نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے بھی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے پورے پاکستان میں موٹروے پولیس کے تمام زونز، سیکٹرز اور دفاتر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا عملی اظہار تھا۔موٹروے پولیس کی جانب سے پورے پاکستان میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر واقع ٹول پلازوں، انٹرچینجز اور اہم مقامات پر کشمیر سے متعلق نعروں پر مشتمل خصوصی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔ ان بینرز کے ذریعے نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا گیا بلکہ کشمیری شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیری عوام کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس کشمیری عوام
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔