2025-07-26@23:18:32 GMT
تلاش کی گنتی: 712

«نوٹیفکیشن میں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو رجسٹر کر لیا۔ عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہوں گے جبکہ مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشنز بھی تسلیم کر لیے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھیں۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔
    شاہد سپرا : پاسپورٹ لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، شہر سمیت سینٹرل پنجاب زون کے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے ڈلیوری سیکشن چوبیس گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام دفاتر کے ڈلیوری سیکشن کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق ڈلیوری سیکشن ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،واضح رہے کہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ ہونے سے ڈلیوری سیکشنز پر سائلین کی قطاریں لگنے لگیں ہیں ، اس لئےسائلین کی سہولت کیلئے ڈلیوری سیکشن کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،معمول، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹس کی ڈلیوری شروع کر دی گئی ہے،وزیر داخلہ محسن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا، سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے، سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سردار لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ کینیڈا 10 جنوری سے 24 جنوری...
    لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل لیگی امیدوار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نا روکا جائے، سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی عدالت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنمنٹ پینشنرز کے لئے نئے سال کا تحفہ،یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا،IMFکی دیرینہ خواہش کو وفاقی حکومت کے آرڈرکے تحت عملی جامہ پہنا دیا گیا۔ وفاق کی جانب سے نوٹی فکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی، ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا ، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی۔ جس سے اسوقت...
    فوٹو: فائل ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوان صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی، جعلساز نے ایوانِ صدر کے سیکریٹری جنرل کے پرسنل سیکریٹری کے کارڈز چھپوا رکھے ہیں۔ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل اور اس کے پرسنل سیکریٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کےلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت بلوچستان محکمہ فائنانس نے پنشن پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے وفاق کی طرز پر پنشن پالیسی کی منظوری دے دی،محکمہ خزانہ کی جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پنشن کی میعاد 10 سال تک ہوگی،معذور بچوں کی صورت میں پینشن تاحیات ہوگی جبکہ بچوں کی عمر 21 سال تک پہنچنے تک بھی پنشن ادا کی جائیگی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے اخراجات کی مینجمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پنشن کے شعبے میں اصلاحات کا اجرا کر دیا ہے۔ نئی پنشن سکیم موجودہ مالی سال میں بھرتی ہونے والے وفاقی سویلین ملازمین اور آئندہ مالی سال میں...