اسلام آباد کی امام بارگاہ میں جمعے کے روز ہونے والے خود کش دھماکے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں دھماکے کی تفصیلات، ریسکیو آپریشن اور دہشت گرد کے پس منظر سے آگاہ کیا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ دھماکہ 42 سالہ شخص نے کیا، جو افغان شہری نہیں، لیکن اس کا افغانستان کا سفر متعدد مرتبہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد سو سے زائد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیمیں 10 سے 12 منٹ میں موقع پر پہنچیں اور فوری طور پر اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دھماکے کا مقصد سافٹ ٹارگٹس جیسے بازار، اسکول، مساجد، امام بارگاہیں اور بینک تھے۔ اس حملے میں آئی جی اسلام آباد کے فرسٹ کزن بھی شہید ہوئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کا پیٹرن ایک جیسا ہے: مذہبی بنیاد پر دہشت گردی، صوبائی بنیاد پر دہشت گردی، اور بلوچ شدت پسندوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔

وزیر مملکت نے وضاحت کی کہ دہشت گرد نے حملہ پچھلے ایک ہفتے میں پلان کیا تھا لیکن اس کا نقصان ان کے توقع سے زیادہ ہوا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت کسی نرمی یا ابہام کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ، کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد خود موقع پر موجود رہے اور طلال چوہدری نے بھی وزیراعظم و وزیر داخلہ کے احکامات پر فوری طور پر پی ایم ایس ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ امام بارگاہ کے منتظمین کی جرات مندانہ خدمات اور پاکستان کے جذبے نے فورس کے حوصلے کو بڑھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے اسلام آباد وزیر مملکت

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار