پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ برس بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا تھا، وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی رہیں، ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا
ماسکو: روسی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ پر انتہاپسند مواد تلاش یا پڑھنے والے افراد پر 5 ہزار روبل تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وی پی این (VPN) کے استعمال پر بھی اب جرمانے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ملک میں سائبر نگرانی کو سخت بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے، تاہم اس اقدام کو حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔