2026-07-23@23:35:51 GMT
تلاش کی گنتی: 13466
«کا اظہار»:
(نئی خبر)
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سابق عالمی باکسنگ چیمپین عامر خان نے اسلام آباد میں خودکش حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسردگی کا اظہار کیا۔ کراچی میں موجود پاکستان نزاد برطانوی سابق پروفیشنل باکسر نے اپنے پیغام میں سانحہ پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے خودکش حملے میں جان بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں ملوث نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ ہائیکورٹ نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتِ عالیہ نے سپیشل جج سینٹرل کے اس فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی جس کے تحت نجف حمید کی ضمانتِ قبل از گرفتاری واپس لینے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کی گئی تھی، سپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو یہ فیصلہ سنایا تھا۔ یاد رہے کہ نجف حمید نے اپنی ضمانت...
اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن نے سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منائی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد، پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمیشن نے 4 فروری 2026 کو سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ ہائی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر نہایت وقار اور فخر کے ساتھ منائی۔ اس تقریب کی قیادت ہائی کمشنر فریڈ سنیوی رتھن نے کی، جبکہ مشن کے افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔ تقریب میں سری لنکن کمیونٹی کے وہ اراکین شریک ہوئے جو معروف کمپنیوں اور بین الاقوامی اداروں، بالخصوص اقوام متحدہ کے اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد کے قریب جامعات...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملے کے بعد عالمی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد واقعے کی مذمت پر اپنے بیان میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس گھناوٴنے جرم کے مرتکب لوگوں کو پوری طاقت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا فیصلہ وزیراعظم نے...
بلوچستان نام نہاد لاپتہ افراد کی میں دہشت گردی بلوچ یکجہتی کمیٹی اور فتنہ الہندوستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب
کوئٹہ( نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں نام نہاد لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشتگردی، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور فتنہ الہندوستان کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 31جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملوں کو سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائیوں سے ناکام بنا دیا گیا۔ مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نام نہاد لاپتہ افرادکی فہرست میں شامل فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد برہان بلوچ اور حفیظ بلوچ بھی جہنم واصل ہوئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لاپتہ افراد کی فہرست میں دہشگرد عبدالحمید اور راشد بلوچ بھی شامل تھے جنہیں جہنم واصل کیا گیا۔ اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے مارے جانے والے متعدد دہشتگرد لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھے۔...
دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اسلام آباد خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اور زخمی افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ امریکا امن وسلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔برطانوی وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں خودکش حملہ افسوس ناک قرار دیا ، برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سعودی عرب نے بھی خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ترکیہ نے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا اور زخمیوں کے اہلِ...
پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر منصوبہ ساز بھارت جبکہ افغانستان سہولت کار ہے، برگیڈیئر آصف ہارون راجہ
پاکستان میں دہشتگردی کے تازہ واقعات کے پس منظر میں برگیڈیئر (ریٹائرڈ) آصف ہارون راجہ نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ حملے بھارت کی سرپرستی اور افغانستان کی سہولت کاری کے نتیجے میں کیے گئے۔ ان کے مطابق بی ایل اے نے بلوچستان کے 12 اضلاع میں مربوط حکمتِ عملی کے تحت عوامی مقامات کو نشانہ بنایا، مگر پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد خودکش حملہ، محسن نقوی کی مکمل تحقیقات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت بی ایل اے کے حملے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی برگیڈیئر آصف ہارون کے مطابق 31 جنوری کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان کا نام آتے ہی ٹریلین آف ڈالرز کی وہ قیمتی معدنیات تصور میں آتی ہیں جو زیر زمین پائی جاتی ہیں۔ اس کے بعد وہ دہشت گرد ذہن پر حملہ کردیتے ہیں جو بقول وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پانچ سے چھے ہزار ہیں اور بقول وزیر داخلہ ایک ایس ایچ او کی مار ہیں لیکن آٹھ دس روزانہ مارے جانے کے باوجود ختم ہونے میں نہیں آرہے ہیں۔ رہے وہ لوگ جو برسرزمین ہیں، وفاق سے اور اس کے جھوٹوں سے خفا ہیں اور بقول وزیر دفاع خواجہ آصف ملک دشمن عناصر کے بلوچستان کی پسماندگی اور محرومی کے بیانیے سے حالت ورغلاہٹ میں ہیں، سارے فسانے میں، ان کا ذکر! ڈھونڈو تو جانیں۔ خواجہ آصف کے...
گل پلازہ اسی طرز پر تعمیر ہوگا، ایک انچ اضافی تعمیر نہیں ہوگی، جن لوگوں کا نقصان ہوا ، ان کا ازالہ کیا جائے،مراد علی شاہ ایسے سانحات سے محفوظ رہنے کیلئے ہر شخص کے تعاون کی ضرورت ہے ، مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیرِاعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ سانحہ گل پلازا میں جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کیا جائے، 2 سے 3 ہفتوں میں دکانداروں کو امدادی رقم فراہم کر دی جائے گی ، ایسے سانحات سے محفوظ رہنے کے لیے ہر شخص کے تعاون کی ضرورت ہے۔جمعہ کوکراچی چیمبر آف کامرس کے تحت ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 21 ویں مائی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فیکٹری میں لگی آگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں لگی آگ مزید دو فیکٹریوں تک پھیلنا تشویش ناک ہے، سانحہ گل پلازا کے بعد آگ بجھانے کے اقدامات میں بہتری لائی جانی چاہیے تھی۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازا کے بعد فیکٹریوں میں احتیاطی انتظامات کا بھی جائزہ ضروری ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آگ پھیلنے سے روکنےکے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ تمام فیکٹریوں اور عمارتوں میں آگ بجھانے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خود کش دھماکے کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکا کھلی دہشت گری اور حکومتی ناکامی ہے۔ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسان کھلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی، سندھ میں ڈاکو راج کے بعد اب دارالحکومت میں افسوس ناک واقعہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کراچی پولیس کو پورے شہر میں “ہائی الرٹ” رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پولیس چیف نے واضح کیا ہے کہ شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکورٹی اقدامات میں اضافے کی ہدایات ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر بھر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ پولیس فورس شہر بھر میں انتہائی متحرک رہے۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی...
روسی صدر ولادی میر پوتن نے اسلام آباد میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ روسی ایوان صدر کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ مذہبی اجتماع کے دوران معصوم افراد کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی سفاک اور غیر انسانی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ صدر پوتن نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے اور اس شعبے میں قریبی اشتراکِ عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ/ محمد علی فاروق) کراچی میں قانون کی رکھوالی کرنے والے خود قانون شکن بن گئے۔ بولٹن مارکیٹ سے ایک مزدور نوجوان کو اغواء کے انداز میں اٹھانے کا واقعہ ابھی ٹھنڈا بھی نہ ہوا تھا کہ ضلع کورنگی میں پولیس کی مبینہ بھتا خوری اور منشیات کی سرپرستی سے متعلق حساس اداروں کی خفیہ رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی جس نے ناصرف پولیس کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کیا بلکہ اس خطرناک حقیقت کو بھی عیاں کر دیا کہ شہر کی نوجوان نسل‘ خصوصاً طلبہ و طالبات منظم انداز میں نشے کے دلدل میں دھکیلی جا رہے ہیں۔ خفیہ ایجنسی کی آئی آر کے مطابق تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات انٹیلی جنس...
ملک کے موجودہ حالات سنجیدہ اور ٹھوس بنیادوں پر تجزیہ کے متقاضی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ‘ کمال محنت سے حل طلب بھی ہیں۔ حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو مشکلات کا پانی عوام کے سر کے اوپر تک جا پہنچا ہے۔ یعنی لوگوں کا عمومی طبقہ ہر طریقہ سے دیوار سے لگ چکا ہے یا لگا دیا گیا ہے۔ قیامت یہ ہے کہ ان مصائب کو پیدا کرنے میں ان کا کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ انھیں اس قابل ہی چھوڑا گیا ہے کہ بذات خود حل تلاش کر لیں۔ یہاں تک جو گزارشات پیش کر رہا ہوں یہ بالکل عام سی باتیں ہیں۔ مگر میری نظر میں یہ تمام کے تمام جملے اس...
پاکستان تحریک انصاف نے 5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ محض سرحدوں کا نہیں بلکہ انسانوں کی آزادی، عزتِ نفس اور حقِ خودارادیت کا سوال ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں جو جبر مسلط ہے وہ نریندر مودی اور آر ایس ایس کی نفرت پر مبنی، فاشسٹ اور انسان دشمن نظریاتی سوچ کا عملی اظہار ہے، جو مذہبی انتہا پسندی، خوف اور تشدد کو ریاستی پالیسی بنا چکی ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک ایسی سوچ ہے جو اختلاف کو جرم اور کمزور کو نشانہ سمجھتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وہ...
سعودی عرب، ترکیہ، ایران اور افغانستان نے اسلام آباد کے امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دارالحکومت کے امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 سے زائد ہوگئی جب کہ 200 کے قریب زخمی ہیں۔ برادر مسلم ملک سعودی عرب نے اس سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گزاروں کو نشانہ بنانا، بے گناہ شہریوں کا خون بہانا کھلی دہشت گردی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ شہدا کے اہلخانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے...
اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے، تاہم ساتھ ہی پاکستان کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور لاحاصل قرار دیا ہے۔ Our statement on the attack in Islamabad ⬇️ ???? https://t.co/3gEF7kEzGO pic.twitter.com/H0EIpuBsSb — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) February 6, 2026 بھارت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والا بم دھماکا قابلِ مذمت ہے اور بھارت اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ...
سٹی 42: اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازنے بسنت پر پابندی لگا کر اچھا کیا ہے، ہم سب کہتے ہیں کہ آٹھ فروری کو زور زبردستی عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا ۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ عوام پرجبر کیا گیا ،پیکاایکٹ سمیت کالے قوانین لائے گئے ،عدلیہ کے پر کاٹے گئے، جے یو آئی جلسے کرنا چاہتی تھی ،ہم پہیہ جام کرنا چاہتے تھے، دہشتگردی کی ہم سب مذمت کرتے ہیں۔ بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دہشگردی کی ہم سب مذمت کرتے ہیں، ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جوہری تصادم کو روکا ہے، اور دنیا کو اٹامک وار میں جانے سے روک رہاہوں۔ٹروتھ سوشل جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں دنیا کو اٹامک وار میں جانے سے روک رہاہوں باوجود اس کے کہ سب جانتے ہیں امریکا دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے. امریکا نے نئے اور جدید جوہری ہتھیار تیار کیے پہلی مدت میں امریکی فوج کو مکمل طور پر ازسرِ نو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیس فورس کا قیام میری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، امریکا اپنے بحری بیڑے میں جدید ترین اور انتہائی طاقتور جنگی بحری جہاز شامل کر رہا ہے،...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی کارکن ومیزبان مشی خان کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ’ایلومیناٹی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 20 ملین فالوورز ہیں۔ وہ اس وقت اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز ’میری زندگی ہے تُو‘ کے لیے کافی تعریفیں حاصل کر رہی ہیں جب کہ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’کبھی میں کبھی تم‘، ’سنگِ ماہ‘، ’دلربا‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’عشقیہ‘ وغیرہ شامل ہیں۔ ہانیہ عامر اکثر اپنی سرجریز اور وائرل ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز سینئر اداکارہ ومیزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا وفد کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بڑا اعلان کردیا وفد میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان،جنید اکبر،اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل ہیں۔ مزید پڑھیے: تحریک تحفظ آئین پاکستان کی عوامی رابطہ مہم، قافلہ جہلم پہنچ گیا ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر مولانا عبدالواسع، سنیٹر کامران مرتضٰی بھی شریک ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیدہ فاطمہ موسوی نے اسلام آباد ترلائی مسجد و امام بارگاہ میں دہشت گردی میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ یہ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیدہ فاطمہ موسوی نے اسلام آباد ترلائی مسجد و امام بارگاہ میں دہشت گردی میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ یہ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں جو انسانیت کا خون ناحق بہا...
بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشتگردانہ نظریہ کسی ایک فرقے یا گروہ کو نشانہ نہیں بناتا بلکہ ہر اُس شخص پر حملہ آور ہوتا ہے جو حق کے ساتھ اور باطل کے خلاف کھڑا ہو، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب، جنس یا نسل سے ہو، اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ تمام عرب اور اسلامی ممالک سیکورٹی، فکری، ثقافتی، آگاہی اور دینی سطح پر مکمل تعاون کریں تاکہ اس مجرمانہ نظریے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ نے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے دہشتگرد بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں...
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں اس نوعیت کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جامعہ مسجد خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور...
رکن اسمبلی آغا سید منتظر مہدی نے اپنی نمائندگی میں کہا کہ ایف آئی آر ان نوجوانوں کے خلاف درج کی گئی ہیں جنہوں نے فلسطین سے متعلق انسانی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی کے رکن اور بڈگام سے ایم ایل اے آغا سید منتظر مہدی نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آغا سید منتظر مہدی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ایک باضابطہ مواصلت سے خطاب کرتے ہوئے ان معاملات میں مداخلت پر زور دیا جسے انہوں نے نوجوانوں کی پُرامن سرگرمی سے متعلق معاملات کے طور...
وزیر دفاع کے مطابق نمازیوں کی آخری قطار میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، انشا اللہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی، ہندوستان عبرتناک شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ اس کی براہ راست جنگ لڑنے کی اب ہمت نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا بھارت اور طالبان کا گٹھ جوڑ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل...
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) کور کمانڈر ملتان نے غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان میڈیکل کالج اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست کی، جس میں وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خصوصی نشست کے دوران بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایران سمیت خطے میں رونما ہونے والی اہم سٹریٹجک تبدیلیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ کور کمانڈر ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور...
اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے امام بارگاہ کے باہر خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے پر شدید غم و غصہ اور دلی دکھ کا اظہار کیا۔ جین میریٹ نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء، زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اس طرح کا تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امام بارگاہ میں ہونے والے ہولناک حملے سے شدید صدمہ اور افسوس ہوا۔ ٹموتھی...
دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت کسی نرمی یا ابہام کی اجازت نہیں دے گی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد کی امام بارگاہ میں جمعے کے روز ہونے والے خود کش دھماکے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں دھماکے کی تفصیلات، ریسکیو آپریشن اور دہشت گرد کے پس منظر سے آگاہ کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ دھماکہ 42 سالہ شخص نے کیا، جو افغان شہری نہیں، لیکن اس کا افغانستان کا سفر متعدد مرتبہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد سو سے زائد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیمیں 10 سے 12 منٹ میں موقع پر پہنچیں اور فوری طور پر اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ طلال...
اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت کیا گیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئر نیٹلی بیکر نے سفارت خانے کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ امریکا آج اسلام آباد میں ہوئے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں، شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انہیں...
اسلام آباد دھماکہ: برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کا اظہار مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے امام بارگاہ کے باہر خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے پر شدید غم و غصہ اور دلی دکھ کا اظہار کیا۔ جین میریٹ نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہدا، زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اس طرح کا تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے...
لاہور بسنت: پتنگ بازی سے متعلق حادثات، نوجوان جاں بحق اور 5 افراد زخمی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
لاہور میں بسنت کی تقریبات کے دوران پتنگ بازی سے متعلق مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ کم از کم 5 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور، بسنت نے معیشت میں نئی جان ڈال دی ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعات شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ بسنت کا تہوار جمعرات کی شب پنجاب حکومت کی جانب سے 20 سال سے زائد عرصے بعد عائد پابندی اٹھانے کے بعد شروع ہوا جو 6 سے 8 فروری تک جاری رہے گا۔ حکومت نے اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 25 سالہ علی رشید باغبانپورہ کے علاقے سِکھ کینال کے قریب آوارہ پتنگ اتارتے ہوئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور دیگر رہنماؤں نے سوشل میڈیا ٹیم اور قیادت پر برہمی کا اظہار کیا اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے حوالے سے بھی ابہام کی شکایت کی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اجلاس میں ارکان کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ 20 اور 21 دسمبر کو 8 فروری کا اعلان ہوا اور آج ارکان اس سلسلے میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر سے اب تک بانی کے اہل خانہ کو...
کراچی کے علاقے بہادرآباد میں شہری سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹنے کے واقعے کے بعد متاثرہ شہری سید معاذ علی کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے پولیس کی جانب سے ریکوری کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ سید معاذ علی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے 200 تولہ سونا برآمد کرنے کا دعویٰ درست نہیں، حقیقت یہ ہے کہ انہیں صرف 10 فیصد سونا واپس ملا ہے جبکہ باقی 90 فیصد سونا ڈاکو لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق وہ گھر کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد آئے اور اسلحے کے زور...
سٹی 42:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آبادامام بارگاہ قصرِ خدیجتہ الکبریٰ میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ دہشتگرد معصوم شہریوں کی جانیں لے کر کس طرح خود کو جہادی کہتے ہیں ۔قوم دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے ہی دم لے گی ۔پوری قوم مل کر دہشتگردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔مذہب کے نام پر انسانوں کا قتل حیوانیت ہے۔دنیا کے سارے مذاہب امن و محبت کا درس دیتے ہیں۔ بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک کوئی بھی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا ۔وزیراعلیٰ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائدِ اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ان کی تقرری 2 برس کے لیے کی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں قائم تلاش کمیٹی نے میرٹ پر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر نیاز احمد کے نام ڈیڑھ ماہ قبل وزیرِ اعظم کو بھیجے تھے۔ تاہم وزیرِ اعظم نے قائدِ اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کے نام کی بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن منظوری دی تھی۔ پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس طرح 7 ماہ بعد چیئرمین کی تقرری کا...
لاہوربسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، رات 12 بجتے ہی تین روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں، چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، ہاتھوں پر مہندی، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا گیا۔بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں،کئی خواتین خود بھی پتنگ ہاتھوں میں لیے چھتوں پر موجود ہیں، باقی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی سجائی ہے،...
بلوچستان میں نام نہاد لاپتا افراد کے بیانیے کی آڑ میں دہشتگردی کو جواز فراہم کرنے والا فتنہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع اور ماہرین کے مطابق، حالیہ واقعات نے اس امر کی ناقابلِ تردید تصدیق کر دی ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کا لبادہ اوڑھے یہ نیٹ ورک درحقیقت دہشتگردی کی سہولتکاری میں ملوث ہے۔ 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملوں کو سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں ناکام بنا دیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مستونگ میں مارے جانے والے دہشتگردوں میں برہان بلوچ اور حفیظ بلوچ بھی شامل...
پنجاب میں کبھی اپوزیشن اکٹھی نہیں ہوئی لیکن اوچھے ہتھکنڈوں کے باجود سب اکٹھے ہیں اچکزئی حوالے سے ابہام کی شکایت ،پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور دیگر رہنماؤں نے سوشل میڈیا ٹیم اور قیادت پر برہمی کا اظہار کیا اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے حوالے سے بھی ابہام کی شکایت کی۔خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اجلاس میں ارکان کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ 20 اور 21 دسمبر کو 8 فروری کا اعلان ہوا اور آج...
پشاور میں تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے جبکہ عمران خان کی بہنوں کی ان سے ملاقات پر بھی پابندی عائد ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق سنگین خدشات سامنے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ شرکاء نے فیصلہ کیا کہ ان تمام معاملات...
امریکا نے بلوچستان میں حالیہ عسکریت پسند حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے کہا کہ وہ ان خوفناک حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ ’ثابت قدمی سے کھڑا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے پاکستان کیساتھ تعاون پر زور بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے یاد دلایا کہ بلوچ لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے امریکا کی جانب سے نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست...
اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگیں اور غیر پھٹا دھماکہ خیز مواد عوام کے لیے ایک سنگین اور جان لیوا خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ طالبان حکومت کے بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق دعوے عملی طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (یوناما) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، افغانستان دنیا کے ان ممالک میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے جہاں بارودی سرنگوں سے متاثر ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان متاثرین میں 80 فیصد بچے شامل ہیں، جو کھیلتے یا روزمرہ سرگرمیوں کے دوران ان خطرناک مواد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یوناما کے مطابق 33 لاکھ...
سانحۂ گل پلازا، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی 2 سے 3 ہفتوں میں دکانداروں کو امدادی رقم فراہم کرنے کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سانحۂ گل پلازا میں دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، 2 سے 3 ہفتوں میں دکانداروں کو امدادی رقم فراہم کر دی جائے گی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 21 ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کے دوران صرف 1 سال ایسا گزرا جب اس نمائش کا انعقاد نہیں ہو سکا۔انہوں نے گل پلازا کے سانحے میں جاں بحق افراد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازا میں جو لوگ شہید ہوئے ہیں اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، سانحے کے شہداء کے لواحقین کو...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور گرینڈ الائنس کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں قید گرینڈ الائنس کے 100 سے زائد رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔ رہا ہونے والے افراد میں گرینڈ الائنس کے اہم رہنما قدوس کاکڑ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کو 20 اور 21 جنوری کو مختلف احتجاجی سرگرمیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تھا، جنہیں بعد ازاں کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔ مذاکرات کے نتیجے میں گرینڈ الائنس نے مڈل سٹینڈرڈ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی واپس لے لیا، رہنماؤں کی رہائی پر کارکنوں اور لواحقین کی...
لاہور: لاہور ایک بار پھر بسنت کے جادو میں ڈوب گیا رات ٹھیک بارہ بجتے ہی تین روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوا اور شہر کے آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دہلی گیٹ کی چھت پر پتنگ اُڑا کر جشن بسنت کا افتتاح کیا، جس کے ساتھ ہی چھتوں پر قہقہے، ڈھول کی تھاپ اور بوکاٹا کے نعرے گونجنے لگے۔ لاہور کی فضا خوشی اور رنگوں سے بھر گئی۔ نوجوان چھتوں سے پتنگیں اُڑاتے رہے جبکہ اڑتی اور کٹتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔ بسنت کی رونق میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہ...
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج سے 3 روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس کے لیے شہر بھر میں بھرپور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ برصغیر پاک و ہند کا تاریخی شہر لاہور ایک بار پھر زرد رنگ، پتنگوں، موسیقی اور ثقافتی سرگرمیوں سے جگمگا اٹھا ہے، جبکہ شہریوں میں بسنت کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ثقافتی میلے، میوزک شوز، فوڈ فیسٹیولز اور دستکاری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پرانے شہر، گریٹر اقبال پارک، شالیمار باغ اور دیگر مخصوص مقامات کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے، جہاں رنگ برنگی جھنڈیاں، قمقمے اور بسنت تھیم کی سجاوٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے بھی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے پورے پاکستان میں موٹروے پولیس کے تمام زونز، سیکٹرز اور دفاتر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا عملی اظہار تھا۔موٹروے پولیس کی جانب سے پورے پاکستان میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر واقع ٹول پلازوں، انٹرچینجز اور اہم مقامات پر کشمیر سے متعلق نعروں پر مشتمل خصوصی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔ ان بینرز کے ذریعے نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا گیا بلکہ کشمیری...
حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینئر وائس چیئرمین عامر شہاب کی قیادت میں حیسکو ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری سے ملاقات کی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، کشمیری کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، محمد شریف چنگوانی
یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے نہ صرف عالمی قوانین بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیراہتمام بوسن روڈ ملتان پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی امیر شیخ محمد شریف چنگوانی، سٹی امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی، نائب امیر پنجاب علامہ عنایت اللہ رحمانی، صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان قاری ہدایت اللہ رحمانی، سٹی صدر یوتھ فورس قاری نزاکت نے کی، ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے کشمیری...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی بحالی، جمہوری و سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خصوصی شرکت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملک کی مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور صوبائی صورت حال پر تفصیلی غور اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت اور سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قوم کے متحد ہونے کے...
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومت پاکستان اور عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ، او آئی سی قیادت کو خطوط لکھے اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطوط میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد اور رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا۔ خطوط میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی...
سفارتخانہ پاکستان، انقرہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک باضابطہ اور پُروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ اور ان کی جائز جدوجہد کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل وابستگی کا اظہار تھا۔ تقریب میں پاکستان، ترکیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین اور رکنِ پارلیمان علی شاہین، ترک پارلیمان کے ارکان برہان قایا ترک اور مصطفیٰ قایا، سیسرک (SESRIC) کی ڈائریکٹر جنرل زہرا زُمرت، انقرہ کے نائب گورنر اسماعیل گل تیکن، ممتاز سابق سفارت کاروں، تزویراتی و عسکری ماہرین، نیز میڈیا، تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی شاہین نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں پاکستانی...
میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال میں رواں سال اسمبلی انتخاب ہونا ہے، اس کے پیش نظر کانگریس کے سرکردہ لیڈران کی آج انتہائی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تبادلہ خیال کے بعد کانگریس نے مغربی بنگال میں تنہا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی کانگریس کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ اس بارے میں کانگریس لیڈر اور مغربی بنگال معاملہ کے انچارج غلام احمد میر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تفصیلی جانکاری دی۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش پر...
ٹی20ورلڈکپ تنازع، اظہارِ یکجہتی پر شکریہ پاکستان، بنگلہ دیشی وزیر کھیل کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل آصف نذرل نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے محرومی کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا۔آصف نذرل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ حمایت کیا جا سکے۔ بنگلہ دیشی وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ وزیرِاعظم پاکستان نے کابینہ اجلاس میں کہا...
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر کو فکر مند ہونا چاہیے،ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں،وہ بھی کررہے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا امریکا نے ہمیشہ ایرانی عوام کا ساتھ دیا، آپریشن مڈنائٹ ہیمرکےذریعے ایران کاجوہری پروگرام ختم کیا،ایران کا جوہری پروگرام ختم نہ کرتے تومشرقِ وسطیٰ میں امن نہ ہوتا۔ صدرٹرمپ نے مزید کہا اگر ایران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو پھر اسے ختم کردیں گے،ہمیں معلوم ہے،ایران کسی اورجگہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کا سوچ رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) کے مشترکہ رہائشی منصوبے ’مارگلہ انکلیو‘ میں تعمیراتی کاموں کے دوران پہلی عالمی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کی خدمات کے اعتراف میں بنائی گئی یادگار کو محفوظ انداز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے برعکس یادگار مسمار نہیں کی گئی بلکہ قانونی اور ماہر آثار قدیمہ کی نگرانی میں اسے نئے مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ تاریخی حیثیت برقرار رہے اور ساتھ ہی رہائشی منصوبے کی ترقی بھی ممکن ہو۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں یادگارِ اقبال یادگار کے اردگرد ایک چھوٹا پارک نما علاقہ بنایا جا رہا ہے تاکہ اسے محفوظ رکھنے کے اقدامات کیے جا سکیں۔...
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے لاہور میں ‘کیلیڈونین بال’ کے ذریعے اسکاٹش–پاکستانی تعلقات کا جشن WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز لاہور میں واقع تاریخی سر گنگا رام ریزیڈنس میں منعقد ہونے والے کیلیڈونین بال میں اسکاٹ لینڈ اور پاکستان کے مابین گہرے ثقافتی روابط کو اجاگر کیا گیا۔ بدھ کے روز ہونے والی اس تقریب میں روایتی بیگ پائپ موسیقی، اسکاٹش اور مقامی فنکاروں کے اشتراک سے تیار کردہ ‘وین ماؤنٹنز میٹ’ کے گیت، اور معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کی ہیرس ٹویڈ کے ساتھ سابقہ کاوشوں پر مبنی اعلیٰ درجے کی فیشن پیشکش شامل تھی۔ یہ تقریب لاہور اور گلاسگو کے درمیان طے پانے والے ٹوئننگ معاہدے کی آئندہ بیسویں سالگرہ کے موقع پر...
یومِ یکجہتی کشمیر: مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی مرکزی واک، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
5 فروری کو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی مرکزی سرگرمیاں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئیں، جہاں سرکاری و عوامی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مزید پڑھیں:’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مظفرآباد میں ایک بڑی مرکزی ریلی اور یکجہتی واک نکالی گئی، جس میں شہریوں، سیاسی کارکنوں، حریت رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے...
سعودی پرو لیگ میں النصر کے ایک اہم میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی عدم شرکت کے بعد مداحوں نے منفرد اور طنزیہ انداز اپناتے ہوئے اسٹار فٹبالر کو چھیڑنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ’لاپتہ فرد‘ کا پوسٹر وائرل ہو رہا ہے جس میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر شامل ہے، سعودی عرب کی سڑکوں پر نظر آنے والے اس پوسٹر میں روتے ہوئے رونالڈو کی تصویر کے ساتھ نمایاں طور پر ’لاپتہ‘ لکھا گیا ہے۔ وائرل پوسٹر میں عربی زبان میں درج ہے کہ ’یہ چالیس سالہ شخص حد سے زیادہ رونے کی کیفیت سے گزر رہا ہے اور اس کا خاندان اسے تلاش کر رہا ہے۔‘ یہ طنزیہ پوسٹر اس وقت سامنے آیا جب رونالڈو...
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد ہی کشمیر کاز سے جڑی ہے، کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنا ان کا بنیادی حق ہے۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد ہی کشمیر کاز سے جڑی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں...
بلوچ طلبہ اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وہ کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہر دم ساتھ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ مظفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس دوران انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ بلوچ طلبہ اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع...
حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیرکاز کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھا رہا ہے جس پر کشمیری اس کے انتہائی مشکور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خودارادیت کیلئے اپنی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افواج پاکستان نے یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیاں اور حراستیں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دی گئیں۔ پاکستان بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟ پاک فوج کے ترجمان ادارے...
اسلام آباد میں سری لنکا کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب، ہائی کمیشن میں پروقار تقریب کا انعقاد
اسلام آباد میں سری لنکا کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب، ہائی کمیشن میں پروقار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں ہائی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر سری لنکا کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی۔ تقریب میں اسلام آباد میں مقیم اور خدمات انجام دینے والے سری لنکن شہریوں نے شرکت کی، جن میں ایل او ایل سی (LOLC)، ورلڈ بینک اور یونیسف کے نمائندگان شامل تھے۔ اس کے علاوہ مختلف جامعات میں زیرِ تعلیم سری لنکن طلبہ اور مختلف کورسز میں شرکت کرنے والے سہ افواج کے اہلکار بھی تقریب میں موجود...
یومِ یکجہتی کشمیر، پاکستان اور آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار
یومِ یکجہتی کشمیر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے لیے غیر متزلزل عزم اور بھرپور یکجہتی کے اظہار کے طور پر منایا گیا۔ یہ دن ہر سال پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں قومی یکجہتی اور اصولی مؤقف کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جاتی ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ...
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ایس پی آر نے کشمیر ہے پاکستان ترانہ جاری کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز کر دیا ہے جو کشمیری عوام سے غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار ہے، ترانے کے دل میں اتر جانے والے بول کشمیر ہے پاکستان اس اٹل حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔ ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور ان کے زندہ و جاوید جذبۂ حب الوطنی کو انتہائی مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ ترانہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے، امید اور آزادی کی جدوجہد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی سے اظہارِ یکجہتی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل ہے۔ مظفرآباد میں صبح 9 اور 10 بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی، جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف مظفرآباد جائیں گے۔صدر اور وزیراعظم...
لاہور میں بسنت کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ گلیوں، بازاروں، سڑکوں اور گھروں کو بسنتی رنگوں سے سجایا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے عوام میں بے حد جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔لاہور میں بسنت کے موقع پر کھانوں کے آرڈر بُک ہونے لگے ، ہوٹلوں میں بُکنگ بڑھنے لگی ، بیرونِ ملک سے لوگ بسنت منانے لاہور پہنچنے لگے۔لاہور کے مشہور ذائقوں کا مزہ چھکنے کے لیے پکوان سینٹرز کو ڈھیروں آرڈرز مل چکے ہيں ۔ کنا، ہریسہ، مرغ چنا، کڑاہی، نہاری، پائے، حلیم اور حلوہ پوری ، ہر پکوان سینٹر کا روزگار چمک اٹھا۔ماہرین کے مطابق...
یوم یکجہتی کشمیر آج: عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکے: صدر، بلاول، مسلح افواج کے گروہوں کی طرف سے بھی حمایت کا اعادہ
لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی) یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائے گا۔5 فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی۔ ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر یں بنائی جائیں گئیں جس میں تمام جماعتوں کے کارکنان سماجی تنظیموں،تاجر برادری وکلاء سکول و کالج کے طلباء سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے۔ اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے مختلف اجتماعات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی سے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ ہم اب ایک ارب ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم مستقبل میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔ تاہم انہوں نے ان مخصوص نقصانات کا ذکر نہیں کیا جو یونیورسٹی کی جانب سے پہنچائے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 2025 ء کے دسمبر میں اس عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ہارورڈ یونیورسٹی...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قذافی خاندان امریکا اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ قذافی خاندان کو عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیا گیا۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ امریکا میں کینیڈی، بھارت میں نہرو اور پاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کے خلاف جدوجہد کو جلا ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ میں قذافی خاندان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی گئی۔ معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے ساتھ اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور نیشنل ورکرز یونین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین فارغ، 25.5 ارب روپے کا پیکج منظور معاہدے کے تحت متاثرہ ملازمین کو کمپنسیٹری پیکیج کے چیکس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اہل ملازمین کو مرحلہ وار 40 فیصد پھر 30-30 فیصد ادائیگیاں کی جائینگی، 2024ء اور 2025ء کے سالانہ انکریمنٹس بھی پیکیج میں شامل ہیں۔ ہارون اختر نے کہا کہ حکومت مالی تعاون فراہم کرے گی...
نیو یارک: خوابوں کا شہر، جہاں آسمان جھک کر سلام کرتا ہے اور دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز نیو یارک شاہ خالد خان، ریزیڈنٹ ایڈیٹر یو ایس اے تصور کریں کہ آپ ایک ڈبل ڈیکر بس کی اوپر منزل پر بیٹھے ہیں، ٹھنڈی ہوا چہرے پر لپٹ رہی ہے، سامنے ٹائمز اسکوائر کی چمکتی دنیا پھیل رہی ہے، اور دور افق پر اسٹیچو آف لبرٹی کی مشعل روشنی بکھیر رہی ہے۔ بس آہستہ آہستہ مین ہٹن کی گلیوں سے گزر رہی ہے، ہر موڑ پر ایک نئی کہانی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ یہ محض ایک سیر نہیں، یہ تو نیو یارک کی روح کو چھونے، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نام نہاد بورڈ آف پیس میں اپنی شمولیت فی الفور واپس لے اور فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر کردار ادا کرے۔غزہ کے معاملے پر کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کو امریکی سامراج اور سابقہ ٹرمپ حکومت کے تناظر میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے لیے پارلیمان، قومی اور جمہوری سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کو بحث کا حصہ بنانا چاہیے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو گلوبل ساؤتھ کے ممالک پر مشتمل ایک بلاک کی تشکیل کی حمایت کرنی چاہیے جو عالمی سطح پر فلسطین کے لیے آزادی اور انصاف کے مقدمے کی قیادت کرے۔تحریک...
کراچی: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت قومی چیلنج کپ 2026 کا آغاز ہو گیا۔ کے ایم سی اور کے پی ٹی اسٹیڈیم پر بیک وقت شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے روز بدھ کو چار میچز کھیلے گئے،گروپ اے میں پی اے ایف نے پاکستان نیوی کو ایک گول سے شکست دے دی۔ مزید پڑھیں پاکستان میں فٹبال ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جدید تربیت کی ضرورت ہے: ہیڈ کوچ دوسری ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ جی بی فٹبال چیمپئن شپ کا افتتاح گروپ بی میں دفاعی چیمپین پاکستان وابڈا اور کے آر ایل کا مقابلہ کسی گول کے بغیر برابر رہا گروپ سی میں پاکستان آرمی اور پاکستان ریلویز کا جبکہ گروپ ڈی میں ایس...
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ ہے مجھے چالان چاہیے، میری طرف سے پولیس گرفتار کرے یا جو مرضی کرے یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر ودیگر کا چالان جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر بتائے کہ اس نے ابھی تک چالان مکمل کیوں نہیں کرایا۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ...
سید سعادت اللہ حسینی نے بجٹ کے حوالے سے گزشتہ برسوں میں اہم فلاحی اسکیموں میں فنڈز کے استعمال میں آ رہی مسلسل کمی کی طرف بھی توجہ دلائی۔ اسلام ٹائمز۔ میڈیا کے لئے جاری بیان میں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند نے بجٹ سے پہلے وزارت خزانہ کو تفصیلی تجاویز پیش کی تھیں۔ ان تجاویز میں روزگار پر مبنی ترقی، عوامی ضروریات کی تکمیل، دولت کی منصفانہ تقسیم اور اقلیتی طبقات سمیت حاشیے پر موجود لوگوں کی ترقی کے لئے مخصوص اقدامات پر زور دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سرمایہ داری کو بڑھاوا دیتا ہے اور بے روزگاری، آمدنی کے عدم تحفظ جیسے مسائل سے...
کراچی: (نیوزڈیسک) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ کراچی سے ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی سٹیشن پر کھڑی تھی کہ خاتون کو طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی اور خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ دوسری جانب ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ماں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو ختم کرنے کی کوئی تجویز اسٹیٹ بینک کے زیر غور نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی نوٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی کا عمل جاری ہے، مگر اس کا مقصد صرف جدید سیکیورٹی فیچرز کا اضافہ اور جعلی نوٹس کی روک تھام ہے، نہ کہ کسی خاص مالیت کے نوٹ کو ختم کرنا۔ نئے ڈیزائن کی منظوری گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تمام مالیت کے کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائن فائنل کر لیے ہیں اور یہ ڈیزائن وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ اب نئے...