کابل(نیوز ڈیسک) افغان طالبان رجیم کے عوامی تحفظ سے متعلق دعوے زمینی حقائق کے برعکس ثابت ہو رہے ہیں جبکہ افغان شہری بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کے سنگین خطرات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ نے افغانستان میں بارودی سرنگوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (یوناما) کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں بارودی سرنگوں سے متاثر ہونے والوں کی شرح تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد سے متاثر ہونے والوں میں 80 فیصد بچے شامل ہیں، جو اس انسانی بحران کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔

یوناما کے مطابق تقریباً 33 لاکھ افغان شہری ایسے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جہاں بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد موجود ہیں، جس کے باعث روزمرہ زندگی شدید خطرات سے دوچار ہے۔ اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے 471 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں 314 بچے متاثر ہوئے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی ترجیحات عوامی تحفظ کے بجائے دہشت گرد نیٹ ورکس کی پشت پناہی پر مرکوز دکھائی دیتی ہیں، جو نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے طویل المدتی خطرہ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق بارودی سرنگوں کے خاتمے میں ناکامی طالبان کی انتظامی نااہلی اور غیر سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے، جس کا براہِ راست خمیازہ معصوم افغان شہری بھگت رہے ہیں۔

ماہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں بارودی سرنگوں کے مسئلے کو انسانی بحران کے طور پر دیکھا جائے اور متاثرہ آبادی، بالخصوص بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بارودی سرنگوں کے کے مطابق

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق