سٹی 42: اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازنے بسنت پر پابندی لگا کر اچھا کیا ہے، ہم سب کہتے ہیں کہ آٹھ فروری کو زور زبردستی عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا ۔

 جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ عوام پرجبر کیا گیا ،پیکاایکٹ سمیت کالے قوانین لائے گئے ،عدلیہ کے پر کاٹے گئے، جے یو آئی جلسے کرنا چاہتی تھی ،ہم پہیہ جام کرنا چاہتے تھے، دہشتگردی کی ہم سب مذمت کرتے ہیں۔

بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک

 اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دہشگردی کی ہم سب  مذمت کرتے ہیں، ہم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہیں کہ اس موقع پر بسنت کی تقریبات کو منسوخ کیا، دہشگردی کی ہر شکل کو اسلام اور مسلمانوں سے جوڑا جاتا ہے،ہم قرآن کے ماننے والے ہیں۔

  محمود اچکزئی نے کہا کہ قرآن اور اسلام کے پیروکار ہیں، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ،پاکستان آج بہت مشکل میں ہے،ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ ملک ڈوب رہا ہے، سب کو بلائیں ،دو تین دن بیٹھیں ،ہمیں نا اقتدار سے شوق ہے،ہم اس ملک کو چلانا چاہتے ہیں، ہم نے آج تک یہ سیکھا ہے کہ عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں، ہم ایک دوسرے کو ملیں گے، وزیراعظم کو ملیں گے، ہماری مستقل دشمنیاں تو نہیں ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی پہیہ جام کی حمایت کرتے ہیں ،ہم آٹھ فروری کو اپنے جلسے جلوس منسوخ کرتے ہیں، ہم پہیہ جام کی حمایت کرتے ہیں، ہم اپنے جلسے جلوس آٹھ فروری کے بعد کریں گے، ضمنی انتخابات بھی چرائے جارہے ہیں ۔

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

 سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف نے کہا کہ ہمارا موقف ایک ہے ،ہم نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، اسلام آباد دھماکے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ہمارا ایک مطالبہ ہے، آٹھ فروری کو دھاندلی ہوئی ہے، آج تک رویہ تبدیل نہیں ہوا۔

 انھوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی روئیے تبدیل نہیں ہوئے،اپوزیشن کی اپیلیں عدالتوں میں ہیں، اس پر کو ئی کام نہیں کیا جا رہا،ہم اپنے مطالبے پر قائم ہیں،ہم 8 فروری 2024 کے الیکشن کی طرح آج بھی اس کو مسترد کرتے ہیں، ہم نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں آج انگلینڈ اور بھارت آمنے سامنے

 مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج جو اسلام آباد میں واقعہ ہوا، اس پر ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں،ہم زخمی اور متاثرہ لوگوں سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے،ہم کہہ رہے تھے کہ بلوچستان کے پی کے میں کشیدہ صورتحال ہے، ہم چاہتے ہیں ریاست طاقتور ہو۔

 سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف نے کہا کہ ہمارے عوام برے حالات سے کئی دہائیوں کے ساتھ گزر رہے ہیں،مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ،ہم آج کے واقعے پر مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

پرو ہاکی لیگ کا دوسرا راؤنڈ، پاکستانی ٹیم آسٹریلیا روانہ

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمن کا اظہار کرتے ہیں ا ٹھ فروری نے کہا کہ پہیہ جام

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان