2025-04-26@03:08:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1316
«عدالت کا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولش خاتون کی بیٹی کی حوالگی کی درخواست پر بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پولش خاتون اننا مونیکا کی بیٹی انیتا مریم خان کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران والد عدیل خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کراچی کے رہائشی ہیں اور یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے دلائل...
کار سرکار میں مداخلت،ام حسان ودیگر کی ضمانت منظور،عدالت کا رہا کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ام حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے کیس میںضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے ام حسان سمیت تمام ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔واضح رہے کہ لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اُم حسان سمیت...
عدالت نے توہین رسالتﷺ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتﷺ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی گھناوٴنا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4 ستمبر 2024 کو گھناؤنے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، کام کچھ نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دئیے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے، کچھ لوٹے کچھ بگوڑے اس میں شامل ہے، ملک قرضوں میں ڈوب...
پنجاب حکومت اور پی ٹی اے کا جواب نہ آنے پر جسٹس فاروق حیدر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر فریقین کی جانب سے جواب نہ آیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ بعدازاں عدالت نے پی ٹی اے اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے صحافی تنظیم سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب...
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ سینیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ نے سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حفاظتی ضمانت دے دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک دانیال خان نے بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف اسلام آباد میں 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ ہم نے تفصیلات دے دی ہیں یہ وہاں عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔ عدالت نے...
چھبیس نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 5 ،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 52 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں عوض پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔ درخواست گزار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر...
فائل فوٹو سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں پولیس نے ناصر آباد کے قریب مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت 24 ہاری بازیاب کروالیے۔پولیس کے مطابق ہاری خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ زمیندار نے انہیں جبری قیدی بنا رکھا ہے۔خاتون کا بتانا تھا کہ زمیندار اہلخانہ سے جبری مشقت لیتا ہے اور اجرت کا حساب نہیں کرتا۔پولیس کے مطابق بازیاب ہاریوں کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرائی جارہی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب دیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد میں جمع کرائے گئے جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہورہا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرائی جارہی ہے، اگرچہ جیل رولز میں ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا...
سندھ میں تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری سمیت چیئرمن بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت عالیہ نے فریقین سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا جواب نہیں آیا تو غیرحاضری میں درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ درخواست گزار الطاف میمن نے بورڈز چیئرمین کے طریقہ کار کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا بورڈز چیئرمین کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے نہیں ہوسکتی، 2022 کے قانون کےمطابق سرچ کمیٹی صرف یونیورسٹی وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے بنائی جاسکتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ میں تعلیمی بورڈز کی تقرری کا عمل...
اسلام آباد: توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نذر عباس 6 ماہ کے لیے کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ نذر عباس چند روز قبل ریٹائر ہوگئے تھے اور اب انہیں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کیا گیا ہے اور رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ نذر عباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ نے ایک...
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتاررہنما کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کو انسدادِ دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعلی شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ایم پی اے علی شاہ کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی شاہ کی 2 مقدمات میں شناخت پریڈ کی رپورٹ تاحال جمع نہ کروائی جا سکی۔ علی شاہ کو 26 نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار میں...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے مقدمہ پر سماعت کی۔ روف حسن کیخلاف مقدمہ کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رکھا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد روف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پربانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے؟...
کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور مرکزی ملزم ارمغان کے شریک ملزم شیراز نے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس: نامزد ملزم ارمغان کا رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کا انکشاف کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں زیرحراست ملزم شیراز کا اعترافی بیان قلمبند کرنا ہے، عدالت درخواست منظور کرکے بیان قلمبند کرلے۔...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق پٹیشنرکا نام پی سی ایل، ای سی ایل میں ایکٹو ہے، متعدد ایف آئی آرزکی وجہ سے 24 اگست 2023کو نام سفری پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنےکی سفارش کی گئی۔عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت 18 اپریل 2024 کو درخواست گزار کی ضمانت منظورکرچکی ہے۔...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ خان نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں عمرہ کے لیے جانا ہے، لیکن ایئرپورٹ پر روکے جانے کا خدشہ ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔ دریں اثنا عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا...
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں پولیس کی غیرقانونی حراست کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ عدالت میں علی محمد کا سیکشن 164 کے تحت بیان بھی پیش کیا گیا، جسے ان کے وکیل شیرافضل مروت نے پڑھ کر سنایا۔ تاہم، ڈی ایس پی لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ابھی تک بیان کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت...
شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔دورانِ سماعت ملزمان نے ترمیمی فرد جرم کی صحت جرم سے انکار کیا۔ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، شاہ محمود قریشیآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کی ہے۔شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ،...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے نیب کا 4 فروری کو درخواست گزار کے تبادلے کا آرڈر معطل کر دیا۔عدالتِ عالیہ میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب خیبر پختون خوا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نیب میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ہیں اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔ وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، 2 سینئر بیورو کریٹ معطل اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے... درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اس کے باوجود ناصرف نیب نے 4 فروری کو درخواست گزار کا تبادلہ کیا، بلکہ نیب نے 4 فروری کو درخواست گزار کےخلاف مزید 2 انکوائریاں بھی...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے عدالتی اختیار سے متعلق قانونی قانونی نقطہ واضح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے درخواستگزار صائمہ الطاف کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی ، عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے درخواست گزار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ جسٹس ملک اویس خالد نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو شواہد پیش کرنے کے متعدد مواقع فراہم کیے ، متعدد...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملزم شیراز نے اعترفِ جرم سے انکار کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ ملزم کے بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی۔ دوران سماعت ملزم شیراز نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: ایف آئی اے کا سندھ پولیس کو...
شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز):اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری علی محمد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ او اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے علی محمد کے والد کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ علی محمد کے سیکشن 164 کے بیان کی کاپی تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ ڈی ایس پی لیگل نے عدالت...
رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید خان—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے سماعت کی۔ پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل جاوید عمرے کی ادائیگی کے لیے...
ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سیکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کو بلا جواز اور غیر قانونی قرار دے دیا، جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے حکم میں کہا یہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں عمر سلطان کا نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔عدالت نے...
پی ٹی آئی کے 56 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد آصف نے پٹیشنر کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سابق سکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ پر نہیں کہ پٹیشنر کا نام وفاقی حکومت کی منظوری سے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کر کے پٹیشنر کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں مبینہ کرپشن کے کیسز محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر 2024کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر...
ویب ڈیسک: 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں، ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعطم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق درخواست چیف جسٹس کی عدالت میں لگی ہوئی ہے، دوستوں اور وکلاء سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں...
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج تھے، جن میں انہیں چھبیس نومبر احتجاج کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
ملٹری ٹرائل کیس: سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں: آئینی بنچ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز ) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہی ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 56 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پرسماعت شروع ہوگئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کی طرف سے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل جاری ہیں۔ 27 فروری کو سماعت کے دوران فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا تھا کہ کمانڈنگ افسرز نے ملزمان کی حوالگی کے لیے درخواستیں دیں، درخواستوں کا آغاز ہی ان الفاظ سے ہوا کہ ابتدائی تفتیش میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا جرم بنتا ہے، درخواست کے یہ الفاظ اعتراف ہیں کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی تھی، ملزمان کی حوالگی کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی وجوہات مضحکہ خیز ہیں، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے...
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 52 پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 26 نومبر ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیس میں 52 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وکلائے صفائی نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ عدالت کی جانب سے 52 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر 3 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بوٹ بیسن پر شہری پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے گرفتار 5 سیکورٹی گارڈز کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزموں کی 5 دن کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملزموں کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے تفیشی افسر سے سوال کیا کہ باقی ملزم کہاں ہیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہی ملزم ہیں۔ وکیل صفائی راشد صدیقی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ وہ ملزم نہیں ہیں جو ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ویڈیو واضح نہیں، مخبر خاص کی نشاندہی پر ملزم گرفتار کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، سرعام...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانئ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔عدالت نے کہا کہ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہو کر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ بشریٰ بی بی کے متنازع اور افسوسناک بیان پر سیاستدانوں کی معنی خیز خاموشی اسلام آباد بشریٰ بی بی کے متنازع اور افسوسناک... حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری...

عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ پیش ہو کر وضاحت دیں، عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانی کی ملاقات نہ کرانا 28جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف...
قطر نے عالمی عدالت انصاف کو لکھے گئے ایک نوٹ میں مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور ان اداروں کی سرگرمیوں پر پابندی کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے عالمی عدالت انصاف کو لکھے گئے ایک نوٹ میں مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور ان اداروں کی سرگرمیوں پر پابندی کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ فارس کے مطابق، قطر نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف کو ایک یادداشت بھیجی ہے، جس میں مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی سرگرمیوں کی بحالی اور صیہونی پارلیمنٹ کے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت شہری کی جانب سے آن لائن گیمبلنگ پر پابندی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے شہری چوہدری طاہر الحق کی جانب سے مفاد عامہ میں دائر درخواست پر سماعت کی جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمران رشید اور وحید الرحمان قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے وفاق، پی ٹی اے، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی جوئے کے کاروبار میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے والوں...
کراچی: دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے مقتول مصطفی عامر کانام منشیات کیس سے خارج کردیا۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مصطفی عامر کا انتقال ہوگیا ہے۔ مصطفی عامرکو31جنوری 2024 کو گرفتارکیاگیاتھا۔ 20مارچ 2024 کو مصطفی عامر اورنعمان یعقوب کی ضمانت منظورہوگئی تھی۔ مصطفی قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل6جنوری کوعدالت میں آخری بار پیش ہواتھا۔ قبل ازیں 22فروری تک مصطفی عامرکےعدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتےرہے۔ کیس میں مصطفی عامر کے 2 ساتھی میاں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ہیں۔
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا...
امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا کی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل مینجمنٹ دفتر کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے پرسنل مینجمنٹ دفتر کے جاری کردہ احکامات کو کیلیفورنیا کی عدالت نے عارضی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے امریکا کے مختلف سرکاری اداروں بشمول وزارت دفاع کے ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر برطرفی کے احکامات کو منسوخ کیا جائے۔ عدالت کے جج نے متعلقہ دفاتر کو احکامات جاری کیے ہیں...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روزفاضل عدالت نے اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کی اور بغیر کسی کاروائی کے سماعت 11 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
واشنگٹن: امریکا کی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل مینجمنٹ دفتر کے احکامات کو منسوخ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے پرسنل مینجمنٹ دفتر کے جاری کردہ احکامات کو کیلیفورنیا کی عدالت نے عارضی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے امریکا کے مختلف سرکاری اداروں بشمول وزارت دفاع کے ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر برطرفی کے احکامات کو منسوخ کیا جائے۔ عدالت کے جج نے متعلقہ دفاتر کو احکامات جاری کیے ہیں کہ 20 سے زائد سرکاری ادارے ابتدائی چند ماہ کی ملازمت کرنے والے سرکاری ملازمین کی برطرفی کو فوری...
ویب ڈیسک: مصطفی عامر قتل کیس میں ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار ہونےو الی لڑکی مل گئی ہے۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر (آئی او) نے عدالت میں زوما نامی لڑکی کے ملنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ زوما نامی لڑکی مل گئی ہے، جس پر ملزم ارمغان نے تشدد کیا تھا۔ لڑکی کا ڈی این اے کرانا ہے۔ چشم دید گواہان کا زیر دفعہ 164کا بیان بھی کرانا ہے، لہٰذا ریمانڈ دیا جائے۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم بہت شاطر ہے، ہائی...
ویب ڈیسک: ریڑھی بانوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ایم سی آئی صرف ان کے لائسنس کو دیکھتی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی قانونی بات نہیں ہے بلکہ کوآرڈینیشن کی بات ہے، سی ڈی اے ایم سی آئی آپس میں کوآرڈینیٹ کر لیں تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نا ہو۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی...
اسلام آباد:ریڑھی بانوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ایم سی آئی صرف ان کے لائسنس کو دیکھتی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی قانونی بات نہیں ہے بلکہ کوآرڈینیشن کی بات ہے، سی ڈی اے ایم سی آئی آپس میں کوآرڈینیٹ کر لیں تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نا ہو۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل میں کہا کہ یہ ٹریفک...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اس کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ دورانِ سماعت ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اذیت میں رکھا ہوا ہے اور مجھے کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں دیا جا رہا جب کہ تھانے لے جا کر پولیس میرا مذاق اڑاتی ہے۔ مجھ سے ہنس کر کہا جاتا ہے کہ تمہارا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔ ملزم نے عدالت میں کہا کہ میں پولیس کسٹڈی میں نہیں جانا چاہتا، پولیس مجھ سے کہتی ہے اب تمہیں اور تنگ کریں گے۔ اذیت دی جاتی ہے۔ 10 روز سے واش روم بھی جانے نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی بات...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے 2018ء سے لاپتہ شہری کا پاسپورٹ تحویل میں لینے کا حکم جاری کر دیا۔عالتِ عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی کا گمشدگی کے بعد کوئی علم نہیں کہ وہ کہاں ہے اور پولیس گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر بھی درج نہیں کر رہی۔ جس پر پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار پولیس اسٹیشن آئے تو ایف آر درج کر لی جائے گی۔ سندھ ہائی کورٹ، لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کا حکمکراچی سندھ ہائی کورٹ نے لڑکی سمیت 13لاپتہ افرادکی... اس پر...
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس وہم میں نہ رہے کہ افغانستان، یوکرائن ہے، وہ افغانوں کو حکم نہیں دے سکتے ہیں، ہم کسی دوسرے ملک کے کنٹرول اور انتظامیہ کے ماتحت نہیں ہیں، امریکی افواج کے پیچھے چھوڑے گئے ہتھیار اب افغان عوام کی ملکیت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کو ایک بار پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا چھوڑا گیا 7 بلین ڈالرز کی قیمت کا امریکی اسلحہ ہمیں واپس کر دو، امریکہ بائیڈن کی غلطی کو درست کرنے کی قوت رکھتا ہے۔ اس کے جواب میں افغانستان طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس...

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش کے بعد ہی ممکن ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے گزشتہ سماعت سے جڑے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ کمانڈنگ افسرز نے ملزمان کی حوالگی کے لیے درخواستیں دیں، درخواستوں کا آغازہی ان الفاظ سے ہوا کہ ابتدائی تفتیش میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا جرم بنتا ہے،...

ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے پر شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی بندش کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد( محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کارپوریشن (SRBC) کی مالی مشکلات اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر اہم پیشرفت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمپنی نے 2018 سے اب تک سالانہ یا غیر معمولی جنرل میٹنگز نہیں بلائیں، جو کمپنی ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (PTVC) نے اپنی مالی امداد واپس لے لی ہے، جس کے باعث کمپنی شدید مالی...
بہاولپور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے نگران حکومت کے دور میں چولستان کی زمین پاک فوج سے وابستہ دو اداروں کو منتقل کرنے کے لیے کیے گئے 2 معاہدوں پر عمل درآمد روک دیا ہے۔درخواست گزاروں کے ان خدشات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ انہیں ان کی زمین سے محروم کردیا جائے گا، عدالت کو صوبائی حکومت کے نمائندوں نے یقین دلایا کہ جب تک کابینہ نیا فیصلہ نہیں کرتی، ان کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ڈان نیوز اردو کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بینچ کے جسٹس عاصم حفیظ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پنجاب حکومت کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی کابینہ نے نگران دور...
سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے 28 فروری کو مغرب کے وقت ماہ رمضان کا چاند تلاش کریں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔ بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی عدالت کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کی شہادتیں رویت کمیٹی کو بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ خبر پڑھیں : 33 سال بعد رمضان میں قدرتی طور پر ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟ جانیے چاند...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ پر برہمی کا اظہار، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جبوبی کی عدالت کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا کیس میں ملزمان ارمغان اور شیراز عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی نااہلی کے باعث گواہاں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ گواہوں کے بیانات قلم بند کرانے سے پہلے ملزمان کے وکلا کو نوٹس دیا تھا۔ کیس کے گواہان کو آج دوبارہ پیش کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیے۔ کیس کے تفتیشی افسر...
مظفرآباد ( اوصاف نیوز)آزاکشمیر ہائیکورٹ نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری سے متعلق 31 جنوری 2025 کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں درخواست گزار کا موقف قابل غور ہے اور کسی ناقابل تلافی نقصان سے بچنے کیلـئے یہ فیصلہ ضروری ہے۔عدالتی حکم کے مطابق، فیلڈ سٹاف پر بائیو میٹرک حاضری کے نفاذ کا حکم اگلی سماعت تک معطل رہے گا جو 12 مارچ 2025 کو ہوگی۔ عدالت نے اس فیصلے کو دوسری جانب سے ممکنہ اعتراضات کے تابع رکھا ہے۔یہ...
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ جن افراد کو مقدمات میں بری کیا جائے گا، ان کا نام اب کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بری ہونے والے افراد کا ریکارڈ اپنے پاس رکھے، لیکن اس کا ذکر کریکٹر سرٹیفکیٹ میں نہ کرے۔ یہ فیصلہ جسٹس فاروق حیدر نے شہری نعمان بٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔ شہری نے اپنے مقدمے میں بریت کے باوجود کریکٹر سرٹیفکیٹ میں مقدمے کا ذکر کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کا آئی ٹی سسٹم اور فارمیٹ اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے تاکہ کریکٹر سرٹیفکیٹ...
پاکستان کے مایاناز اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراسمنٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے کیریئر کو خراب کیا ہے جس کے خلاف وہ عدالت جائیں گے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ وقار یونس پر 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم پر 15 کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں اور اب دونوں سے عدالت میں ہی ملاقات ہوگی۔ یہ ویڈیو پیغام ایک نجی ٹی وی کے کرکٹ شو کے دوران دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کو دکھانے سے قبل شو کے میزبان فخرعالم نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو بتایا کہ لگتا ہے آپ دونوں ایک پریشانی میں مبتلا ہونے والے ہیں...
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔ A post common by VeryFilmi (@veryfilmi) یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم...
عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن کو بھی طلب کر لیا محکمہ داخلہ و خارجہ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، سماعت 22اپریل تک ملتوی سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن کو بھی طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔مقدمے میں تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل فیصل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق صرف عدالت...
چھبیس نومبر احتجاج ، 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52کا ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )26نومبر احتجاج پر گرفتار 63پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11کو مقدمے سے بری جب کہ 52 ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت...
عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ آفاق احمد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔ کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک...
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج پر گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ ہوئی، 11 کو مقدمے سے بری جب کہ 52 ورکرز کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 63 پی ٹی آئی ورکرز کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو شناخت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کردیا جب کہ 52 ورکرز کو 4 روزہ...
آفاق احمد— فائل فوٹو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ سرجانی میں گاڑی جلانے کا مقدمہ، آفاق احمد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقلچیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج گاڑی جلانے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیئے۔دوران سماعت سابق آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ توسیع کے جسٹس منصور شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی ، بارش کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ تاخیر کا شکار ...
سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں، تقی حیدر سے متعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو کاغذات بھجوا دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کراچی کے کیس میں مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ سندھ نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے فوکل پرسن کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں،...
منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل کمپلکس پہنچایا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس نے کہا کہ اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا، پولیس نے ملزم ساحر خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی استدعا کو مسترد کردیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ساحر خان...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکرٹری داخلہ اور سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی اس موقع پر فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اختیارات عدالت کے پاس ہوتی ہے،...

بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق...
کراچی:عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرکے عدالتی ریمانڈ پر انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایس آئی یو پولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے۔ دوسری طرف وکیل صفائی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے ایس...
جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایس آئی یو پولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے۔ دوسری طرف وکیل صفائی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے ایس آئی یو کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے...
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان قریشی کا ریمانڈ نہ دینے والے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے۔ جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی۔منتظر مہدی نے کہا کہ ایسے جج کو عہدے پر رہنے کا اختیار نہیں ہے۔ جس کے بعد عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اے ٹی سی جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم کو جب گرفتاری کے بعد اے ٹی سی ون میں پیش...
کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14G مسلم نگر کے علاقے میں ایک گھر میں زیریلی مائع چیز پینے سے تین بہنوں کی حالت خراب ہوگئی۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے حکام کے مطابق متاثرہ خواتین کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خواتین کی شناخت 24 سالہ رباب، 20 سالہ صبا اور 18 سالہ رفعت کے نام سے ہوئی ہے، جو سگی بہنیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواتین نے گھریلو جھگڑے کے باعث مبینہ طور پر صفائی کے کام میں استعمال ہونے والی زیریلی مائع چیز پی لی۔ تاہم، چھیپا حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ...
ڈپٹی رجسٹرار کیس: حکومت نے جسٹس منصور، عقیل عباسی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل دائر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس میں وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 2 رکنی بنچ کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ وفاقی حکومت...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 2014 میں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 2014 میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجا ناصر عباس سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔عمران خان متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہیں. بانی پی ٹی آئی...
دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 2014ء میں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کیجانب سے 2014ء میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے...