سندھ حکومت کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد ہی کشمیر کاز سے جڑی ہے، کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنا ان کا بنیادی حق ہے۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد ہی کشمیر کاز سے جڑی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنا ان کا بنیادی حق ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔