Jasarat News:
2026-07-24@01:59:23 GMT

اسلام آباد دھماکا: کراچی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کراچی پولیس کو پورے شہر میں “ہائی الرٹ” رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پولیس چیف نے واضح کیا ہے کہ شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکورٹی اقدامات میں اضافے کی ہدایات ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر بھر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ پولیس فورس شہر بھر میں انتہائی متحرک رہے۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی یا مشکوک اشیا کی کڑی نگرانی کی جائے۔حساس علاقوں اور عوامی مقامات پر انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال بنایا جائے۔ پولیس چیف نے تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور ان کے اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی بڑھانے کے احکامات دیے ہیں۔ تھانوں کی سطح پر روابط کو مزید مربوط کرنے اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔زونل پولیس افسران کو گشت اور پکٹنگ سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔تاکہ پیٹرولنگ اور پکٹنگ بہتر انداز میں کی جاسکے ۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی کے لیے مخصوص پوائنٹس پر رینڈم اسنیپ چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا