اسلام آباد میں دھماکہ، رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد میں دھماکہ، رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے شدید مذمت کی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں کئی بے گناہ افراد جان سے گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی تعزیت جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے اور میری ہمدردیاں زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ خوش قسمتی سے کسی بھی رومانیہ کے شہری کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم نے ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ایچ ای سی پاکستان مقرر کردیا ،عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا وزیر اعظم نے ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ایچ ای سی پاکستان مقرر کردیا ،عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا آٹھ فروری احتجاج؛ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے سینیٹ اجلاس میں کشمیر، بلوچستان، سیکیورٹی صورتحال اور عمران خان پر بحث صدر اور وزیراعظم کی امام بارگاہ دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب ایران میں امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم، واشنگٹن کا ہنگامی انتباہ امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل، اہم شواہد حاصل کر لیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد رومانیہ کے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ