2025-07-09@16:11:00 GMT
تلاش کی گنتی: 29067

«آئی نے کہا»:

(نئی خبر)
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل زیرِ غور آیا۔اجلاس میں سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ میں نے دیت میں چاندی کا متبادل سونے کو کرنے کا کہا تھا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ ایسا مسئلہ نہیں جس سے کسی کو نفع نقصان ہو، جو جیسا چل رہا ہے چلنے دیں۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال کیا کہ کیا دیت چاندی سے سونا ہو سکتی ہے؟ دیت میں سو اونٹ میں کمی زیادتی کا حکمآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: شریعت میں ایک آدمی... چیئرمین اسلامی نظریاتی نے جواب دیا کہ دیت تبدیل ہو سکتی ہے لیکن اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہیگ: عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں خواتین پر مظالم کے الزام میں طالبان کے سینئر رہنماؤں سپریم لیڈرہیبت اللہ اخوندزادہ اورچیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے ’ معقول شواہد موجود ہیں’ جن کی بنیاد پر شبہہ ہے کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی نے ’صنف کی بنیاد پر انسانیت کے خلاف جرم یعنی ظلم و ستم کا ارتکاب کیا ہے۔‘میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت نے کہا:’ اگرچہ طالبان نے پوری آبادی پر کچھ قوانین اور پابندیاں عائد کیں، لیکن انہوں نے خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت میں صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ملک بھر میں تین برسوں کے لیے نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کھولنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ پورے ملک میں ہوگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس عامر ولیدالدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جہاں سینٹر ہمایوں مہمند نے پی ایم اینڈ ڈی سی ترمیمی بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ باقی بورڈز کی طرح پارلیمینٹیرئینز بھی پی ایم اینڈ ڈی سی بورڈ کا حصہ ہونے چاہئیں۔ پی ایم ڈی سی صدر نے کہا کہ پارلینٹیرئینزپی ایم اینڈ ڈی سی بورڈ کا حصہ نہیں بن سکتے اور...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس بنانے کی ضرورت ہے اور موسمیاتی تبدیلی پر قومی کانفرنس کے دیگر شرکا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی، مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں”پاکستان کی آخری وارننگ “کے عنوان سے قومی کانفرنس منعقدکی گئی جس میں سینیٹرز، وزرا، پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیوں اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ کورٹس کی ضرورت ہے،...
    ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، سید عاصم منیر بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،جنگیں میڈیا کی بیان بازی اور سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر...
    کانگریس نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے وقار کا سودا کیوں کیا، اگر ٹرمپ کا دعویٰ درست ہے تو یہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے کہ ایک خودمختار ملک کی خارجہ پالیسی کو بیرونی دباؤ کے سامنے جھکانا قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا تھا اور وہ بھی صرف تجارتی دھمکی دے کر۔ جے رام رمیش نے اپنے ایکس ہینڈل پر نیوز ایجنسی "اے این آئی" کی ایک ویڈیو ری پوسٹ...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ بارہ ہزار کلومیٹر سڑکیں بنا دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ مریم نواز نے یوم عاشورہ پرسیکیورٹی کے بہترین انتظام کرنے پر تمام متعلقہ افسران کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ مدت میں آغاز اور تکمیل پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جس سے عوام کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت ملی ہے۔ راولپنڈی میں انڈرپاس منصوبے کو مثال بناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں...
    علیمہ خان (فائل فوٹو)۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ 10محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی پی ٹی آئی نے پلان بنایا ہوا ہے۔ راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پچھلے ہفتے ہماری فیملی نے ملاقات کی تھی تو ہم نے پلان دے دیا تھا۔  یہ بھی پڑھیے ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے: علیمہ خان بانی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں، 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان علیمہ خان کا نام ڈی آئی جی کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، حکام انھوں نے کہا کہ...
    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ کسان کی گندم سستی اور شوگر مافیا کی چینی مہنگی ہوگئی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک احمد بھچر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹے کا پلانٹڈ چالان کرایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوچھا جائے کہ کیا وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے کے ساتھ پروٹوکول نہیں تھا؟اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ شان میں گستاخی پر آپ نے ہمارے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا، اسپیکر وزیر اعلیٰ کے آگے جھکانا چاہتے ہیں تو ہم نہیں جھکیں گے، جمعرات سے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا اجلاس کریں گے۔
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کےلیے مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ 740 عمارت مخدوش ہیں، 51 انتہائی خطرناک ہیں، جن میں سے 11 خالی کرالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عارضی شیلٹرز دیے تھے۔
    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ آج ایک ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے جس میں پارٹی امور، قانونی معاملات اور تحریک سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب کسی کو آئسولیٹ کردیا جائے، اخبار نہ دیا جائے اور ملاقات کی اجازت نہ ہو تو کئی امور تشویش کا باعث بنتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائنس عمران کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان پر واضح کردیا انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران طویل اور اہم گفتگو ہوئی ہے، مگر اس...
    پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام گزر گیا، احتجاج سے متعلق عمران خان نے لائحہ عمل دے دیا ، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتہ ہے، میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا، بھروسہ رکھیں بہتر ہوگا، رول آف لا اور جمہوریت کے لئے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے، عمران خان جیل سے احتجاج لیڈ کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان اور عظمیٰ خان کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو...
    موسمیاتی تبدیلی بارے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے: جسٹس منصور علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قائم مقام چیف جسٹس پاکستان منصور علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بارے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، بنیادی حقوق اس وقت خطرے میں ہیں۔موسمیاتی تبدیلی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 2022 جیسے سیلاب، غیر معمولی درجہ حرارت، موسم کی شدت یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہو رہا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ملک میں پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے جیسے کئی ادارے موجود ہیں، مگر بدقسمتی سے اداروں کو تنہا کام کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، جس کے باعث شہر میں غیرقانونی اور مخدوش عمارتوں کی بھرمار شہریوں کی جان و مال کے لیے مسلسل خطرے کا باعث بن رہی ہے۔آباد ہاؤس میں سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز اور ایس بی سی اے پر آباد سب کمیٹی کے کنوینر صفیان آڈھیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن بخشی نے کہا کہ کراچی میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی و ناقص میٹریل سے تعمیر شدہ عمارتیں موجود ہیں، جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوکر...
    فی الحال ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔انہوں ںے بتایا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں مصافحہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے، وزیر اعظم نے کہا تھا آپ سپیکر آفس کو یوٹیلائز کریں۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات...
    عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں نورین اور عظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ بہنوں کی عمران خان...
    ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر امیر مقام کا ہوٹل تجاوزات میں نہیں آتا۔ سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مینگورہ بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن قانونی تھا ریونیو ریکارڈ کے مطابق یہ زمینیں شاملاتی ملکیتی تھیں، دریا کے حدود میں آنے والے تجاوزات کو ہٹادیا گیا ملکیتی اراضیات اور این او سی والی عمارتوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیاحوں کو خوش آمد کہتے ہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے، مینگورہ سے کالام تک بلاامتیاز آپریشن کرنے جارہے ہیں لوگوں نے این او سی لیکر بعد میں تجاوزات بنائے، کالام میں 87 ہوٹلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی کوشش ہے مذاکرات ان ہی قوتوں سے کیے جائیں جو اصل فیصلہ سازی کی پوزیشن میں ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، تاہم پولیس کی جانب سے ناکے پر روکے جانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ہائی کورٹ واضح ہدایات دے چکی ہے کہ ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ لوگ عمران خان سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا  کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کو یہ پیش کش کی گئی کہ فارم 45 میں آپ ہارے ہوئے ہیں لیکن ہم فارم 47 میں آپ کو جتوا دیتے ہیں لیکن دونوں نے انکار کر دیا۔۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بات سینئر صحافی انصار عباسی کے کالم کے حوالے سے کہی جو کچھ دن پہلے شائع ہوا تھا۔سما ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے پیش کش کے جواب میں کہا کہ اگر لوگوں کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ نہیں ہے تو ہم یہ پیش کش قبول نہیں...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پانچ دن بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ کرتے ہیں، کراچی کے لوگ مشکل میں تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فورا ہی اسلام آباد سے کراچی آنا چاہیے تھا۔ سعدیہ جاوید نے گورنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب ایسا کوئی وعدہ مت کیجئے گا جو پورانہ کرسکیں کیونکہ اس وقت سیاست کی نہیں داد رسی کی ضرورت ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دورۂ لیاری پر ردعمل دیتے ہوئے تاخیر سے پہنچنے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دن بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 ) ٹرمپ انتظامیہ نے شام کی حکمران جنگجوتنظیم تحریر الشام کی دہشت گرد تنظیم کی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ آج سے ہو گا وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نئے شامی صدر احمد الشرع کی قیادت میں حکومت کی مثبت کارروائیوں کو تسلیم کرتا ہے.(جاری ہے) نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اقدام سابق صدر بشار الاسد کی گذشتہ سال کے آخر میں برطرفی کے بعد قائم ہونے والی شام کی عبوری حکومت سے وسیع تر امریکی روابط کا حصہ ہے وزیرخارجہ کے بیان کے بعدوفاقی رجسٹر میں ایک پیشگی نوٹس شائع ہوا جس میں کہا گیا...
    —فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، آج بھی پولیس نے ناکے پر روکا ہوا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں کہ ملاقات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، زیادہ لوگ ملیں گے تو اچھے اور دل جوئی والے پیغامات باہر آئیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے فاٹا کمیٹی اجلاس بلانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیاچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس برکس تعاون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کو چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں سترویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت دنیا تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق کو سنگین خطرات سے گزرنا پڑا ہے اور کثیر الجہت میکانزم کے اختیارات اور ان کی تاثیر کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو برابری اور احترام کے رویے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تبادلہ خیال اور یکجہتی و تعاون کے اقدامات بہتر بنانے اور...
    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پنشن اصلاحات، ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ڈی ایچ اے کو صرف 4 تا 5 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے جب کہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے۔ 36 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے سے ڈی ایچ اے کو 10 ایم جی ڈی پانی ڈملوٹی سے مہیا ہو سکے گا۔ بریفنگ کے بعد سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے پمپنگ اسٹیشن، فلٹریشن پلانٹ اور حوض بنانے کی  منظوری...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لیاری کےمتاثرین گورنر ہاؤس آکر خود کو رجسٹرڈ کرائیں، سندھ حکومت متاثرین کو 6 ماہ کے مساوی کرائے کی رقم ادا کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری نے لیاری میں متاثرہ عمارت کے دورے کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بنائی ہوئی کمیٹی پر سیاست نہیں کریں گے، چہروں کے بجائے سسٹم بدلنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی دردناک ہے، لیاری میں اچانک عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو جمہوری عمل پر حملہ ہے ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی دونوں طرف سے ہوئی، مگر ہمارے خلاف نااہلی کا ریفرنس ذاتی انا اور کسی کی خوشنودی کا نتیجہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی تشہیری مہم جاری ہے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے لئے نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں، القاعدہ ، ٹی ٹی پی اور بلوچ شدت پسند افغانستان سے بدستور سرگرم ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا.(جاری ہے) پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی دراندازی کا سامنا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہے...
    اسلام آبا د(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں.(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق کی...
    اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول بھٹو کی پارٹی پالیسی ہوسکتی ہے ، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے بیان سے پہلے ریاست سے گفتگو لازمی ہے، بلاول بھٹو کو وضاحت دینی چاہیے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں پٹ رہا ہے، جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا ہے.(جاری ہے) خرم دستگیر نے کہا کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت...
    سٹی 42 : سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا آغاز کررہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔  کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گورنر کامران ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایسا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ بھی ناکافی ہیں، دنیا چل رہی تھی لیکن ایسی انہونی ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے سندھ...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی، تحریک چلانے کا شوق پورا کر لے۔ زرداری اور وزیراعظم شہباز کو ہٹانے کی بات بڑی افواہ، طارق فضلکراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان... ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے، کسی...
    —فائل فوٹو  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80، 80 گز کا پلاٹ اور بے گھر خاندان کو گورنر ہاؤس سے راشن فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 20 سال میں کسی رہائشی منصوبے میں ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری رہائشی اسکیموں میں تاخیر کی وجہ سے شہری پورشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں، اسکیم 42 تیسر ٹاؤن میں بیس سال سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ کراچی: 51 مخدوش عمارتوں میں سے 11 خالی کروالی گئیںوزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر یوٹیوب کو چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی اور 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا اور اپنے حکم نامے میں کہا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے شواہد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کارروائی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے بہت اچھی بات چیت جاری ہے‘ غزہ میں جنگ روکنے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے قیام کے لیے ان کی کوششیں جاری ہیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی رکاوٹ موجود ہے میرا خیال ہے کہ معاملات بہت اچھی طرح چل رہے ہیں .(جاری ہے) اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی، جس کے بعد ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، عدالت نے اس حوالے سے...
    پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈرامہ انڈسٹری کے اندر خواتین کےلیے غیر محفوظ ماحول کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نئی آنے والی اداکاراؤں کو خبردار کیا کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے ممکنہ چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہاں محض مقابلہ نہیں، منفی رویے بھی ہیں‘‘۔ ریحام رفیق نے پروگرام کی میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے درمیان مسابقت کا ماحول تو فطری بات ہے، لیکن بعض اوقات یہی مقابلہ منفی رویوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں خود کسی سے مقابلہ کرنے یا موازنہ کرنے پر یقین نہیں رکھتی، لیکن...
    برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا کے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی نے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اُسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کھولنے کا بنیادی مقصد نئے فنکاروں کو آگے لے کر آنا اور موقع دینا ہے، مجھے شروع سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا شوق تھا مگر 10 سال پہلے احساس ہوا کہ میں اسی انڈسٹری کا آدمی ہوں اور مجھے اپنی محنت لگن دعاؤں پر بھروسہ تھا اور یہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے جس کی وجہ سے مقام حاصل کروں گا۔ چاہت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) پاکستان اور چین دونوں نے پیر کے روز اس بات سے انکار کیا کہ مئی کے اوائل میں جببھارت اور پاکستان کے درمیان مختصر جنگ ہوئی تو، چین نے بھارتی سرگرمیوں پر معلومات فراہم کر کے پاکستان کی مدد کی تھی۔ گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے نائب سربراہ جنرل راہول سنگھ نے کہا تھا کہ اس لڑائی کے دوران پاکستان "سامنے والا چہرہ" تھا، جبکہ چین نے اپنے ہمہ وقت اتحادی پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کی اور ترکی نے بھی اسلام آباد کو فوجی ہارڈویئر فراہم کر کے بھی ایک اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی فوجی جنرل کا کہنا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نوبل امن انعام کی نامزدگی سے قبل پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ کئی ممالک اور امریکی اراکین کانگریس نے بھی ان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی داخلی اور خارجی پالیسیوں سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جن میں ٹیکساس کے سیلابی بحران، امیگریشن پالیسی، مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور صدر ٹرمپ کی سفارتی کامیابیاں شامل ہیں کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ ٹیکساس...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف سماجی رہنما اور خدمتِ خلق کی عالمی علامت عبد الستار ایدھی کی 9ویں برسی پر انہیں دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی ہماری قوم کا انمول اثاثہ تھے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے انسان دوستی، ہمدردی اور ایثار کی ایک عظیم روایت قائم کی۔ مزید پڑھیں: ایدھی‘ خدمتِ خلق کا استعارہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم آج ان کی برسی پر ان کی بے لوث خدمات کو یاد کر رہی ہے اور ان کے نقش قدم...
    سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو آگاہ کیا ہے کہ سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ تک بجلی لے سکتی ہے، اقدام سے کے الیکٹرک کے پاس 2 ہزار میگاواٹ بجلی ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے حکام نے بتایا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم سپل وے آپریشن سے دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے خطرے والے علاقوں کے عوام کو بروقت متنبہ کیا جائے۔(جاری ہے) وزیراعظم نے حالیہ بارشوں میں ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب اٹک اور ڈی جی خان میں سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے کہا کہ طغیانی سے نقصان روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،...
    علامہ مقصود ڈومکی و دیگر نے کہا کہ جیکب آباد یوم عاشور کے جلوس پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کے شرپسندوں کا حملہ نہایت افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ یزید کے شرپسند عناصر ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دربار یزید میں امام زین العابدین علیہ السلام کا خطبہ حق و صداقت کا روشن مینار ہے۔ آل محمد (علیہ السلام) کے ان خطبات نے یزیدی ایوان میں زلزلہ بپا کیا۔ جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام زین العابدین سید الساجدین علیہ الصلوۃ والسلام کا دربار یزید میں تاریخی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے دلخراش واقعے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ خاندانوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ فراہم کیے جائیں گے، ساتھ ہی سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو چھ ماہ کے مساوی کرایہ بھی ادا کرے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان گورنر ہاؤس آکر اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ انہیں جلد از جلد پلاٹ الاٹ کیے جا سکیں، متاثرین کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے اور گورنر ہاؤس کے دروازے ان کے لیے 24 گھنٹے کھلے...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 3.5 ارب سے کم کر کے 2.7 ارب کر دیا گیا۔اسلام آباد میں ’پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈنگ 7.2 ارب سے گھٹا کر 3.1 ارب کر دی گئی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات اور این ڈی ایم اے اکیلے ماحولیاتی بحران سے نہیں نمٹ سکتے، نجی اداروں کو ساتھ ملا کر نیشنل کلائمیٹ ایکو سسٹم بنانا ناگزیر ہے، جرمن واچ...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ  انتظامیہ اور واسا افسروں کو فیلڈ میں خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک پلان جاری کرے اور شہریوں کو بَروقت متبادل راستوں سے آگاہ کرے۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانیدریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے عوام...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ  لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کراچی پہنچا ہوں وقت ضائع کیے بغیر یہاں آیا ہوں، تمام تجاویز خط کے ذریعے سندھ حکومت کو بھیجوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ ادا کرکے گھر فراہم کرے،  نبیل گبول اور سعید غنی نے اچھی بات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاملے پر خاموشی نہیں ہوگی، کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،  گورنر ہاؤس ہر کام میں فعال رہتا ہے، متاثرین کو راشن اور روزگار بھی گورنر ہاؤس دے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہندو کمیونٹی اور متاثرین کے...
    پشاور(نیوزڈیسک)سوات میں کئی سال پہلےخریدا گیا ارلی وارننگ سسٹم تاحال نصب نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری صوبائی انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے 2010 میں ارلی وارننگ سسٹم خریدا تھا جو تاحال نصب نہیں کیا گیا، انسپکشن ٹیم کو سسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنےکی وجوہات سے آگاہ کیا جائے ۔ پلاننگ و مانیٹرنگ سیل محکمہ آبپاشی نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو جوابی خط میں کہا کہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم 2013 میں دوردراز علاقوں میں مؤثرمواصلات اور ہنگامی رابطے کیلئےخریدا گیا تھا تاہم تکنیکی اور سکیورٹی تحفظات کے باعث سسٹم نصب نہیں کیا جاسکا۔ خط...
    آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ہر سال رپورٹ جاری کی جاتی ہے جس میں وفاقی وزارتوں، سرکاری ادارے میں مالی بے ضابطگیوں، قواعد کے خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشان دہی کی جاتی ہے، سال 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں میں 1100 ارب سے زائد مالیت کی مختلف بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی سب سے بڑی بے ضابطگی 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم امپورٹ کرنے کے فیصلے کو قرار دیا گیا ہے، اس فیصلے سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا کہ جب ملک بھر میں گندم کی پیداوار ہو...
    کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان وانی آج بھی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی مشعال ملک نے کہا کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا کشمیر آج بھی برہان کی للکار سے گونج رہا ہے اور وہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ ہر کشمیری کی امید ایک تحریک اور زندہ نظریہ ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ برہان نے بندوق نہیں اٹھائی بلکہ شعور...
    وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیص ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے، ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں حیسکو اور کے الیکٹرک کیلئے متبادل گرڈ اسٹیشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ حیسکو حکام  نے کہا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا ہے، جامشورو کے گرڈ میں فالٹ کا مطلب 13 شہروں کا بجلی سے محروم ہونا ہے۔  وزیر توانائی  اویس لغاری نے کہا کہ جامشورو گرڈ بھی تب بلیک آوٹ میں جاتا ہے جب نیشنل بلیک آوٹ ہو، مجھے یاد نہیں کہ جامشورو...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کرتے ہوئے اہم اجلاس کی صدارت کی اور حوالہ ہنڈی، بھکاری مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف مؤثر اور بے رحم کریک ڈاؤن کا حکم دیا محسن نقوی نے ہدایت دی کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بااثر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بھکاری مافیا پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے ایسے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے بیرون ملک بھکاری بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف فوری اور نظر آنے والا ایکشن لینے کا حکم دیا اور...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے، بھارت سے جیتی ہوئی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بتائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے، بھارت سے جیتی ہوئی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت سے بات چیت آلو پیاز اور تجارت پر کیوں ہو گی، مسئلہ...
    معروف پاکستانی ڈرامہ اور فلم ڈائریکٹر مہرین جبار نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ادائیگیوں کے مسائل کا انکشاف کردیا۔ مہرین جبار نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈرامہ انڈسٹری میں پیش آنے والے ادائیگیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ مہرین جبار جنہوں نے دام، ایک جھوٹی لو اسٹوری، جیکسن ہائٹس اور دوراہا جیسے کامیاب ڈرامے ڈائریکٹ کیے ہیں، ان دنوں ایک نئے ڈرامے پر کام کر رہی ہیں جس میں عدیل حسین، شجاع اسد اور حاجرا یامین شامل ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے کافی ترقی کی ہے، تاہم پیشہ ورانہ رویوں کی کمی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، خاص طور پر ادائیگیوں کے معاملے میں...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں ان کے شوہروں کو “ماں بن کر سنبھالنے” سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ ایک وائرل ویڈیو میں نادیہ جمیل نے کہا تھا کہ “لڑکیوں کو اپنے شوہروں کی ماں نہیں بننا چاہیے اور شوہروں کو بیویوں سے ان کا خیال رکھنے کی اُمید نہیں کرنی چاہیے ان کا دل کرے گا تو وہ کریں”، جس کو کئی لوگوں نے بیوی کے شوہر کا خیال رکھنے اور دیکھ بھال کے کردار کو مسترد کرنے کے طور پر لیا۔ تاہم نادیہ نے اب اس پر وضاحت پیش کی ہے کہ ان کا مقصد ماں کے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کسی بھی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستانی قوم کی ریڈ لائن ہوگی، جماعت اسلامی ایسی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل اور بھارت مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں۔ فلسطین میں جاری قتل عام پر عرب ممالک اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے، انہیں چاہیے کہ اسرائیل کو دہشت گردی بند کرنے کے لیے واضح دھمکی دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند وزراء امریکا کی خوشنودی کے...
    ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی میرا آندریوا کا خواب پورا ہو گیا۔ روس کی 18 سالہ ٹینس اسٹار میرا آندریوا کی ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کو دیکھنے کی خواہش تھی۔ پری کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر نے میرا آندریو کا میچ دیکھا، میچ دیکھنے کے لیے رائل باکس میں راجر فیڈرر بھی موجود تھے۔ میرا آندریوا نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ میں رائل باکس میں نہ دیکھوں کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اگر رائل باکس میں دیکھا تو میرا فوکس کھو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ راجر فیڈرر نے میرا میچ دیکھا۔ میرا آندریوا نے مزید کہا کہ خواب تھا کہ زندگی میں راجرفیڈرر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ امن کا چیمپئن بننے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منافقانہ چہرہ سامنے آرہا ہے چاپلوس حکمران اس کی اندھی تقلید میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی تائید کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں کچھ وزرا امریکا کی خوشنودی کے لیے اسرائیل سے بات چیت یا اسے تسلیم کرنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی فیلڈ مارشل ہو، آرمی چیف یا وزیر اعظم، اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی اور اس دوران انہوں نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، ایجنٹس پر بلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے، مفرور ایجنٹس کو دیگر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، ایجنٹ اور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ نجی چینل کے مطابق محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس کی صدارت کی اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کا امیج خراب کررہاہے، ایجنٹس پربلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔ محسن نقوی...
    ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ برہان وانی کی جدوجہد اور مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے...
    سپریم کورٹ نے کراچی میں سات سے آٹھ سالہ بچے کے قتل کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا  رپورٹ کے مطابق فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ  کسی ملزم کے پولیس کی حراست میں صحافی کو دیے گئے انٹرویو یا پولیس کے سامنے اقراری بیان سے جرم ثابت نہیں ہو جاتا، قانون شہادت کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے آزادانہ اور بغیر کسی دباؤ کے دیا گیا بیان کی ہی اہمیت ہوتی ہے۔   اس میں کہا گیا کہ اس مقدمے میں متعلقہ تھانے کے انچارج اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل پر اپنی آبزرویشنز ریکارڈ پر لائیں، ایک صحافی کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی تحویل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں ایک اہم اور متنازع سفارتی ملاقات کے دوران ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے فلسطین، غزہ اور مشرق وسطیٰ کی آئندہ صورتحال پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آنے والے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے امکان کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، بلکہ فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے جیسے خطرناک منصوبے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔نیتن یاہو نے ملاقات میں واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کو تسلیم نہیں کرتے۔  انہوں نے ہرزہ...
    واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست "اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم" بن سکتی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو حکومت کرنے کا حق ہونا چاہیے لیکن سیکیورٹی جیسے معاملات ہمیشہ اسرائیل کے کنٹرول میں رہنے چاہییں۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے متنازع منصوبے پر بھی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ "اطراف کے تمام ممالک سے شاندار تعاون ملا ہے، کچھ اچھا ہونے والا ہے۔" اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ غزہ کے رہائشیوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے...
    وفاقی کابینہ  نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جب کہ وزارت غذائی تحفظ حکومت پاکستان نے کہا کہ چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔ وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ چینی کی درآمد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے، چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ چینی کی درآمد کا طریقہ ماضی کی حکومتوں سے مختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔ وزارت غذائی تحفظ کے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسپورٹس جرنلزم نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اسپورٹس صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ’راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس نوجوان کھلاڑیوں میں حوصلہ اور جذبہ پیدا کرتے ہیں، گراس روٹ سے قومی سطح تک کھیلوں کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صحافیوں نے اپنی تحریروں اور کیمرے کے ذریعے کئی کامیابیاں دنیا تک پہنچائیں، کامیاب اسپورٹس مقابلے اسپورٹس جرنلزم کی بدولت مقبول ہوئے، کھیلوں کی ترقی میں صحافیوں کی خدمات کو سراہنا ہوگا۔ انہوں...
    —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بتائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے، بھارت سے جیتی ہوئی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت سے بات چیت آلو پیاز اور تجارت پر کیوں ہو گی، مسئلہ کشمیر پر کیوں نہیں۔ سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا، حافظ نعیم الرحمٰنحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد بند کی ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان وانی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی۔کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر آج بھی برہان وانی کی صدا سے گونج رہا ہے اور ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب آزادی کی اذان بلند ہو...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے لئے نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی دراندازی کا سامنا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان کسی بھی ملک کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، افغان سر زمین پاکستان کیخلاف...
    کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان وانی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہو گی۔ کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی آفات کی زد میں ہے، اور یہ ہماری آخری وارننگ ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس ’ماحولیاتی آفات یا اجتماعی اقدام: پاکستان کی آخری وارننگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے درجہ حرارت، سیلاب، گلیشیئر پگھلاؤ اور پانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے، مگر ہم ابھی تک اجتماعی غفلت کا شکار ہیں۔ شیری رحمان نے انکشاف کیا کہ جرمن واچ کے کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ان کے مطابق ملک میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی، اچانک سیلاب اور ژالہ باری معمول بن...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں۔(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو دیر گئے کہا کہ حماس غزہ کے جاری تنازع کے درمیان اسرائیل کے ساتھ جنگ ​بندی کی خواہشمند ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے عشائیے کے آغاز میں کہا، "وہ (حماس) ملنا چاہتے ہیں اور وہ جنگ بندی چاہتے ہیں۔" مشرق وسطی کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ یہ جلد معاہدے پر پہنچنے کا موقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وٹکوف ثالثی مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے "اس ہفتے کے اواخر میں دوحہ کے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔" لیویٹ نے قطر اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) پاکستان نے کلائو لاک آپریشن زون میں سرچ مشن کے دوران میتھین گیس سے ترکیہ کے 12 فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ کلائو لاک آپریشن زون میں سرچ مشن کے دوران میتھین گیس سے 12 ترک فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ بیان میں شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ...
    ماسکو(نیوز ڈیسک) روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ رومان استاروویت نے اپنی برطرفی کے چند گھنٹوں بعد ہی خودکشی کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے رومان استاروویت کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ استاروویت جمعرات کو ماسکو ریجن میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رومان استاروویت کی گاڑی سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔ جس پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔ کمیٹی کی ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ تاہم امکان یہی ہے کہ استاروویت نے خودکشی کی۔ روسی وزیر کو خودکشی سے چند گھنٹے قبل ہی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلزم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے صحافیوں نے اپنی تحریروں، تجزیوں اور کیمرے کی آنکھ کے ذریعے ان گنت کامیابیاں دنیا بھر تک پہنچائیں، اور ان کی محنت نے کھیلوں میں عوامی دلچسپی کو برقرار رکھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر اسپورٹس جرنلسٹس نہ ہوتے تو نہ صرف کھیلوں کے مقابلے بےرنگ ہوتے بلکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے “ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے” کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سے وابستہ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں کھیلوں کی صحافت کے اعتراف کا دن ہے، اور یہ شعبہ مسابقت کی فضا پیدا کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ: “سپورٹس جرنلزم نے دنیا بھر میں امید پیدا کی ہے اور سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دیا ہے۔” عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کو اجاگر...
    فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں جنہیں نیلامی پر لگادیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہوگی تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیں گی۔ امیر حیدر ہوتی کا مخصوص نشستیں نہ لینے کا بیان خوش آئند ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جارہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خاتمے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ قانون اور عدالت تو 26 ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی کنٹرولر ایگزامینیشن عابدہ کاکڑ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کی تیاری میں انہیں مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا ہے۔کنٹرولر ایگزامینیشن عابدہ کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے زور زبردستی اسٹاف کو بھی انہیں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہ دینے کی تلقین کی تھی۔ کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں رزلٹ کی تیاری سے میں مکمل طور پر لاعلم ہوں، چیئرمین بورڈ کی ہدایات پر ایگزمنیشن برانچ کے اسٹاف نے مجھے ہر...
     کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوزکے مطابق  ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  حوالہ ہنڈی مافیا کےخلاف  مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی  سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے خصوصی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کے لیے ایک سنجیدہ اور مسلسل خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’افغان سرزمین بدقسمتی سے مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف ہماری قومی سلامتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔‘ عاصم افتخار نے کہا کہ داعش جیسا عالمی دہشتگرد نیٹ ورک اب افغان عبوری حکومت کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ القاعدہ...
    جی اے گلزار نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات نے بین الاقوامی منظرنامے میں نئی گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔اگرچہ یہ ملاقات رسمی نوعیت کی نہیں تھی، لیکن عشائیے کی شکل میں ہونے والے اس تبادلہ خیال کے دوران کئی حساس اور عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والے معاملات زیر بحث آئے، جن میں ایران کے ساتھ تعلقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن، پاک بھارت کشیدگی، روس-یوکرین جنگ اور عالمی معیشت جیسے موضوعات شامل تھے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر عندیہ دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا ابتدائی خاکہ طے پا چکا ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے کیونکہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبے میں ضم ہوچکے ہیں، قبائلی علاقوں سے 7ایم این ایز منتخب ہوئے تھے، 5ایم این ایز کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے ضم اضلاع کے حوالے سے وفاقی کمیٹی بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں، وفاقی حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی خزانہ خالی کا اعلان ہوگیا تھا، کچھ لوگ اکٹھے ہوکر اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں، کچھ لوگ ریاست کے خلاف مہم چلارہے ہیں، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ خود ساختہ جلاوطن ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اللہ نے بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی عطا کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے فیلڈ مارشل کو دعوت دی، بھارت کے بجائے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان سزا یافتہ مجرم ہیں، بانی پی ٹی آئی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام منتخب ذمے داران کے لیے منعقدہ 8 روزہ تربیتی کیمپ’’البصیرہ‘‘کا کامیاب اختتام اچھرہ، لاہور میں ہوا۔ کیمپ کے آخری روز ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے شرکا سے خصوصی خطاب کیا اور تنظیمی حکمت عملی، ادارہ جاتی وژن اور مستقبل کے فکری و پیشہ ورانہ منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ صدی افراد کی نہیں، اداروں کی ہے۔ اگر اسلامی جمعیت طلبہ کو اپنا نظریاتی، فکری اور انقلابی پیغام جاری رکھنا ہے تو اداروں کو بااختیار، مربوط اور مسلسل ان پٹ دینے والا بنانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز میں اس وقت 16فعال ڈپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں جنہیں طویل...