صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج سے 3 روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس کے لیے شہر بھر میں بھرپور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ برصغیر پاک و ہند  کا تاریخی شہر لاہور ایک بار پھر زرد رنگ، پتنگوں، موسیقی اور ثقافتی سرگرمیوں سے جگمگا اٹھا ہے، جبکہ شہریوں میں بسنت کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ثقافتی میلے، میوزک شوز، فوڈ فیسٹیولز اور دستکاری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پرانے شہر، گریٹر اقبال پارک، شالیمار باغ اور دیگر مخصوص مقامات کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے، جہاں رنگ برنگی جھنڈیاں، قمقمے اور بسنت تھیم کی سجاوٹ کی گئی ہے۔ چھتوں پر پتنگ بازی کے لیے شہریوں نے روایتی انداز میں تیاریاں کی ہیں اور بازاروں میں پتنگوں اور بسنت سے متعلق اشیاء کی خریداری عروج پر ہے۔

بسنت کے موقع پر حکومت کے حفاظتی اقدامات

حکومتِ پنجاب نے بسنت کو محفوظ اور خاندانی تہوار بنانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیمیائی ڈور، دھاتی اور خطرناک مواد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

شہر بھر میں پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ چھتوں اور عوامی مقامات پر مخصوص نگرانی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری طرف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون کیمروں اور کنٹرول رومز کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

بسنت کا تہوار: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ بسنت پنجاب کی ثقافت کا خوبصورت رنگ ہے، مگر انسانی جانوں کا تحفظ سب سے مقدم ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا
’ہم چاہتے ہیں کہ بسنت خوشیوں، رنگوں اور ثقافت کا تہوار بنے، نہ کہ غفلت اور لاپرواہی کا۔ حکومت نے بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعاون کریں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت آئندہ بھی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ نوجوان نسل اپنی روایات سے جڑی رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا گیا تو بسنت فیسٹیول لاہور کے لیے ایک خوشگوار، محفوظ اور یادگار موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بسنت فیسٹیول کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا