر تلی ہوئی ہےجو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے۔ سینئروزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کی گھبراہٹ،عدم برداشت اور سفارتی محاذ پر مکمل ناکامی کوعیاں کرتا ہے، اوچھے...
سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی کشمیری عوام کی آواز، جمہوری اقدار کے نمائندہ اور خطے میں امن کے علمبردار ہیں، بھارتی مودی سرکار ہر اُس آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے جو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی دہشتگرد حکومت نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بھارتی حکومت نےبلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے بزدلی کی نئی مثال قائم کی،ان کے اکاؤنٹ پر پابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں، مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سے خوف کی کھلی علامت ہے۔ انہوں...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا واویلا مچایا ہوا ہے، تو دوسری جانب خود بھارتی ادارے اعتراف کر رہے ہیں کہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کی پاکستانی اشیاء خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، سنگاپور اور سری لنکا جیسے ملکوں کے ذریعے بھارت میں داخل ہو رہی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں ایک اعلیٰ بھارتی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی اشیاء، جن میں خشک میوہ جات، کیمیکل، چمڑا، ٹیکسٹائل اور سیمنٹ شامل ہیں، ان ممالک کے ذریعے بھارت پہنچ رہی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اشیاء کو ری لیبل اور ری...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر خطے کے امن اور استحکام کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ حملے کو جواز بنا کر نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ تاریخی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے مبصرین نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے بلکہ بھارت کی آبی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں عالمی ضمانتوں کے ساتھ طے پایا تھا، اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن رہا ہے۔ تاہم، بھارت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پانی جیسے انسانی مسئلے کو بھی سیاسی انتقام...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے پانی کے منصوبے کا اربوں روپے کا چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے پر سوالات اٹھا دیے جبکہ واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ مکمل طور پر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک فنڈڈ منصوبہ ہے، منصوبے کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے 35 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم کے منصوبے کے معاہدے کا ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کے 4 لاٹز پر کام ہو رہا ہے، لاٹ 2 اور 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور اسکرپٹ رائٹر محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے عبداللہ کے مطابق، مرحوم کئی مہینوں سے بیمار تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمد کمال پاشا نے پاکستانی سنیما میں بطور اسکرپٹ رائٹر اور کہانی نویس نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی مسائل، غربت، محبت، اخلاقی زوال اور موت جیسے موضوعات پر مبنی تھیں، جو ان کی فکری گہرائی اور سماجی شعور کا مظہر تھیں۔ کمال پاشا نے 300 سے زائد فلموں کےلیے اسکرپٹ لکھے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے فلمی دنیا کو متاثر کیا۔ TagsShowbiz News Urdu
خالد کھوکھر— فائل فوٹو صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس...
وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے اورامن،ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ لیبر پارٹی کے...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر فورمز عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ شب شاہوانی اسٹیڈیم میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی سیاست کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کرے گی، جب حکومت ہم سے احتجاج نہ کرنے کے لیے کہتی ہے، تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرے، جو لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکام لوگوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں،...
امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لی ہیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ میں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا مؤقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل ان اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ جاری بات چیت کی تفصیلات پر...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق محمد کمال پاشا طویل عرصہ سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا نے 300 سےزائد فلمیں لکھیں۔ محمد کمال پاشا پاکستان فلم انڈسٹری کے اولین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انور کمال پاشا کے بیٹے اور اردو کے نامور ادیب اور شاعر حکیم احمد شجاع کے پوتے تھے۔ محمدکمال پاشا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی نے اسپتال میں مصنف کی عیادت کی تھی اور انہیں خیرسگالی کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک اور گل دستہ...
آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کرچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کا بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو تیزی سے بلاک کیا جا رہا ہے جس کا توڑ پاکستان نے انتہائی دلچسپ انداز میں نکال کر بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے یوٹیوب اشتہارات کا سہارا لے کر بھارت میں قومی نغمہ چلایا گیا ہے جس نے بھارتی حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا گیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی کا سمارٹ انداز میں استعمال کیا اور...
بھارت کی جانب سے پابندیاں عائد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کے باوجود پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے اور یہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے۔ پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ ملی نغمہ نشر ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے...
کراچی: نادرن بائی پاس میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ملک کے مختلف شہروں سے لائے گئے قربانی کے جانوروں کی بھرمار ہے جہاں تمام صوبوں اور چھوٹے بڑے شہروں اور کراچی کے فارم ہاؤسز سےٹرکوں اور ٹرالرز میں لدے خوبصورت گائے، بیل بکرے، بچھڑے، بچھیا اور اونٹ مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ منڈی میں خیبرپختونخوا (کے پی)، کشمیر اور پنجاب بلاکس قربانی کے جانوروں سے بھر گئے ہیں، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں دو من سے لے کر دس من تک کا خوبصورت...
کراچی (نیوز ڈیسک) واٹر بورڈ حکام نے پانی کو ترسے ہوئے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی، پانی کی سیلائی کب بحال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں پانی لائن میں شگاف کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ، لائن کے متاثرہ حصے کوتبدیل کردیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی کل بارہ بجے شروع ہوجائے گی ، جس سے یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، صدرٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور لیاری والوں کو ریلیف مل سکے گا۔ اس سے قبل واٹر بورڈ حکام نے مرمت وقت پر نہ ہونے کا ملبہ پرانی لائنوں پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ بوسیدہ لائنوں کی وجہ سےکام کی رفتارسست ہوگئی، کوشش ہے اتوار تک کام مکمل کرلیں۔...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے تمام خط وکتابت اور پارسلز کا تبادلہ معطل کر دیا، یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست اور بالواسطہ درآمد پر فوری پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔ مودی سرکار نے پاکستانی جھنڈے والے بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی اور بھارتی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث خام مال کی امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ملک میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کی اطلاعات پیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی جاری کشیدگی کے باعث دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث اس کے منفی اثرات ملکی فارماسیوٹیکل سیکٹر پر نمایاں ہونے لگے ہیں کیوں کہ ملک میں دوا سازی کے لیے تقریباً 30 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کیا جاتا ہے جس کی فراہمی رکنے سے ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، خاص طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صورتحال تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عام...
پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جب کہ بھارت نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پرچم بردار بحری جہاز بھی پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوں گے، بھارت نے زمینی اور فضائی مواصلاتی روابط بھی معطل کردیے۔ پاکستان سے کسی بھی قسم کے پارسلز زمینی یا فضائی راستے سے بھارت بھجوانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ انڈیا نے سرکلر جاری کردیا۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، درج ذیل احکامات جاری کیے جا رہے ہیں کسی بھی پاکستانی جھنڈے والے جہاز کو کسی بھی بھارتی بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کسی...
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا...
اسلام آباد: دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 66 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 83 ہزار کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا...
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (شوال 1446) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار800 فیصلے جاری کیے ۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کیا...
---فائل فوٹو پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز اب عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اب ان پانچ لگژری سیلونز کو کوئی بھی مسافر بک کروا سکے گا، لگژری سیلونز کا کرایہ مناسب ہوگا۔ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم، وزیرِ ریلوے اور چیئرمین ریلوے کے سیلونز بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلونز کی بھی بکنگ ہو سکے گی، مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے سلونز کا کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ کانگریس رہنما مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا ثبوت طلب کرلیا، سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ آج تک بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان میں کہاں حملے ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟۔ سردار چرن جیت سنگھ چنی نے کہا کہ کیا اگر ہمارے ملک میں بم گرے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا؟ 2019 میں کہیں کچھ نہیں ہوا،کہیں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بی جے پی نے جوابی کارروائی کےطور پر کانگرس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ...
حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے فرنچائز کے ترجمان کے مطابق بھارت میں صارفین کو لاہور قلندرز کے...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2025ء) سرپرست اعلی ایس ایم تنویر اور چیئرمین بحالی کاٹن صنعت ملک طلعت سہیل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صنعتوں کی ترقی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے مطالبہ کیا کہ شرح سود میں کمی لاتے ہوئے اسے%8 کیا جائے۔اپریل میں سی پی ائی سال کی کم ترین شرح %3۔0 رہی۔(جاری ہے) اسٹیٹ بنک کے پاس موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ %8 سے بھی کم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نےکہا فوری فیصلے سے بنکوں میں جمع رقوم کو زیر گردش لا کر تجارتی وصنعتی پیداوار میں اضافہ کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ...
بڑھتے ہوئے سرحدی تناؤ کے بعد بھارت نے پاکستان کو تجارتی سطح پر کمزور کرنے کےلیے نیا محاذ کھولتے ہوئے اسکی مصنوعات پر بھی پابندی لگادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی تجارتی پالیس میں نیا پیراگراف شامل کیا گیا ہے جس کی رو سے تمام پاکستانی بر آمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ ہر قسم کی برآمدات چاہے اس کی اس میں درآمدی اشیاء جن کی اجازت لی گئی ہو یا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو ’ ہزار زخم دینے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس وقت دونوں ممالک میں جنگ کے طبل پہلے سے زیادہ شدت سے بج رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق 1947 کے بعد سے اب تک یہ دونوں جوہری طاقتیں 4 بڑی جنگیں لڑ چکی ہیں اور کشمیر کے تنازعے پر متعدد مرتبہ محاذ آرائی میں ملوث رہی ہیں، ایسے میں ان کی موجودہ عسکری طاقتوں کا تقابلی جائزہ خاصا دلچسپ اور اہمیت کا حامل ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کا دروازہ بند ہوچکا ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو بڑی تباہی ہوگی، بھارت کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔بین الاقوامی...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو “ہزار زخم دینے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اور اس وقت دونوں ممالک میں جنگ کے طبل پہلے سے زیادہ شدت سے بج رہے ہیں۔ 1947 کے بعد سے اب تک یہ دونوں جوہری طاقتیں چار بڑی جنگیں لڑ چکی ہیں اور کشمیر کے تنازعے پر متعدد مرتبہ محاذ آرائی میں ملوث رہی ہیں۔ ایسے میں ان کی موجودہ عسکری طاقتوں کا تقابلی جائزہ خاصا دلچسپ اور اہمیت کا حامل ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کا دروازہ بند ہوچکا ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو بڑی تباہی ہوگی ، بھارت کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا خدشہ ہے ۔ بین الاقوامی سطح...

بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، پاکستان کے وزیر دفاع نے خبردار کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت نے فیس...
جب سے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معائدہ معطل کرنے کے بعد پاکستان کے پانی کی بندش کی بازگشت ہو رہی ہے تب سے پاکستان میں اس حوالے سے تشویش بھی پائی جا رہی ہے اور غور بھی ہو رہا ہے سوچا جا رہا ہے کہ واقعی اگر بھارت نے پانی روک دیا تو ہمارے پاس اس کے توڑ کے لیے ہوگا؟ جیسا کہ سندھ میں اس سے قبل چھ کنال معاملے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا اس سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ سندھ اس وقت پانی کی کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کر پا رہا اور اگر بھارت پانی روکتا ہے تو سندھ کے عوام اس پر کیا کہیں گے وی نیوز نے...
بھارت کے کینہ پرور ہندوتوا پرست جونی وزیراعظم نریندر مودی "سندھ طاس معاہدہ معطل" کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کا اور تو کچھ کر نہیں سکے، ایک بار جہلم دریا مین اچانک پانی چھوڑ دیا اور اب چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا۔ مودی کی حالت مشہور لطیفے کے کردار اس سردار جی جیسی ہو رہی ہے جو قرض خواہ کو قرض کی رقم واپس دینے سے پہلے کچھ کھپانے کی دھن میں خود پار کھا رہا تھا۔ پاکستان میں بعض لوگ بھارت کے پہلے جہلم اور آج چناب میں اچانک بلا اطلاع پانی چھوڑ دینے کو "آبی جارحیت قرار دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس اطلاع سے بہت خوش ہیں...
گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، بھارت کو یہ نہیں پتا کہ کراچی کو تو عادت ہے بغیر پانی کے رہنے کی۔ پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا چین سمیت دیگر ممالک پر منفی اثر پڑے گا، بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہوگا، آبی معاہدے کی معطلی پر عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ...
غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی 2 ماہ سے بند ہونے کے نتیجے میں خوراک کی شدید قلت ہو گئی ہے جہاں لوگ کھانے اور پانی حاصل کرنے کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ فضا سے اسرائیل کی بمباری متواتر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے امدادی سامان غزہ پہنچانے والا بحری جہاز بمباری سے تباہ کردیا اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جنگ بدستور جاری ہے جبکہ اسرائیل نے امداد کی ترسیل کے تمام راستے بند کیے ہوئے ہیں جس سے حالات نے تباہ کن صورت اختیار کر لی ہے۔ امدادی سامان کے ذخائر تقریباً ختم ہو چکے ہیں اور پینے کے صاف پانی تک رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔ جلتے لوگوں کو بچانے کے لیے بھی...
کراچی: ایکسپریس نیوز کی جانب سے سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور بھارت بھر میں ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد حقائق سامنے لانے پر ایکسپریس نیوز کا فیس بک پیج پر پابندی لگادی ہے۔ فیس بک کے نوٹیفکیشن میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا ہے کہ قانونی بنیاد پر شکایت کے باعث ایکسپریس نیوز کے فیک پیج تک رسائی محدود کردی گئی ہے اور یہ درخواست انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قوانین کے تحت کی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے...

چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35یوم کی تکمیل کی ڈیڈ لائن کے حصول کیلئے تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر کا مختلف مارکیٹوں اور ریڈ زون کا دورہ کیا، ایس ایس پی سیکیورٹی سرفراز احمد ورک بھی سی ٹی او کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران ٹریفک انتظامات اورمتبادل راستوں کا جائزہ لیا گیا، شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد یوٹرنز کو کھولنا شروع کردیے گئے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ سی ٹی او ذیشان حیدرنے مارکیٹوں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا، ساتھ ہی ٹریفک میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی...
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے پاراچنار کے عوام کیجانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی اور علی ہادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے سے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم پی اے علی ہادی نے آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات حوالے کیں۔ یہ ادویات پاراچنار کے ان دور دراز علاقوں میں منعقد کیے جانے والے میڈیکل کیمپس کے لیے فراہم کی گئی ہیں، جہاں صحت کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت...
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے انگلینڈ اور ویلز میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر ویمنز کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔ کرک انفو کے مطابق برطانوی سپریم کورٹ نے برابری کے قانون (اکوالٹی لا) میں عورت کی تعریف پر فیصلہ دیا تھا جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا۔ دوسری جانب فٹبال اور نیٹ بال میں بھی یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل انگلش بورڈ نے آئی سی سی کے مؤقف سے مطابقت کرتے ہوئے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر اپنے ایلیٹ مقابلوں میں پابندی عائد کی تھی۔ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر...
سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ایک ہوگئے۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ ارکان اسمبلی کے ایوان اور ایوان سے باہر اختلافات زبان زد عام ہیں، مگر سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ارکان ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔...
اسحاق ڈار کا پاناما اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز اچا واسکیز سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں خطے کی موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پراپیگنڈے، پاکستان کے خلاف اس کے غیر قانونی یک طرفہ اقدامات اور بھارت کے سندھ طاس معاہدے سے الگ ہونے کے اعلان اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاناما کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور...

پاس ورڈ کا عالمی دن: کیسپرسکی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائے گئے پاسورڈ ز کے حوالے سے خبردار کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاس ورڈ کے اس عالمی دن پر، کیسپرسکی نے صارفین کو اے آئی پاس ورڈ جنریشن کے خلاف خبردار کیا ہے کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ پاس ورڈ اتنے محفوظ نہیں ہو سکتے جتنے کہ وہ نظر آتے ہیں۔ عام ناموں، لغت کے الفاظ اور ہندسوں کے مشترکہ امتزاج پر بھروسہ کرنے سے پاس ورڈ کا ناقص انتظام ہے۔ نہ صرف یہ کہ ان پاس ورڈز کو سمجھنا نسبتاً آسان ہے، بلکہ اگر سائبر جرائم پیشہ ور ایک سائٹ پر پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے، تو اس کے نتیجے میں دوسری سائٹوں تک رسائی ہو سکتی ہے۔ پاس ورڈ کی تخلیق اور انتظام ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ پاس ورڈ بنانے...
نئی دہلی: بھارتی قیادت کی ہزیمت کا سفر جاری ہے، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان و نکوبارکو (المعروف کالا پانی) جبری بھیج دیے گیا۔ دور دراز اور سخت کالے پانی کے علاقے میں تبادلے کو خفیہ ”را“ دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے جو کہ ٹی آر ایف نے بھی حاصل کر لی اور تمام دنیا کو دکھا دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان کو نکوبار (المعروف کالا پانی)میں جبری طور پر بھیج دیے گئے۔ جنرل رانا کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، دور دراز اور سخت کالے پانی کے علاقے میں تبادلے کو خفیہ ”را“ دستاویزات...
کاکول اکیڈمی سے خطاب کے بعد بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کردی، بھارتی شکایت پر وزیراعظم کی تقریر بھی یوٹیوب سے ہٹادی گئی۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کر دی گئی۔وزیراعظم کے یوٹیوب چینل پر تقریر چلنے کے بعد یوٹیوب انتظامیہ نے بھارتی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر ہٹانے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے یوٹیوب پر پاکستان کے سولہ چینلز کی نشریات بلاک کردی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی مودی...