2025-12-14@00:48:35 GMT
تلاش کی گنتی: 907
«خاتون پولیس»:
(نئی خبر)
علامتی تصویر۔ گجرات کے نواحی علاقے میں گزشتہ شب خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا تھا۔
فوٹو فائل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سیف الرحمان جبکہ زخمی کی 25 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی کراچی پرانا حاجی کیمپ کے قریب سڑک کنارے سے 20سالہ... مقتول کی لاش اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زخمی عرفان کی بھابھی اس کے بھائی سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی، عرفان اپنے دوست سیف الرحمان کے ساتھ اپنی بھابھی کو منانے آیا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی شاہد نے...
ملتان میں 23 سالہ آسیہ بی بی کی سسرال میں گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کی چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی آسیہ بی بی پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی، شک ہے آسیہ کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ کوتوالی کی مقتولہ کے شوہر اور بہنوئی سے تفتیش جاری ہے، قتل ہے یا خودکشی تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار
اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
صدر بیرونی پولیس کی ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے معاملے میں غیر ملکی شہریت کی حامل خاتون مرینہ خان گینگ سے تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان سے مزید 5 لاکھ 33 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے، گینگ سے قبل ازیں 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ گرفتار گینگ میں سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد (مشرقی افریقن) ملاوی اسکا شوہر بلال اور دیگر ارکان میں فاروق، طیب، کامران، اور عبدالجبار شامل ہیں۔ مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے ملاقات کے لیے بلاتی تھی اور پھر گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے۔ ایس پی صدر...
بھارت میں خصوصی پولیس سی آر پی ایف کے اہلکار منیر احمد کو پاکستانی خاتون سے شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والے منیر احمد نے 2017 میں سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ سال مئی میں پاکستانی خاتون مینل خان سے آن لائن شادی کی جو اس سال فروری میں اٹاری بارڈر کے ذریعے مختصر مدت ویزے پر بھارت پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیے: واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی شہریوں کی بھارت سے آج واپسی کا امکان تاہم منیر احمد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2024 میں شادی کی اجازت اپنے ہیڈکوارٹر سے لی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ خاتون دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہی تھی اور اس کا ارادہ تھا کہ وہ اسے کسی بینک کے اے ٹی ایم پر نصب کرے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا، ''کچھ غلط ہو گیا اور وہ مواد اس کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔(جاری ہے) ‘‘ 38 سالہ خاتون دھماکے میں زخمی ہو گئی تھی اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکی تھی اور اس کا مجرمانہ ماضی حکام کے ریکارڈ میں موجود تھا۔ حکام نے یہ بھی...
لاہور: شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے۔ پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی اور وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے۔ ملزمان نے چند روز قبل سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکل، 6...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود موٹرسائیکل چلانے والا شخص معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
فائل فوٹو۔ لاہور میں اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میانوالی میں واردات کر کے لاہور پہنچے تو بابو صابو ناکے پر پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کی۔ خاتون اور اس کے دوست سے 3 تولے زیورات اور 6 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اور اس کے دوست پر میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔
بھارت، شوہر سے داڑھی پر اختلاف، خاتون دیور کے ساتھ بھاگ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز میرٹھ (سب نیوز)بھارتی صوبے اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے انچولی کی رہائشی عرشی نامی خاتون کی شادی شاکر نامی شخص سے 7 ماہ قبل ہوئی تھی، جس کے بارے میں خاتون نے شوہر کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی ہے۔خاتون نے اپنے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر شوہر نے انکار کردیا اور یہ ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا۔شاکر کے مطابق شادی کے فورا بعد ہی عرشی...
بھارتی صوبے اُترپردیش کے ضلع میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے انچولی کی رہائشی عرشی نامی خاتون کی شادی شاکر نامی شخص سے 7 ماہ قبل ہوئی تھی، جس کے بارے میں خاتون نے شوہر کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی ہے۔ خاتون نے اپنے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر شوہر نے انکار کردیا اور یہ ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا۔ بچوں کی شادی سے چند روز قبل دلہے کا والد اور دلہن کی والدہ بھاگ گئے شاکر کے مطابق شادی کے فوراً بعد ہی عرشی نے داڑھی منڈوانے...
راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ گی، زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہروز کالونی بڑکی کی رہاہشی مسماتہ شمائلہ عروج کے گھر مسماتہ حلیمہ سعدیہ مسماتہ فوزیہ کے ہمراہ ملنے آئی۔ پولیس نے بتایا کہ گفتگو کے دوران مسماتہ حلیمہ سعدیہ اور مسماتہ فوزیہ میں تلخ کلامی ہوئی، مسماتہ فوزیہ نے پرس سے پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے سے مسماتہ شمائلہ عروج اور مسماتہ حلیمہ سعدیہ ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگی۔ پولیس نے کہا کہ دونون زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تحقیقات جاری ہیں۔
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھر میں گھس کر ملزمان نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع محلے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت شگفتہ نورین کے نام سے ہوئی، واردات ایسے وقت میں ہوئی جب کہ خاتون گھر میں اکیلی تھی اور اس کا شوہر دوائی لینے گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ معاملہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نہیں ہے، دوسرے معاملات اور پہلوؤں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس کا کہنا تھا ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گذشتہ رات گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کی بیوی زمین پر گری ہوئی تھی، اس کے کپڑے پھٹے اور پاؤں نالے کے ساتھ بندھے ہوئے تھے۔ کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئیکراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے ملحقہ مکان کئی ماہ سے خالی...
لاہور: خاتون کا مذاق اُڑانے اور سرعام تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میو اسپتال میں یاسمین اپنے بچے کے علاج کے لیے آئی تھی۔ خاتون میڈیکل اسٹور پر دوا واپس کرنے گئی تو میڈیکل اسٹور پر موجود عملے نے مذاق اُڑایا اور تھپڑ مارے۔ بعد ازاں خاتون یاسمین کی جانب سے چوکی میو اسپتال پولیس کو تحریری درخواست دی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں بلا ل حسین اور عثمان شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے احسن آباد فیز 3 سیکٹر 4 کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو 6 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مکان صالح محمد نامی شخص کی ملکیت ہے، جس نے مقتولہ خاتون سے تقریباً چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ واردات کے وقت ملزمان نے صالح محمد کی پہلی بیوی کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور واقعہ بظاہر خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
---فائل فوٹو کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملیر سٹی کے غازی گوٹھ سے بزرگ خاتونن کی صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری چاکیواڑہ کی رہائشی اور غیرشادی شدہ تھیں۔ کورنگی، گھر کے باہر نوجوان کی لاش ملی، پہلی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، والد کراچی کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر جی 6 سے 20 سالہ... پولیس کے مطابق مقتولہ پیر کے روز دوپہر 2 بجے گھر سے اکیلی نکلی تھی، مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ...
سپر ہائی وے مدینہ کالونی، پاکستان چوک کے قریب پیش آنے والے آپسی جھگڑے کے دوران ڈنڈا لگنے سے ایک 70 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت بختاور زوجہ شاہ ولی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق خاتون کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر آپسی تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد کی نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔ ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں...
رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمی قصور: شادی میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتارقصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
لاہور: اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے 30 سالہ آصف علی لاشاری کی لاش ملی تھی، پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی۔ دورانِ تفتیش پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔ ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
لاہور: گجر پورہ سے 29 سالہ خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اس کی بیوی اور 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی امبر 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کو ان کی والدہ امبر سمیت اغوا کیا گیا۔ امبر اپنی ماں کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اسے اغوا کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
لاہور: پولیس نے خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ تلاش کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چوکی میو اسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد سے بھائی کے علاج کے لیے آئی خاتون کا نوٹوں سے بھرا بیگ چوری کیا گیا بیگ برآمد کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے نوٹس پر میو اسپتال چوکی نے فوری ایکشن لیا اور اسپتال کے اندر سے ہی مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کی تلاشی لینے پر بیگ اور نقد رقم برآمد کر کے خاتون کے حوالے کردی گئی۔ چوری کیے گئے بیگ میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم اور 2 موبائل تھے۔...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں بیٹی کی شادی سے چند روز قبل اس کے منگیتر کے ساتھ بھاگنے والی ماں نے اہلخانہ کو دھوکا دینے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون (سپنا) اپنی بیٹی (شیوانی) کی شادی سے چند روز قبل ہونے والے داماد (راہول کمار) کے ساتھ بھاگ گئی تھی جس نے اب خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ سپنا کے ساتھ ساتھ راہول نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور ساتھ ہی نقدی اور زیورات چرانے کی تردید کر دی۔ سپنا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر شراب پیتا تھا، نشہ کرکے تشدد کرتا تھا جب کہ بیٹی...
راولپنڈی: روات پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مدعیہ مقدمہ نے درج آیف آئی آر میں بتایا کہ شادی شدہ ہوں اور اپنی کزن کی نوکری کے سلسلے میں اسکے ساتھ گئی تو ملزم نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم طلاء خان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے ملزم سے فیملی تعلقات بھی ہیں۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے، ملوث...
—فائل فوٹو فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لا رہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں... پولیس نے بتایا ہے کہ چک 62 کے قریب 4 مسلح افراد نے ملزم کو چھڑا لیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ مقابلہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
لاہور: پشاور سے علاج کے لیے بیٹے کے ساتھ شوکت خانم اسپتال ے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں اور پولیس نے گم شدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ لاہور کی ستوکتلہ پولیس نے شوکت خاتم اسپتال سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی خاتون کے بیٹے کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 57 سالہ نجمہ بی بی گزشتہ روز بیٹے محمد رضا کے ساتھ شوکت خانم اسپتال آئی جہاں رضا دوا لینے کے لیے گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس لوٹا تو اپنی والدہ کو غائب پایا۔ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو سڑک کنارے اکیلی چلتی ہوئی...
اسلام آباد: تھانہ سہالہ میں پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے نہ صرف تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی بلکہ پولیس کی نشستوں پر بیٹھ کر ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا...
لاہور کے علاقے مصظفی ٹاؤن میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہوش نامی خاتون کو اس کے شوہر، دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، خاتون نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ مصطفی ٹاون میں درج کروایا تھا۔ خاتون 5 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ میں دفعہ 302 شامل کرلی۔ حکام نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
—فائل فوٹو جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمیخیرپور کے گوٹھ پنہل کورائی میں دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔
—فائل فوٹو خیرپور کے گوٹھ پنہل کورائی میں دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ پشاور، فائرنگ سے ایک عالم دین جاں بحق، دوسرا زخمیدورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا، ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔ ترجمان...
لاہور پولیس نے فرانسیسی خاتون انجینئر کا کھویا ہوا موبائل فون ایک گھنٹے میں برآمد کر کے اُن کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ پولیس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون انجینئر ایما کا ریس کورس کے علاقے سے گم ہونے والا موبائل برآمد کیا۔ خاتون کا موبائل کسی نے اٹھا لیا تھا جس کے بعد انہوں نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا تو ایس پی سول لائنز نے ڈی ایس پی مزنگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کارروائی کی اور ایک گھنٹے کے اندر موبائل فون برآمد کر کے خاتون کے حوالے کردیا۔ غیر ملکی خاتون نے بتایا تھا کہ اس کا قیمتی موبائل گرگیا جس کو کسی نامعلوم نے...
لاہور میں مزنگ پولیس نے فرانسیسی خاتون انجینئر کا کھویا ہوا فون واپس دلوادیا۔ لاہور پولیس کے ایس پی عبدالحنان کے مطابق فرانسیسی خاتون کا موبائل ریس کورس کے علاقہ میں گم ہوا تھا۔ ڈی ایس پی عرفان اکبر نے موبائل فون ریکور کر کے فرانسیسی خاتون کے حوالے کیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کے بروقت ریسپانس پر فراسیسی خاتون نے شکریہ ادا کیا۔
—فائل فوٹو مانسہرہ میں پولیس نے خاتون سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس، آئس، ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ یونیورسٹی اور کالج کے طالب علموں کو نشہ فراہم کرنے والے 4 منشیات فروش گرفتارکراچیمبینہ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی اور کالج کے... مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش عارف سے 540 گرام ہیروئن اور 1 پستول برآمد ہوا ہے۔منشیات فروش آصف کے قبضے سے 560 گرام آئس اور 30 بور کا ایک پستول ملا ہے۔فیاض شاہ سے 470 گرام ہیروئن اور 1 پستول بر آمد ہوا، جبکہ خاتون منشیات فروش زوجہ...
اسلام آباد پولیس کے مطابق نے ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ اسلام آباد پولیس کی دلیرانہ کارروائی ۔ سنیچنگ کرکے بھاگنے والے ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔ زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔… — Islamabad Police (@ICT_Police) April 13, 2025 پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ...
کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔ مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج...
ڈی آئی خان: غیرت کے نام پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ پروآ کی حدود عادل سپرا میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے...
لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
—فائل فوٹو اوکاڑہ میں گویائی اور سماعت سے محروم 13سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے۔ بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتاربھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
کوئٹہ میں خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 6 روز قبل کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ریلوے گرلز اسکول کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 1خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کلب روڈ پر حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی 30 سالہ سمیہ سیلم رضا اپنے والد کے ساتھ واک کر رہی تھی، شدید زخمی حالت میں لڑکی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی،مرحومہ سمیہ 4 بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔ ملزم کو سول لائن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پکڑا، گاڑی کے 16 خریدار سامنے آئے 16واں خریدار ملزم نکلا۔...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔ مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو...
امریکہ(نیوز ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا پہنچنے کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔ اونیجا اینڈریو نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے سندھ پولیس کی خاتون پولیس افسر شبانہ جیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت اچھی تھیں انہوں نے پاکستان میں میری دیکھ بھال کی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شبانہ بہت اچھی شخصیت کی مالک تھیں اور انہوں نے شبانہ کو اپنی ٹیم قرار دیا تھا لیکن شبانہ کے ساتھ دوسرے افسر بھی ان کی خدمت پر...
فوٹو: فائل سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش گزشتہ روز کھیت سے...
—فائل فوٹو ملتان کے علاقے کوٹلہ وارث شاہ میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور اس کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق3 روز قبل ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن پر خاتون نے کال کر کے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے مل کر اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ راولپنڈی: شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیاراولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور دیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ پولیس نے گھر...
لاہور: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت ملتان میں خاتون پر بدترین تشدد کرنے والے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملتان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون پر تشدد سے متعلق کال موصول ہوئی، خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں اور دیور نے تشدد کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ورچوئل...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نےگھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلالیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو چھریاں چل گئیں۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جب کہ ملزم فیاض قصاب ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ...
اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو...
میرپورخاص میں سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے خاتون اہلکار کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اہلکار مہوش جروار کی پولیس وردی میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ خاتون اہلکار کا شوہر ہوٹل چلاتا ہے، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو بھی گرفتار کر لیا...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس نے نہ تو علیمہ خان اور نہ ہی کسی دوسری خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ علیمہ خان اور ان کے ساتھی بغیر کسی دباؤ کے خود ہی پولیس وین میں بیٹھے اور خواجہ سروس سٹیشن پہنچ کر ازخود وین سے اتر گئے۔ علیمہ خان اور دیگر خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی سے "اوبر سروس" حاصل کی۔ سوشل میڈیا اور فوٹیج کے ذریعے عوام کے سامنے اس "ڈرامہ بازی" کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔ فسادی ٹولے کا یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی...
کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید...
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)سابق مس یورپ ترک ماڈل گلر ایردوآن دوستوں کے ساتھ جشن منا رہی تھیں جب پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس کا ایک دستہ جائے وقوعہ پر پہنچا۔(جاری ہے) پولیس نے دیکھا کہ حسینہ بہت زیادہ شراب پینے کی وجہ سے نشے میں تھیں۔لیکن وہ پولیس کو دیکھ کر بھاگ کھڑی ہوئی اور پل پر جا پہنچی۔ پولیس نے اس کا تعاقب جاری رکھا مگر خاتون اچانک اپنا توازن کھو بیٹھی اور ایک پل سے ہائی وے پر گر گئی۔ ایک تیز رفتار کار وہاں سے گزر رہی تھی۔ خاتون کار کے پہیوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئی۔
فائل فوٹو پنجاب کے علاقے گجرات میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار شادی شدہ خاتون کی شکایت پر گجرات کے تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں حسن مجتبیٰ، سفیر حسین، کلیم عباس، مشاہد رضا اور آفاق حیدر شامل ہیں۔22 سالہ خاتون نے لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی۔خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ ملزمان 18ہزار روپے اور موبائل فون بھی لے گئے جبکہ پولیس نے شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اُڑایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون کے میکے بیٹھنے کے تنازع پر راضی نامے کے دوران فائرنگ سے شوہر اور دیور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کی علاقہ قندارو کلی میں ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی خاتون کے تنازع پر صلح کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، موٹر سائیکل سوار فیملی پر ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس اور حکومت کے خوف سے آزاد ڈاکو کراچی میں روزانہ شہریوں سے جینے کا حق چھین رہے ہیں۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی مار کر قتل کرنا ڈاکوؤں کے لیے معمول بن چکا ہے۔ اس طرح کے مسلسل واقعات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ تازہ واقعے میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ 2مسلح...
کراچی: شہر قائد میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 467 سال 2025 بجرم دفعہ 397 کے تحت مقتولہ کے شوہر عرفان کی مدعیت میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے...
اس حوالے سے پولیس نے صحافیوں کو مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ عبداللہ اسپتال کی پولیس چوکی میں جرگہ کے بعد مقتولہ کی نعش مقتولہ کے سسرال کے بجائے ملزمان پارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کے علاقہ جابہ میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور اسکی سولہ ماہ کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین/ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں مقیم ہے۔ جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ کے ورثا نے مبینہ...
کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے تفتیش جاری ہے۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، عیسی نگری کے قریب آج بھی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس پر کار سوار خاتون نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا ہے، جونہی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار، خاتون نے نیچے اتر کر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرائیور نیچے اتر کر بھاگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ٹریلر ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش آگے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری پر حادثے کے بعد مشتعل ہوکر ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کے علاقے عیسیٰ نگری کٹ پر ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر لگنے سے گاڑی سوار خاتون نے اسلحہ نکال کر ہوائی فائرنگ کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور اور خاتون کو اسلحے سمیت تھانے منتقل کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ اے ایس آئی شیر احمد کے مطابق علاقہ گشت پر مامور تھا کہ جمعے کی رات ایک بجے کے قریب عیسیٰ نگری کٹ کے قریب ٹریلر اور گاڑی دونوں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر ماری جس میں سوار خاتون نے باہر نکل ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق خاتون گاڑی سے اتری اور ڈرائیور پر گولیاں چلادیں، ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ڈرائیور اور خاتون زیر حراست ہیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں افراد کو نامزد کردیا گیا۔مقدمہ متن کے مطابق عیسیٰ نگری کٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دونوں افراد غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہے تھے۔ ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ...
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ تھانہ گوگیرا کی حدود 34 جیڑی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی، معاملہ کا ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ قتل ہونے والی لڑکی کا نام چندہ علی سٹیج ڈانسر تھی جو کہ کل عارف والا سے مہندی کا فنکشن کرنے اوکاڑا آئی تھی۔ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رات گئے نامعلوم ملزمان لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوئے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری لڑکی کو لڑکی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جب کہ حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق...
مانسہرہ کےعلاقہ جابہ میں غیرت کے نام پرایک خاتون اور اسکی سولہ ماہ کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین /ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں مقیم ہے۔ جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ شاہ کی ورثا نے مبینہ طور پر محمد عمر کے گھر جاکر رابعہ اور اس کی سولہ ماہ کی بیٹی کو مبینہ غیرت کے نام پسند کی شادی کرنے پرگولیاں مار کرقتل کر دیا ہے جب کہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کے حکام نے بتایا کہ...
غیرت کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہر سعودی عرب میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے ورثاء نے قتل کیا، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سیالکوٹ کے علامہ اقبال چوک پر ایک معمر خاتون راستہ بھول گئیں اور پریشانی کے عالم میں سڑک پر نصب 15 پینک بٹن دبا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے خاتون کو دیکھا اور انہیں تسلی دی، جبکہ فوری طور پر پولیس کو موقع پر بھیجا۔ پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر ان کے اہلخانہ کی تلاش شروع کی اور بالآخر انہیں بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نصب کیے گئے 15 پینک بٹن شہریوں کے لیے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔
— فائل فوٹو شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے زمیندار کے ساتھ چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ سندھ سوسائٹی لال مدرسے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ غزالہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے جبکہ ایمبولینس ڈرائیور محمدعلی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری کرائم سین اور اسپتال پہنچ گئی ہے، زخمی ہونے والی لڑکی گھروں میں کام کرتی تھی، مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔
امریکا میں ایک اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر 30 سالہ کرسٹینا فارمیلا کو سنگین جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹینا فارمیلا نے 2017 میں ٹیچنگ لائسنس حاصل کیا تھا اور 2020 سے اسکول سے منسلک تھی۔ انھوں نے اسکول میں 2021 سے بطور فٹ بال کوچ طلبا کے لیے رضا کارانہ خدمات انجام دیں۔ ایک 15 سالہ طالب علم کی والدہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ انھوں نے بیٹے کے موبائل پر ٹیچر کے نازیبا پیغامات دیکھے ہیں۔ والدہ کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر نے متعدد بار بیٹے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیے ہیں۔ پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر اسکول ٹیچر کو اس وقت کار سے گرفتار...
پنجاب پولیس کی خاتون افسرنے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (آئی اے ڈبلیو پی) نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لیےمنتخب کرلیا۔ترجمان کے مطابق ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونےوالی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا، عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے کسی ایک خاتون پولیس افسر کوغیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات...
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پنجاب پولیس کی خاتون افسر ایس پی عائشہ بٹ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025ء کے لیے منتخب ہو گئی ہیں، ایس پی عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ دیا جائے گا، عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالا کےطور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں منتخب کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ ہر...
پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز کیلئے منتخب ہو کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لئے منتخب کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔...
پاکستانپنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز کیلئے منتخب ہو کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لئے منتخب کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔...
عابد چودھری: پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز حاصل کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award کیلئے منتخب کرلیا گیا ۔سکاٹ لینڈ میں 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔ ایس پی سی ٹی ا و گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں،اُن کو شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار اس موقعے پر آئی جی پنجاب کی ایس پی عائشہ بٹ محکمہ...
پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا جب کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء کے لئے منتخب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے...
لاہور: لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں 38 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے آشنا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن معظم الیاس چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ ناصرہ کا آشنا محمد وقاص اور اس کا ساتھی خاور شامل ہیں۔ مقتولہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ...
حیدر آباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کو کار کے اندر 24 سالہ شہری نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ جرمن سیاح کو 24 سالہ ملزم نے کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنایا، جس کی کار کرایے پر لی گئی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ریپ کی دفعات عائد کردی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ پہاڑی شریف کے علاقے میں مامیڈی پالی کے قریب پیش آیا اور جب جرمن سیاح ملزم کی کار میں سفر کر رہی تھیں اور عید کے دوران شہر...
بھارت میں پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ سنوج مشرا نے شادی کا جھانسا دیکر 4 سال سے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مجھے ڈائریکٹر تک لے گئی جس نے مجھ سے پہلے محبت اور پھر شادی کرنے کا وعدہ کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں سنوج مشرا کے جھانسے میں آگئی اور ہم 4 سال سے غیر ازدواجی تعلقات میں ہیں۔ 3 بار حاملہ بھی ہوئی تھی۔ پولیس کو بیان میں خاتون نے بتایا کہ سنوج مشرا نے تینوں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے...
فیصل آباد: پولیس نے فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اے پی پی رپورٹ کے مطابق ترجمان سٹی پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس افسر صاحبزادہ بلال عمرکے احکامات کی روشنی میں تھانہ ساندل بار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پرعدلت نے ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان...