Jasarat News:
2026-07-24@04:00:37 GMT

ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی سے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ ہم اب ایک ارب ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم مستقبل میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔ تاہم انہوں نے ان مخصوص نقصانات کا ذکر نہیں کیا جو یونیورسٹی کی جانب سے پہنچائے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 2025 ء کے دسمبر میں اس عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2ارب ڈالر سے زائد کی گرانٹ روک دی ہے اور وہ اس قدیم یونیورسٹی کے تحقیقی کاموں کے لیے مختص فنڈز کی کٹوتی جاری نہیں رکھ سکتی۔ ہارورڈ یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کی اس وسیع مہم کا مرکز رہی ہے جس کا مقصد وفاقی فنڈز کو امریکی یونیورسٹیوں پر اپنی مرضی کی تبدیلیاں مسلط کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یہ جامعات یہود دشمنی اور انتہا پسند بائیں بازو کے نظریات کے زیر اثر ہیں۔ ٹرمپ نے گزشتہ برس کہا تھا کہ یونیورسٹی کی پالیسیوں پر کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد ان کی انتظامیہ ہارورڈ کے ساتھ ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئی تھی جس کے تحت یونیورسٹی کو 50 کروڑ ڈالر ادا کرنے تھے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہارورڈ یونیورسٹی

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم