2025-09-26@14:45:32 GMT
تلاش کی گنتی: 10068

«مخصوص نشستیں کیس»:

(نئی خبر)
    ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنا دی  ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، جمشید دستی پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ ثابت ہوا۔ ان پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 82 کے تحت 3 سال، دفعہ 420 (دھوکہ دہی) کے تحت 2 سال، دفعہ 468 (جعلی دستاویزات بنانے) کے تحت 7 سال، اور دفعہ 471 (جعلی دستاویزات کو اصل کے طور پر استعمال کرنا) کے تحت 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفعہ 206 کے تحت رشوت کی کوشش پر مزید 3 سال قید کی سزا دی...
    جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جمشید دستی کی بی اے کی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت میں سنایا گیا۔
    ایمان مزاری : فائل فوٹو  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاست و قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیس میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری کیے۔ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے اس سے قبل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکلاء کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے فی الفور وارنٹ منسوخی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی سیشن کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کو سات سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے حقائق چھپائے اور انتخابی عمل میں دھوکہ دہی سے کام لیا۔کیس کا آغاز اس وقت ہوا جب الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف استغاثہ دائر کیا۔ استغاثہ کے مطابق انہوں نے 2008ء کے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے حصہ لینے کے لیے مدرسے کی...
    سٹی42:، پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما کو طویل عرصہ سے چل رہے مقدمہ میں لمبی قید کی سزا ہو گئی۔  قومی اسمبلی کے سابق رکن اور پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ جمشید دستی نے جعلی ڈگری  قومی اسمبلی کا الیکشن لرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو پیش کی تھی۔  جمشید دستی کی ڈگری جعلی ہونے کے متعلق ان کے ھلقہ سے کسی ووٹر نے شکایت کی تھی۔ تحقیقات کے بعد الیکشن کمشن نے ان کی ڈگری کو جعلی پایا تھا۔ لاری اڈہ سے2 مشکوک ملزم گرفتار؛ اسلحہ برآمد آج جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی...
    جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم،سیشن کورٹ نے فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز ملتان (آئی پی ایس )سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔ جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا...
    ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملتان نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کئے گئےمقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے 2008 کے عام انتخابات میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ سند کا ریکارڈ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس موجود نہیں تھا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ جمشید دستی نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے انتخاب میں حصہ لیا اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ مبینہ طور پر مدرسے کی ڈگری...
    ملتان: سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت...
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت  مزید بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا تاریخ  کے لحاظ سے مہنگا ترین ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 719ڈالر فی اونس کی بلند سطح کو چھو گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں  بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 93ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2915روپے بڑھ کر 3لاکھ 37ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔
    ملتان کی سیشن عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جولائی 2022 میں اسی کیس میں جمشید دستی کو نااہل قرار دیا تھا، تاہم وہ عام انتخابات 2024 میں مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا یاد رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جعلی یا کالعدم قرار دی گئی 7 تعلیمی اسناد حاصل کر کے نیا ’ریکارڈ‘ قائم کیا۔ انہوں نے یہ جعلی ڈگریاں ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور سے لے کر کراچی تک کے تعلیمی اداروں سے ’حاصل‘ کیں۔ تاہم، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں کمپنی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے التوا مانگنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آکر تاریخ مانگ لیتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نہ وکیل اور نہ ہی ججز کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔ مزید پڑھیں: جسٹس محسن اختر کیانی کی نیب پر کڑی تنقید، سی ڈی اے حکام پر بھی برہمی کا اظہار انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے، دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں۔ جسٹس محسن اختر کیانی...
    راولپنڈی: جبری زیادتی اور گینگ ریپ کیسز میں راضی نامہ جرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے راضی نامہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی  نے جبری زیادتی اور گینگ ریپ سے متعلق کیسز میں بڑا فیصلہ جاری کردیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ بچوں اور خواتین سے جبری زیادتی ناقابل راضی نامہ جرم ہے اور اس نوعیت کے مقدمات میں راضی نامہ کرنے والے مدعی اور گواہان بھی جرم کے مرتکب ہیں۔ عدالت نے راولپنڈی کے 19 مقدمات میں راضی نامے سے منحرف ہونے والے تمام مدعی اور گواہوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کیسز میں راضی کرنے والوں میں 10 خواتین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں اور اس پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں رضاکار سرگرم ہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،امید ہے کہ کل بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے گی کیونکہ یہ ملاقات ضروری ہے اور اس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اور ریاست مخالف...
    رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے چین کی قیادت، عوام اور حکومت کو ان کے 76ویں قومی دن کی پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ محض روایتی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسی لازوال دوستی ہے جو ہر دور کے امتحان میں سرخرو رہی ہے۔ روما مشتاق مٹو نے کہا کہ چین کی شاندار ترقی اور جدید پیش رفت دنیا کے لیے امید اور رہنمائی کا...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں دو شہریوں کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس تفتیش میں حقائق اس کے برعکس نکلے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنا نام تبدیل کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس معاملے پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور...
    ---فائل فوٹو  گزشتہ روز کراچی سُپر ہائی وے کے علاقے میمن گوٹھ سے ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، گولیوں کے نشانات تھے۔ ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ تینوں کی موت خون زیادہ بہہ جانے کے سبب ہوئی، تینوں لاشوں سے مختلف نمونے لے لیے گئے ہیں۔ کراچی: خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیلپولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔ اس سے قبل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تین خواجہ سراؤں کے قتل پر تحقیقات...
    سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچوں ججز کی درخواستیں پر اعتراضات عائد کر کے واپس کردیں۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے پانچوں ججز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، درخواست گزار نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کے خلاف دائر کی گئی آئینی درخواستوں پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، رجسٹرار آفس نے درخواستوں کو اعتراضات لگا کر واپس کردیا۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان درخواستوں میں مفادِ عامہ کا کون سا اہم سوال موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے چیف جسٹس کے اختیارات اور عدالتی اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیے رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست گزار ججوں نے نہ ہی یہ بتایا ہے کہ ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، جن کے تحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں شہریوں سے غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مقامی طور پر تیار کردہ اشیا کے استعمال کی اپیل کی ہے۔مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی تناؤ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں غیر ملکی مصنوعات کے استعمال کی عادت کو ترک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم صرف اور صرف بھارتی مصنوعات خریدیں تاکہ ملک میں خود انحصاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘یہ اپیل اس وقت سامنے آئی...
    فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے ایجنڈے...
    فخر زمان کو غلط آؤٹ دینے والے تھرڈ امپائر نے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف تین غلط فیصلے دیے تھے جو ریویو میں واپس ہوئے تھے۔ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ یہ وہی امپائر ہیں جنہوں رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی تین غلط ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیے جو پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر واپس ہوگئے۔  گزشتہ روز کے میچ میں مذکورہ امپائر کو بطور تھرڈ امپائر لگایا گیا تھا مگر یہاں بھی اس نے فخر زمان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث اضافی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے فیصلے کے بعد، جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت پر مجموعی محصولات کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہ جے شنکر اور روبیو کی پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہو رہی ہے۔ دہلی میں باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر...
     لاہور فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، متوفین کی موقع پر شناخت نہ ہو سکی، لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تلاش کرنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجسٹرار سپریم کورٹ نے اسلام  آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کیاگیا ہے کہ درخواست میں مفاد عامہ کا کوئی واضح سوال ظاہر نہیں کیا گیا،درخواستیں ذاتی رنجش کی بنیاد پر دائر کی گئیں۔ مزید :
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ رجسٹرار نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی...
    اسلام آباد: کمپنی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے التوا مانگنے پر برہم ہوگئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آکر تاریخ مانگ لیتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی نہ وکیل اور نہ ہی ججز، کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے اور دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کر دوں، اس کیس میں بیس تاریخیں ہو چکی ہیں۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کی التواء کی استدعا منظور کرلی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) چھ ستمبر کے روز ماحول پرجوش تھا، جب تنگ لباس میں ملبوس چھ نوجوان خواتین نے استنبول کے ایک پارک کے اوپن ایئر پنڈال میں اسٹیج پر پروگرام پیش کیا۔ وہاں موجود 12,000 لوگوں کے ہجوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جو موسیقی کی تھاپ پر رقص میں شامل ہوئے۔ ترکی کے گرل بینڈ 'مینی فیسٹ' میں موسیقار، مینا، ایسن، زینب سودا، ایمن ہلال، لیڈیا اور سویدا کا گروپ ہے، جسے فروری میں ایک ٹیلنٹ شو کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ نوجوانوں کے لیے سادہ الفاظ پر مبنی ان کے نغمے اور پاپ پر مبنی ان کا رقص نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔ اس بینڈ کا...
    بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔  انہوں نے کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے سنگین انسانی المیہ پیدا کیا ہے اور اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ وانگ یی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے تین اقدامات فوری اختیار کیے جائیں، جن میں غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی، فلسطینی عوام کی اپنے علاقوں پر حکمرانی اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو...
    پنجاب کے ضلع قصور میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے جہاں معمولاتِ زندگی کو درہم برہم کر دیا، وہیں ایک شادی کی تقریب کو ایک یادگار اور انوکھے واقعے میں بدل دیا۔ دلہا جب بارات کے ساتھ دلہن کے گھر روانہ ہوا اور پانی کی رکاوٹ آ گئی لیکن دلہا نے ہار ماننے کے بجائے ریسکیو 1122 کی کشتی کا سہارا لیا اور بارات سمیت منزل پر جا پہنچا۔ یہ واقعہ قصور کے نواحی گاؤں گنجہ کلاں کا ہے، جہاں کے رہائشی ماجد ڈوگر کی شادی کی تقریب حجرہ شاہ مقیم میں طے تھی۔ شادی والے دن دلہا بارات لے کر روانہ ہوا، مگر موسلا دھار بارشوں کے باعث علاقے میں پانی جمع ہو...
    شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معافی مانگنے پر مجبور ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا قطر پر حملہ اسرائیلی منافقت کا آخری درجہ ہے، اسرائیلی حملے کے باوجود جیل میں بند عالم اسلام کا نام نہاد لیڈر ایک لفظ نہ کہہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی مفادات کے خلاف ہے، خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ بانی پی ٹی آئی کے اقدامات ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا...
    ویب ڈیسک : بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، اختتامی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دعائیں کی گئیں۔ گزشتہ شام نگر کیرتن کا مرکزی جلوس دربار ٹرمینل سے زیرو لائن تک نکالا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے تین روز دربار کے مہمان خانوں میں قیام کیا۔ یاتریوں نے دربار انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے وسطی ایشیا سے تجارتی روابط مزید مستحکم اس موقع پر یاتریوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ...
    مودی نے بھارتی شہریوں سے غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بجائے مقامی اشیا استعمال کریں تاکہ ملک میں خود انحصاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے تجارتی تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی نے ایک بار پھر ’سودیشی‘ یعنی بھارت میں تیار کردہ اشیا کے استعمال پر زور دیا ہے۔ مودی نے قوم سے خطاب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بڑی اصلاحات کے اعلان کے بعد پیر کے روز بھارتی ٹیکنالوجی اسٹاکس کو بھاری مندی کا سامنا ہے۔ نئی امریکی پالیسی کے تحت ہر نئی ایچ ون بی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر کی بھاری فیس عائد کی گئی ہے، جس سے ان آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے منافع پر شدید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے جو امریکی مارکیٹ پر زیادہ انحصار کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ ٹاتا کنسلٹنسی سروس کے حصص میں 3.4 فیصد کمی، انفوسس کے حصص میں 3.9 فیصد گراوٹ اور ٹیک مہندرا کے شیئرز میں 6.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ...
    چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیراعظم لی چھیانگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں۔ چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی ضرورت ہے، جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال، صدر شی جن پھنگ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ کئی بار ٹیلی فونک بات چیت کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر22 ستمبر کو فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل کا احیاء کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس عالمی کانفرنس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کریں گے۔رواں سال اپریل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی۔فلسطینی مسئلے کےدو ریاستی حل کا امکان کمزور پڑ رہا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کا سیاسی عزم اب پہلے سے کہیں زیادہ دور محسوس ہوتا ہے۔حالیہ دنوں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
    ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو رافیل گرانے کے دلچسپ اشارے خبروں کی زینت بن گئے۔ پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کے جملوں کا جواب ایک منفرد اور طنزیہ انداز میں دیا، وہ میدان میں اپنی گیند کا جادو چلاتے رہے ساتھ ہی اپنے اشاروں سے بھارتی شائقین کو تڑپاتے بھی رہے۔ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران حارث نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا اور پھر ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا۔ Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0. pic.twitter.com/vsfKKt1SPZ — Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm)...
    سٹی42: مرکزی اور جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی اب سندھ کے شہروں اور قصبوں میں بھی تباہی پھیلانے لگا ہے۔ خیرپور میں  کمسن بچی پانی میں بہہ گئی، جس کے بعد شہر میں 3دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔ اوچ شریف میں مویشی بچاتے ہوئے شخص جاں بحق: ضلع بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقے اوچ شریف میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھ بچوں کے باپ اختر اپنے مویشیوں کو بچاتے ہوئے تیز پانی کی نذر ہوگیا۔ متوفی کی بیوی نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنا گھر کھو چکی ہے، اب شوہر بھی چلا گیا ہے اور بچوں کا مستقبل غیر محفوظ...
    عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان انعام النبی کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کا مقصد بھارتی حکومت کی منافقت کو اجاگر کرنا ہے، جس نے کشمیری عوام کو درپیش سخت مشکلات، ان کی قربانیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حلقہ انتخاب بارہمولہ سے بھارتی پارلیمنٹ کے نظربند رکن انجینئر عبدالرشید نے کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی سے مسلسل انکار کے خلاف دہلی کی تہاڑ جیل میں 48گھنٹے کی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ انجینئر رشید نے اتوار کی صبح 11بجے علامتی...
    سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت...
    ویب ڈیسک: مین ہائی وے روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں بیوی جاں بحق، شوہر اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق 38 سالہ خاتون کی شناخت خالدہ پروین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی طرف سے ملے 172 رنز کے ہدف کو7 گیندوں قبل حاصل کر لیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کی بھارت سے مسلسل دوسری شکست ہے۔ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بورڈ پر سجائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی باری کھیلی، صائم ایوب اور محمد نواز 21، 21، فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ شیوم دوبے نے 2، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے...
    اسمارٹ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کے تحت سستی سفری سہولیات اور خود روزگار کیلیے ای۔ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے جس کے تحت 1100 ای ٹیکسی گاڑیاں 5سال کی اقساط پر بے روزگار نوجوانوں لڑکیوں اور افراد کو دی جائیں گی۔ پنجاب حکومت اس میں اپنی طرف سے مجموعی طور پر 3.5 ارب روپے سبسڈی دے گی، یہ گاڑیاں انفرادی طور پر یا کوئی بھی نجی کمپنی زیادہ تعداد میں بھی حاصل کر سکتی ہے۔  اس سکیم کے لیے 5اکتوبر2025  تک لڑکیوں نوجوانوں خواتین ، مردوں  اور خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لی گئی ہیں، یہ گاڑیاں شفاف قرعہ اندازی میں دی جائیں گی۔  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ ای ٹیکسی اسکیم ایک بڑا پراجیکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ روز کوٹلی لوہاراں میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے میں گیپکو کے چار محنت کش اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر گئے۔ شہداء میں کلیم اللہ (ALM، سکنہ ہنوں گکھڑ)، عرفان احمد (ALM، سکنہ پتوکی)، راحیل (مکینک، سکنہ کجھوروال، عارضی ملازم) اور اکرم (سکنہ کوٹلی چندو، عارضی ملازم) شامل ہیں، جو محکمانہ غفلت اور حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی کے باعث دورانِ ڈیوٹی شہید ہوئے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، صدر این ایل ایف سیالکوٹ فریاد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری امانت علی خاکی نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو دلاسہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کوٹلی لوہاراں گرڈ اسٹیشن کا بھی دورہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )خواجہ سراؤں کی تنظیم جینڈر انٹریکیٹو الائنس کے اعلامیہ کے مطابق کراچی میں ایک اور اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے کہ 3 خواجہ سرا افراد کو بے رحمی سے قتل کر کے ان کی لاشیں میمن گوٹھ میں پھینک دی گئیں۔ہم اس واقعہ پرانتہائی افسوس اور غم ذدہ ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ دو روز قبل سی ویو پر ایک خواجہ سرا پر چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔قتل کیے جانے والے تینوں خواجہ سراؤں کی ابتدائی شناخت ہوگئی ہے۔ابتدائی شناخت کے مطابق خواجہ سرا کے نام عینی، عصمہ اور ثمینہ ہیں۔جو بلاول گوٹھ اور صفورہ ٹاؤن کے اطراف میں رہائش پذیر تھے۔ جن کا ذریعہ معاش بھیک مانگنا...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے خطاب میں بھارتی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کا استعمال ترک کریں اور مقامی اشیا کو اپنائیں تاکہ ملک میں خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیا جاسکے۔ نریندر مودی نے کہا کہ عوام ملک میں خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیں ہم روزمرہ استعمال کی بہت سی ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو غیر ملکی ہیں۔ ہمیں اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم ہمیں وہی اشیا خریدنی چاہئیں جو بھارت میں تیار کی جاتی ہیں تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ مودی...
    سٹی 42 : بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سوئی میں مقامی لائبریری کا افتتاح کردیا، انہوں نے لائبریری کے لیے دو سو کتب کا قیمتی تحفہ دیا ۔   وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ کتاب روشنی، شعور اور ترقی کی علامت ہے، مطالعے کا رجحان نوجوان نسل میں مثبت سوچ اور بہتر مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کے فروغ کو حکومت اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنا ہوگی، یہی کامیابی کی کنجی ہے، نوجوان غیر مصدقہ سوشل میڈیا پر انحصار کے بجائے کتابوں سے...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحدہ عرب امارات کی قیادت میں بڑا عالمی کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں 188 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے 14 ممالک میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف ایک بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی جس کے نتیجے میں 188 ملزمان گرفتار ہوئے، اس مقصد کے لیے متحدہ عرب امارات نے روس، انڈونیشیا، بیلاروس، سربیا، کولمبیا، تھائی لینڈ، نیپال، پیرو، برازیل، فلپائن، کرغزستان، ایکواڈور، مالدیپ اور ازبکستان میں مربوط بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد بچوں کے آن...
      بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
    دبئی: پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہیں جہاں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پچھلے میچ کی اپنی حرکت سے باز نہیں آئے اور ایک مرتبہ پھر ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملائے بغیر چلے گئے۔ دبئی میں اسٹیڈیم میں ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل ٹاس پر نظریں جمی ہوئی تھیں اور انتظار کیا جا رہا تھا کہ اتنے بڑے تنازع کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہر کرتے ہیں یا اپنی پرانی ڈگر پر ہوں گے۔ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ اور بھارت کے سابق کرکٹر روی شاستری کی...
    سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور سردار تنویر الیاس —فائل فوٹو سابق وزرائے اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مئی میں پاک فوج نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اُسے امریکا سے منتیں کرنا پڑ گئیں۔راولاکوٹ میں کنونشن سے خطاب میں تنویر الیاس نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اور معرکۂ حق کی مناسبت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفر آباد میں کہا تھا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاک فوج کی آپ کے لیے بہت قربانیاں ہیں، اس کی قدر کریں اور سبز ہلالی پرچم کی عزت کریں۔اُن کا...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیرملکی اشیا کے بجائے بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کا استعمال اپنائیں۔ ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے تجارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کو اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہاکہ غیر ملکی اشیا سے اجتناب کریں اور مقامی چیزوں کو ترجیح دیں، تاکہ خود انحصاری کی مہم کو تقویت ملے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر...
    اپنے ایک انٹرویو می ابو محمد الجولانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا مطلب، صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات کی بحالی یا "ابراہیم معاہدے" میں شمولیت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج کابینہ اجلاس کے دوران صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" نے کہا کہ تل ابیب اور دمشق کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم ابھی حتمی معاہدے پر دستخط کے لئے حالات سازگار نہیں۔ نتین یاہو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب شام پر قابض باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے حال ہی میں اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کیا۔ ابو محمد الجولانی نے گزشتہ روز ایک ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امکان ظاہر کیا کہ مستقبل قریب میں اسرائیل کے...
    چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے سے اپنے خطاب میں اداکار پراکش راج نے کہا کہ آج فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے، اس کی ذمہ داری صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ امریکا پر بھی ہے، اور مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی مجرمانہ ہے، جب زخم لگے اور ہم خاموش رہیں تو وہ مزید بگڑ جاتا ہے، اسی طرح اگر کسی قوم پر ظلم ہو اور دنیا خاموش رہے تو یہ خاموشی اس زخم کو اور گہرا کر دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم...
    —جنگ فوٹو کراچی میں جینریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس کے زیرِ اہتمام کل کراچی انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہر بھر کے 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان تھے، جنہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے، انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول نے حاصل کی، بی وی ایس پارسی اسکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن بینک عسکری اسکول نے حاصل کی۔اردو تقریری مقابلے میں بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلی، بیکن عسکری اسکول نے دوسری اور...
    نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) نے 2018 سے 2024 کے دوران پاکستان بھر میں 16 بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 6.5 ارب روپے سے زائد ہے۔ یہ منصوبے ملک کو قدرتی آفات خصوصاً سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، خشک سالی اور دیگر موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ صوبائی و ضلعی سطح پر ریسکیو اور ایمرجنسی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا انسان کبھی قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکے گا؟ سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبوں میں ڈھانچہ جاتی اقدامات جیسے حفاظتی بندوں کی تعمیر اور بحالی کے ساتھ غیر ڈھانچہ جاتی اقدامات بھی شامل تھے، جن میں ابتدائی وارننگ سسٹمز،...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی اشیا کا استعمال کم کریں اور بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کو ترجیح دیں، تاکہ ملک کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی معیشت کو مضبوط کریں اور ‘سودیشی’ تحریک کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔” مودی کی اپیل ایسے وقت میں کیوں؟ مودی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے تجارتی تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد، مودی نے بارہا...
    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرزمین پر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان ہمارا محافظ ہے۔ ریاست میں شائستگی کا ماحول قائم رکھنا ضروری ہے۔ راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق نے کہاکہ ہم نے حال ہی میں معرکہ حق میں ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو چکا ہے، ابھی مزید ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ اللہ نے پاکستان کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں کم رپورٹنگ کی وجہ سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف جرائم کے بارے میں درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں، لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کے خلاف تشدد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ٹرانس جینڈرز کے خلاف جان لیوا تشدد جاری پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور تدفین کے مسائل کراچی شہر کے ایک پولیس اہلکار جاوید احمد ابڑو نے اے ایف پی کو بتایا، ''تین ٹرانس جینڈر خواتین کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ایک شاہراہ پر ملی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کو تیز کرے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترک صدر نے کہاکہ اس بار جنرل اسمبلی کا اجلاس پچھلے برسوں سے مختلف ہے کیونکہ اس دوران فلسطین کی ریاستی حیثیت تسلیم کرنے کے اہم فیصلے سامنے آئیں گے۔شام کے صدر احمد الشرع کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے حوالے سے ترک صدر نے کہا کہ انقرہ دمشق کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور اپنے ہمسایہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا۔صدر اردوان...
    ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سپرہائی وے سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تین خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاش ملنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ انہوں نے ہدایت کی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے مقابلے ہمیشہ ہی شائقین کے لیے سب سے بڑی کشش رہے ہیں۔ ان بڑے اور ہائی وولٹیج میچز میں جہاں بھارتی میڈیا اکثر اپنے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھتا ہے اور نفسیاتی دباؤ پیدا کرنے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، وہیں ریکارڈز یہ حقیقت بھی عیاں کردیتے ہیں کہ اصل دباؤ ہمیشہ بھارتی ٹیم پر ہی رہا ہے اور فیصلہ کن لمحات میں پاکستان کا پلڑا ہی ہمیشہ بھاری نظر آیا ہے۔ ماضی کی مثالوں پر نظر ڈالیں تو 1986ء کا شارجہ فائنل آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے، جب جاوید میانداد کے آخری گیند پر چھکے نے بھارت کی جیت کو شکست میں بدل دیا۔ یہ...
    علی پور: سیت پور میں توازن بگڑنے سے ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دوسرے روز مل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق الٹنے والی کشتی میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے، کشتی پر سوار 2 افراد کھڑے ہوکر ویڈیوز بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس کھول دیے۔ ریسکیو اسٹاف نے لڑکوں کو منع کیا مگر دونوں نوجوان باز نہ آئے، کشتی میں کھڑے ہونے والے ایک شخص کا پاؤں پھسلنے پر کشتی کا توازن بگڑا اور کشتی الٹ گئی۔ موقع پر موجود کشتیوں کے ذریعے 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا، ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے دائم رضا کی لاش آپریشن کے بعد مل گئی۔
    سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلست فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔ سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کرتے ہوئے بتا یا اسے فرنٹ فوٹ کے قریب گیند کرکے پھنسایا جاسکتا ہے۔ سنجو سیمسن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹنگ تیکنیک بھی ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، اسے بھی ایسے ہی روکا جاسکتا ہے۔ عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں باڈی پر تگڑا باؤنسر کرکے مشکل میں ڈالا جاسکتا ہے کیونکہ لانگ ہینڈل والے کبھی بھی باؤنسر اچھا نہیں کھیل سکتے۔ https://x.com/PTVSp0rts/status/1969281843192111275 یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے پاکستان...
    کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تینوں کے سر سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگی ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے تینوں افراد سڑک کنارے لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے، ممکنہ طور پر تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعے گولیوں کے دو خول ملے ہیں،  تینوں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم...
    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
    تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
    چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق 19 ستمبر کو چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست تامل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، دانشوروں اور فنکاروں نے شرکت کی، مظاہرے میں معروف اداکار ستھیاراج، پراکش راج اور فلم ساز ویتری ماران سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اداکار پراکش راج نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع انسانیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کا ہے،اگر ناانصافی کے خلاف بولنا سیاست ہے...
    سیال موڑ: موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ  انہیں اطلاع ملی کہ سیال موڑ کے قریب کچھ افراد سڑک کے کنارے لگائی گئی باڑ اور درخت کاٹ کر چوری کر رہے ہیں، اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے تقریباً 150 میٹر حفاظتی باڑ اور کاٹی گئی لکڑی برآمد کرلی گئی ہے، جو ملزم نے ٹرالی میں لاد رکھی تھی، تین دیگر ملزمان موقع سے کھیتوں کے راستے فرار...
    جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑے ردوبدل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے نجی چینل کے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو آج کے میچ میں فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بمرا اور چکرورتی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف انہیں واپس اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی واپسی...
    کراچی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینا کپور خان اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔  بالی ووڈ کی بے بو کے لقب سے مشہور کرینہ کپور کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے انھیں مباکبادیں دی جارہی ہیں۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان سے 2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ لیجنڈ اداکارراج کپور کی پوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینا کپور کی مجموعی دولت تقریباً 485 کروڑ روپے ہے جس سے وہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ برانڈز اور اشتہارات سے بھی خطیر آمدنی حاصل کرتی ہیں۔ کرینا...
    بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع گوماتی میں ایک خاتون کی نیم جلی لاش برآمد ہونے کے بعد معاملہ سنگین سیاسی رخ اختیار کر گیا۔ خاتون کے شوہر نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی جیتندر ماجمدار کے بھتیجے اور اس کے ساتھیوں نے انہیں اور ان کی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کے خلاف نعرے بازی، پٹنہ میں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم پولیس نے ابتدائی طور پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا تاہم بعد میں اسے خودکشی پر اکسانے کا کیس بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور...
    اداکارہ و میزبان دعا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک معروف ہستی ہیں۔ دعا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اپنے بچوں کو امریکا لے کر آگئیں تاکہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ نہ بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کبھی پیانو بجانا نہیں سکھایا لیکن اس نے خود ہی یہ صلاحیت حاصل کرلی،...
    کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں مین ہول کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ کراچی کےعلاقےگارڈن عثمان آباد میں مین ہول کی صفائی کےدوران تین افراد ڈوب گئے،تینوں افراد کو علاقہ مکینوں نےصفائی کے لئےبلایا تھا اسی دوران ایک خاکروب ڈوبا اسی کوبچاتے ہوئے 2 مزید خاکروب ڈوب کر جان سے گئے۔ تین میں سےدو افراد آپس میں باپ بیٹے ہیں،مرنے والوں میں وشال،جورج اورشاہد شامل ہیں،علاقہ مکینوں کےمطابق مرنےوالےخاکروب کے پاس آلات موجود نہیں تھے،ہلاک خاکروب تینوں افراد پرانا گولیمار کے رہائشی تھے،اہلخانہ نے اعلی حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ Post Views: 1
    اداکارہ ریا چکرورتی نے این ڈی ٹی وی کے یوا 2025 کانکلیو میں اپنے دل کے جذبات کھل کر بیان کیے اور بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے باوجود ان کی زندگی اور ان کا خاندان ہمیشہ کے لیے بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا نیا انکشاف ریا نے کہا کہ جب انہیں کلین چٹ کی خبر ملی تو پورے گھر والے رونے لگے۔ میں نے اپنے بھائی کو گلے لگایا اور زار و قطار رو دی۔ والدین کی طرف دیکھا تو احساس ہوا کہ ہم ہمیشہ کے لیے بدل گئے ہیں، ہم پہلے کی طرح...
    برطانوی حکومت کی جانب سے آج فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر سٹارمر آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے اعلان کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل جولائی میں انہوں نے کچھ شرائط رکھی تھیں کہ اسرائیل کو لازمی طور پر غزہ کی خوفناک صورتحال کو ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے اور جنگ بندی پر آمادہ ہونا ہوگا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں امداد کی بحالی کی اجازت دینا ہوگی اور مغربی کنارے کو ضم نہیں کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو برطانیہ فلسطین کو تسلیم...
    ذرائٰع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس کے سلائیڈ لائنز پر سیمینار کا انعقاد کمیونٹی ہیومن رائٹس اینڈ ایڈوکیسی سنٹر اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں ایک سیمینار کے مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس کے سلائیڈ لائنز پر سیمینار کا انعقاد کمیونٹی ہیومن رائٹس اینڈ ایڈوکیسی سنٹر (سی ایچ آر اے سی) اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے اہم ٹاکرے سے قبل کرکٹ حکمت عملی کے بجائے گذشتہ میچ کے بعد سامنے آنے والے ہینڈ شیک تنازعہ نے ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔ گزشتہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی۔ اس معاملے نے دونوں ٹیموں کے اگلے ٹاکرے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین اور سابق کرکٹر نکھل چوپڑا نے اس تنازعے پر اپنے سخت ردعمل دیے۔ اظہرالدین نے اس معاملے کو بلاوجہ کا...
    لاہور، ملتان، سکھر‘ قصور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔ ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ منچن آباد میں ستلج کے پانی سے 60 دیہات زیر آب ہیں، بستی ورکاں والی، بستی کھرلاں، بستی بھٹیاں، بستی امانے والی اور بستی فاضل شدید متاثر ہیں، متاثرہ دیہات کے اطراف 6 سے 7 فٹ پانی موجود ہے، زمینی راستے بحال نہ ہو سکے۔ ہر طرف سیلابی پانی سے متاثرین کی مشکلات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)دعوت اسلامی کے رہنما مولانا عیتق الرحمن نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے پوری دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے مسلمان جب سے قرآن وسنت کی دعوت سے دور ہوئے ہیں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور اسی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں انھوں نے باتیں مظفرآباد اکالونی ٹنڈوجام میں جشن میلادالنبیﷺ کے جلسے سے جمیل خانزادے کی رہائش پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کی سنتوں پر عمل کریں اور ان کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کریں اور یہ ہی ہماری زندگی کا اہم مقصد ہونا چاہیے انھوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روا سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی) نے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے اقدام کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔پی ایس جی پی سی کی یہ قرارداد لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس میں نویں اجلاس میں پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت منظور کی گئی، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو ننکانہ صاحب، کرتارپور اور پنجہ صاحب جیسے مقدس مقامات پر حاضری سے محروم کر کے دنیا بھر کے سکھوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے۔سردار رمیش سنگھ...
    14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کی جانب سے جو ٹیم میدان میں اتاری گئی ،کرکٹ کے ماہرین کے مطابق وہ نہایت کمزور تھی۔ سلیکٹرز نے نہ جانے کیوں بھارت کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے مقابلے میں ایسی کمزور ٹیم میدان میں اتاری تھی۔ پھر میچ کا انجام وہی ہوا جس کی ماہرین پہلے سے پیش گوئی کر رہے تھے ۔ نہ بیٹسمین ہی کھیل کا حق ادا کر سکے اور نہ ہی بالرز معیار پر اتر سکے۔ بھارتی ٹیم کا حوصلہ بلند تھا اور لگتا تھا کہ وہ ہر قیمت پر میچ جیتنے آئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم...
    گزشتہ دوچار مہینوں میں بین الاقوامی تعلقات میں تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ یہ گمان کیا جاسکتا ہے کہ دنیا تیسری جنگ عظیم کی طرف بڑھ رہی ہے، اگر ہم دوسری جنگ عظیم کے منظرنامے کا جائزہ لیں تو دوسری جنگِ عظیم کا آغاز بھی ایسے ہی ہوا تھا جب جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کیا۔اس سے پہلے جرمنی نے آسٹریااور چیکو سلواکیہ پر اپنا قبضہ جما لیا۔ برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا، اٹلی کے حکمراں مسولینی، جرمنی کے اتحادی تھے۔ ہٹلر اور مسولینی طاقت کے نشے میںچور تھے۔ جاپان، برطانیہ کے خلاف پیش پیش تھا۔ مسولینی نے  1936 میں جب کہ 1940 میں جاپان نے جرمنی سے اتحاد بنایا۔ 1940 کے دور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دار الحکومت دہلی میں ایک بار پھر مختلف اسکولوں کو ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ اسکولوں میں دھماکا خیز مواد نصب کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی ملنے والے اسکولوں میں دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) دوارکا، سروودیہ سینئر سیکنڈری اسکول، قطب مینار اور نجف گڑھ میں واقع کرشنا ماڈل پبلک اسکول شامل ہیں۔ صبح کے وقت جب طلبہ اور اساتذہ اسکول پہنچ چکے تھے، تو اچانک بم کی دھمکی ملنے کے بعد کھلبلی مچ گئی۔ اسکولوں کی انتظامیہ نے طلبہ کو فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔
    جنوبی بھارتی اداکار اور کامیڈین روبو شنکر 46 سال کی عمر میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ تامل اداکار اور کامیڈین روبو شنکر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث سیٹ پر گرگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی، تامل ناڈو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ روبو شنکر نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں زیر علاج تھے۔ ان کے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کی وجہ سے ڈاکٹروں کی طرف سے ان کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم وہ چند ہی گھنٹوں میں انتقال کرگئے۔  ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل سنیما انڈسٹری میں فضا سوگوار ہوگئی۔...