امام بارگاہ دھماکا بی ایل اے کی دہشتگردی ہے، وزیر مملکت داخلہ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس حملے کو کرنے والے بھی ہمارے ہمسائیوں کے اسپنسرڈ ہیں، یہ واقعہ ایک بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا اور اب تک کی اکٹھی کی گئیں معلومات کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس حملے کو کرنے والے بھی ہمارے ہمسائیوں کے اسپنسرڈ ہیں، یہ واقعہ ایک بج کر 42 منٹ پر اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا اور اب تک کی اکٹھی کی گئیں معلومات کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے حکم پر میں پمز اسپتال میں موجود رہا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جس دہشت گرد نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، وہ افغانستان کا شہری تو نہیں لیکن کتنی بار اس نے افغانستان کا سفر کیا ہے اس کی تفصیل آ گئی ہے۔
وزیر مملکت داخلہ نے دعویٰ کیا کہ یہ بی ایل اے کی دہشت گردی ہے، یہ دہشت گرد بزدلی کی آخری حدوں کو چھو گئے ہیں، یہ سافٹ ٹارگٹس پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے 31 شہدا میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھائی بھی شہید ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی عمل درآمد جاری ہے، اس میں کوئی نرمی کا ابہام نہیں ہے، وزیرداخلہ نے امام بارگاہ کا دورہ کیا ہے اور تمام تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ طلال چوہدری نے بتایا کہ یہ جنگ ہم جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں اور جیت رہے ہیں، جو لوگ اللہ کے حضور نماز پڑھ رہے تھے مذہب کے نام پر انہیں کیسے شہید کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت بار بتایا ہے کہ یہ ہندوستان کے اسپانسرڈ ہیں، بھارت نے تین گناہ انوسمنٹ بڑھائی ہے، یہ لوگ ڈالرز کے لیے دہشت گردی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ہم نے بہت بار بتایا ہے کہ آپ ہمسائے ہیں آپ پر ہمارے بہت احسانات ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ آئی جی اسلام اباد کے کزن شہید ہوئے ہیں اس کے باوجود وہ وردی پہن کر یہاں موجود ہیں، ابھی وزیر داخلہ نے یہاں امام بارگاہ میں نماز بھی پڑھی ہے۔ حملہ آور کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کے پچھلوں تک پہنچا جا رہا ہے اور ہو سکتا ہے 72 گھنٹے کے اندر اندر ہم اس کو انجام تک پہنچا دیں۔ وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ اب کوئی بھی افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں نہیں رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے نے بتایا کہ اسلام آباد انہوں نے داخلہ نے نے کہا
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی