افغانستان بارودی سرنگوں کا میدان بن گیا، اقوامِ متحدہ کا ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگیں اور غیر پھٹا دھماکہ خیز مواد عوام کے لیے ایک سنگین اور جان لیوا خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ طالبان حکومت کے بارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق دعوے عملی طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (یوناما) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، افغانستان دنیا کے ان ممالک میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے جہاں بارودی سرنگوں سے متاثر ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان متاثرین میں 80 فیصد بچے شامل ہیں، جو کھیلتے یا روزمرہ سرگرمیوں کے دوران ان خطرناک مواد کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یوناما کے مطابق 33 لاکھ سے زائد افغان شہری ایسے علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد موجود ہے، جس کے باعث ان کی جان و مال کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔
اقوامِ متحدہ کی مائن ایکشن سروس نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے 471 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں 314 بچے متاثر ہوئے۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت شہریوں کے تحفظ کے بجائے دیگر ترجیحات پر توجہ دے رہی ہے، جس کے باعث بارودی سرنگوں کے خاتمے میں پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف طالبان کی انتظامی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ اس کا خمیازہ عام اور معصوم افغان شہری بھگت رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بارودی سرنگوں
پڑھیں:
5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
وزیراعلیٰ پنجاب(chief minister punjab) کی ہدایات پر تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں؛ ترجمان پی ڈی ایم اے
پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اب بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اہم پیشگوئی جاری کی ہے
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ و گردونواح، لاہور، اوکاڑہ، بھکر اور لیہ میں بارشوں کا امکان ہےْ
جس کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے خراب موسم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کے اندر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا درختوں تلے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔
کسان اپنی فصلوں کی کٹائی اور سنبھال سمیت تمام تر پیشگی اقدامات موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہونے والے سیاح موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں:شہری پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں
کسی بھی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔