2025-09-18@06:50:47 GMT
تلاش کی گنتی: 219

«کرکٹ میچ کے دوران»:

(نئی خبر)
    وزارت داخلہ نے سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا جس کے بعد پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور کاشف علی کل انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہوں گے، اس کے علاوہ محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل ملتان میں ہوگا۔...
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران والی بال کھیل رہے ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم نے دو روز آرام کے بعد بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا ۔تمام 15 رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا ۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے بدترین شکست کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی تازہ 10 نکاتی گائیڈ لائنز کا اطلاق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، بھارتی ٹیم بس کے پروٹوکول بھی گائیڈ لائن میں شامل ہیں۔بھارتی بورڈ نے انڈیا انگلینڈ وائٹ بال سیریز سے قبل تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور خاص طور پر ساجد خان کی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جس نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور قومی...
    طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
    ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا، اور دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔   پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے اس میچ کے لیے پریکٹس کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے، اور اسے پلاسٹک کور میں ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔ گراونڈ اسٹاف کو پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔   اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے اسپن بولرز پر زیادہ انحصار کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کھیل تھوڑی دیر کیلئے روکنا پڑا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو گابا اسٹیڈیم میں بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان میچ جاری تھا۔ ہریکینز کی ٹیم 202 رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی کہ اننگز کے چوتھے اوور کے بعد اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ کے قریب ڈی جے بوتھ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی اور دھواں پھیل گیا۔آگ کو دیکھ کر اسٹینڈز میں موجود تماشائیوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی۔تاہم کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکا گیا اور اسٹیڈیم کے اسٹاف نے آگ کو فوراً بجھا دیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان اور امارات بورڈ جلد ریونیو شیئرنگ معاہدے کے قریب ہیں، سی او او سبحان احمد کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر تفصیلات تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، پاک بھارت شائقین کیلیے الگ اسٹینڈز مختص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یو اے ای میں پاکستان اور بھارت کے مزید دو طرفہ میچز کی میزبانی میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد نے دبئی میںنجی چینل کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پی سی بی کے ساتھ ریونیو شیئرنگ اور دیگر معاملات پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، اس حوالے سے آخری مراحل میں ہیں، مجھے کسی ایشو کی توقع...
    آپ نے مردوں کے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں بڑے اہداف دیکھیں ہوں گے مگر آج ہم ویمنز ون ڈے میچز کے پانچ بڑے ریکارڈز آپ کے سامنے رکھیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ میں سے چار ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویمن کرکٹ کی تاریخ میں بننے والے پانچ بڑے اہداف میں سے تین کو مخالف ٹیم نے حاصل کیا اور دو میں حریف ٹیم کو شکست ہوئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 4 جنوری 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 370 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ یہ میچ سرشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی طے کردہ قیمتوں کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منظوری بھی دے دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم قیمت میں ایک ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوگا جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔
    کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔   پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
    وقار یونس کو چیمپیئنز ٹرافی میں دلچسپ پاک بھارت مقابلے کی توقع ہے، ان کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں دوران میچ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوگی۔ سابق پیسر کا کہنا ہے کہ جس کی ضرورت ہو اسی کھلاڑی کو میدان میں اتارنے کی پالیسی درست ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کو بے چینی سے آئندہ ماہ شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے کا انتظار ہے، مجھے یقین ہے کہ میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
    شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
    آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...