2025-11-13@08:42:14 GMT
تلاش کی گنتی: 434
«اور موٹرسائیکل»:
(نئی خبر)
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور میں موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے فرد کیلیے ہیلمٹ پہننے اور گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھی سواری کیلیے سیٹ بیلٹ باندھنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لوگوں کو ہیڈ انجریز سے محفوظ رکھنے کے لییکیا گیا، اس کا مقصد انسانی زندگی بچانا ہے۔ ڈاکٹر اطہر وحید نےکہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ سڑک پر ہونے والے حادثات کو بڑھنے سے روکا جائے، شہریوں کو پہلے ایک ہفتے آگاہی اور وارننگ دی جا رہی ہے اس کے بعد کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ، فیلڈ افسران اور ٹریفک ایف ایم 88.6 کے...
لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی قرار دے دیا مگر شہر بھر میں ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور...
لاہور: موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیاذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے کہا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ انجری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اطہر وحید کا کہنا تھاکہ آج ہی سے گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی لگائے گا، ٹریفک پولیس لاہور ان ہدایات پر آج سے ہی عمل درآمد کروائی گی۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال چلانے والا اور پیچھے بیٹھنے والا دونوں ہی...
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے 2مختلف کا رروائیوں میں 3موٹر سائیکل سنیچرزسمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے 6موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکلوں کے پرزے اور اسلحہ بر آمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے کارروائی میں 3موٹرسائیکل سنیچرز محمد اعظم،محمد طلحہ اور احسان اللہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے پیزا ڈیلیوری بوائے سے چھینی گئی ایک عدد موٹر سائیکل سمیت 3 عددموٹر سائیکلیں ،ایک عدد ٹی ٹی پستول 30بور اور ایک موبائل برآمد کر لیاگیا ہے، ملزمان کے خلاف زرغون آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسی طرح ایس ایچ او صدر اور عملے نے کلی اسماعیل میں ایک گھر سے 3عدد موٹر سائیکلیں اور متعدد موٹر سائیکلوں کے پرزے برآمد کر...
میرپور ماتھیلو (پ ر) بائی پاس قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی، حادثات روز کا معمول بن گئے، تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ موت کا رقص پیش کرنے لگی جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو بائی پاس قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان تنویر احمد سومرو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع پر میرپور ماتھیلو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں...
مومن آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوری و چھینی گئی متعدد موٹر سائیکلوں کے انجن اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر فقیر کالونی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عمران، مستقیم، رضوان، طلحہ، ارسلان اور کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے موٹر سائیکلوں کے 3 انجن ، موٹر سائیکلوں کی 15 ٹنکیاں (فیول ٹینک) 3 موٹرسائیکلوں کی سیٹس ، 20 ہینڈل ، ڈبل اسٹینڈ ، رم...
کراچی: نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی تھانے کےعلاقے راشد منہاس روڈ پرواقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزم نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پرفائرنگ کردی اور فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوموقع پرطلب کرلیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے، ایس ایچ...
مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد زبیر کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان دوا ساز کمپنی کا ملازم اور کیماڑی کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیپا چورنگی پر فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر واقع نیپا فلائی اوور سے نیپا چورنگی کی جانب ریمپ سے اترتے ہوئے نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار نوجوان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے سین یونٹ...
پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کو نیلام کر دیا ہے۔ فہد مصطفیٰ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسکرین پر صارفین کے دلوں کو جیتنے کے بعد مصطفیٰ کی موٹر سائیکل جو فلم ’کبھی میں کبھی تم‘ کا حصہ تھی، اب ایک نیک مقصد کے لیے محبت کی علامت بن چکی ہے کیونکہ ہم نے اسے انڈس اسپتال کے لیے نیلام کیا ہے جس سے حاصل رقم عطیہ کر دی گئی۔ اداکار نے مزید لکھا کہ انڈس اسپتال کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ موقع...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پُل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے۔10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکموزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی آئے گی۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے مالی سال کے آخر...
لاہور: لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ لین مختص کردی گئی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہوگی، مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین بنائی جارہی ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ...
بدین (نمائندہ جسارت) سندھ کے سابق صوبائی وزیر و رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو کے بیٹے جونیئر فاضل راہو شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ تھر کول پر اچانک موٹرسائیکل روڈ پر چڑھی جو شادی لارج بائی پاس روڈ پر جونیئر فاضل راہو کی ویگو سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 ماہ کی معصوم بچی آئینہ ولد گل حسن ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دلبر ملاح اور 2 خواتین فاطمہ اور زلیخاں شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی لوگوں کی مدد سے انڈس اسپتال لے جایا گیا، پولیس نے ویگو گاڑی اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔
مہروحید عالم: لاہور روڈ کے قریب چمروپور میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 18 سالہ اقرا نامی طالبہ جان کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقرا اپنے کالج جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ اچانک ٹرک کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بائث موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ راٸیونڈ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے شہری علاقوں میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز متاثرین سے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرین کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کیلیے پریشان کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد اب اسپتال بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے،سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری کے نزدیک پلیجانی کے قریب نیو موڑ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار محمد رحیم بروہی اور بچہ امام بخش بروہی جاں بحق ہو گئے۔ مٹیاری پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کیلیے سرکاری اسپتال منتقل کردیں جو کہ ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ مٹیاری پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
(تحریر: سہیل یعقوب) موت برحق ہے اور ہم سب یہ مانتے اور جانتے ہیں کہ موت کا ایک دن مقرر ہے، مگر یہ کبھی نہ سوچا تھا کہ موت ٹینکروں کی صورت میں کراچی کی سڑکوں پر انتظامیہ کی آشیرباد سے یوں دوڑنے لگے گی۔ ایک خبر کے مطابق 2024 میں کراچی میں ٹریفک کے حادثات میں 482 افراد اپنی جان سے گئے۔ ایک دوسری خبر کے مطابق یہ تعداد 601 افراد کی ہے اور نئے سال کے گیارہ دنوں میں 27 لوگ ٹریفک کے حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ اسی اوسط سے چلتا رہا تو اللہ نہ کرے 2025 کی تعداد یقیناً 2024 سے زیادہ ہوجائے گی۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ٹریفک...
محراب پور (جسارت نیوز) چوری کی واردات، 3 موٹر سائیکل اور دستاویز چوری، نوشہرو فیروز تھانے کی حدود قاسمی آٹو ایکسچینج شاپ کی نقب زنی کے بعد چور 3 موٹر سائیکل بمعہ کاغذات چرا کر لے گئے، دکان مالک عابد سولنگی کے مطابق چور الماری کا تالا توڑ کر گاڑیوں کے اصل کاغذات، بچوں کے ڈومیسائل اور دوسرا قیمتی سامان چرا کر لے گئے، واقعہ پولیس کی نااہلی ہے۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار ملک چوروں کو پکڑ چوری واپس کرائیں بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج کرے گی۔
ملک میں رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ابتدائی چھ ماہ میں کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ کار مینوفیکچررز کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے دسمبر 2024 میں کار کی فروخت 69 فیصد بڑھی ہے۔ 2024 میں کاروں کی فروخت ایک لاکھ 25 ہزار یونٹس ریکارڈ ہوئی۔ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ 2024 میں موٹر سائیکلز اور رکشہ کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ایک لاکھ 18 ہزار موٹر سائیکلز اور رکشہ فروخت ہوئے۔ مینوفیکچرز کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت 170 فیصد اضافے کیساتھ 7030 یونٹس ریکارڈ ہوئی
کراچی: شہر قائد میں ایک اور شہری ٹریفک حادثے میں زندگی گنواں بیٹھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ راؤ ناظم نے بتایا کہ حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل...
پنجاب کابینہ نے صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی اسپیڈ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لیے ادویات سمیت امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی اجلاس میں 12 ماہ کے بعد موٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لیے قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پہلے پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی...
بدین (نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن بدین کا جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد مغل آٹوز پر ہوا۔ اجلاس میں شہر بھر کے موٹر سائیکل شور رومز کے مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے اراکین نے متفقہ طور پر عہدیداران کا انتخاب کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق علی مرتضیٰ ندیم مغل کو صدر، عبداللہ چانڈیو جنرل سیکرٹری، سلطان بوھڑ سینئر نائب صدر، راجہ عبدالغفار رستمانی نائب صدر ، شہریار وقار خواجہ جوائنٹ سیکرٹری ، علی ملک رابطہ سیکرٹری اور عبدالغفار کو خزانچی منتخب کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخاب کے موقع پر تاجر رہنما ندیم مغل اور دیگر موٹر سائیکل شو...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او غریب آباد فیصل شفیع میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانے کی حدود میں کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گینگ کے 3 کارندوں فرحان شاہ، صابر علی بلوچ اور محمد عارف مکرانی کو گرفتار کر کے ان سے 6 موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی پسٹل برآمد کر کے 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور پولیس نے ویڈیو کی جانچ شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج...
سجاول (نمائندہ جسارت) 3 دن پہلے بدین ایڈ موڑ پیٹرول پمپ سجاول/ کراچی روڈ پر مسافر وین سے اُترتے ہوئے سجاول کی معصوم بچی جو تھیلیسیمیا کی مریضہ اور خون چڑھانے کے لیے بدین گئی تھی کہ موٹر سائیکل کے ٹکر میں زخمی ہوگئی، اسے حیدرآباد انڈس اسپتال میں داخل کروایا گیا جو مسلسل 3 قومہ میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ جبکہ دوسرے واقعے میں سجاول میرپور بٹھورو روڈ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا، متوفی اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت نوجوان نعمان خاصخیلی کے نام سے ہوئی اور زخمی کی شناخت علی محمد لغاری...
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور...
کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق متوفی کی شناخت حسن ولد رب نواز سے ہوئی، واقعہ کے حوالے سے متوفی کےبہنوئی کمال نے بتایا کہ حسن ولد رب نواز کی عمر 14سال ہے جوماڈل کالونی ملیر کا رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ رہا تھا، وہ پانچ جماعت پاس ہے، اس کے پانچ بھائی بہن ہیں، اس کے والد فالج کے مریض ہیں، وہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے کام سیکھ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا، وہ روزانہ کام پرسے آنے اور رات کا...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود پہلوان فقیرکے قریب کلاشنکوف بردار مسلح افراد نے سجاد ابڑو سے 25 ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ روپے مالیت کے 2 موبائل چھین لیے، مولاداد تھانے کی حدود نئوں واہ کے قریب سے ممتاز ٹالانی سے 30 ہزار نقدی اور 2 موبائل چھین کر مسلح افراد فرار ہو گئے، جبکہ واٹر سپلائی کے قریب مصطفی ٹالانی کو مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور 1500 روپے نقدی سے محروم کردیا اور فرار ہو گئے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات اور پرتشدد واقعات میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد گوشت والی گلی بسمہ ہوٹل کے قریب دو گرہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق6 افراد زخمی ہوئے جاںبحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ۔ھگھر پھاٹک کے قریب کریانہ اسٹور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 27 سالہ محمد عارف ولد گل محمد نامی شخص...
کراچی: شہر قائد میں سڑکوں پر دوڑتے قاتل واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واٹر ٹینکرز کی ٹکر اور دیگر حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ شہر کی مصروف سڑک شہید ملت روڈ پر بلوچ کالونی کی طرف جانے والے راستے پر واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 2موٹر سائیکل سوار اپنی جان گنوا بیٹھے، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ علاوہ ازیں بلدیہ ٹان کے قریب حب ریور روڈ پر ایک اور افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے 2موٹر سائیکل...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ایک ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں سڑکوں پر دوڑتے قاتل واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واٹر ٹینکرز کی ٹکر اور دیگر حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ شہید ملت روڈ پر حادثہ شہر کی مصروف سڑک شہید ملت روڈ پر بلوچ کالونی کی طرف جانے والے راستے پر واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 2موٹر سائیکل سوار اپنی جان گنوا بیٹھے، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حب ریور روڈ پر المناک حادثہ علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن کے قریب حب ریور...
