گل پلازہ اسی طرز پر تعمیر ہوگا، ایک انچ اضافی تعمیر نہیں ہوگی، جن لوگوں کا نقصان ہوا ، ان کا ازالہ کیا جائے،مراد علی شاہ
ایسے سانحات سے محفوظ رہنے کیلئے ہر شخص کے تعاون کی ضرورت ہے ، مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیرِاعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ سانحہ گل پلازا میں جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ان کا ازالہ کیا جائے، 2 سے 3 ہفتوں میں دکانداروں کو امدادی رقم فراہم کر دی جائے گی ، ایسے سانحات سے محفوظ رہنے کے لیے ہر شخص کے تعاون کی ضرورت ہے۔جمعہ کوکراچی چیمبر آف کامرس کے تحت ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 21 ویں مائی کراچی نمائش کا آغاز ہوگیا، نمائش میں 300 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وزیر صنعت جام اکرام، معروف بزنس مین عارف حبیب، زبیرموتی والا سمیت دیگر صنعت کاروں اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ مائی کراچی نمائش میں پاکستانی مصنوعات کو ترجیحی طور پر پیش کیا گیا ہے۔مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے نمائش کے منتظمین اور تاجروں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش شہر کے کاروبار، ثقافت اور کمیونٹی کی اہم تقریب بن چکی ہے، 20-21 سال قبل کراچی کے سنگین حالات میں مائی کراچی نمائش کا آغاز کیا گیا جو اب اس شہر کے کلینڈر میں شامل ہوچکی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر کو سانحات سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کو ہر فرد کا تعاون درکار ہے، شہدائے گل پلازہ کے لیے دعاگو ہوں، کوشش کی ہے کہ گل پلازہ سانحے کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے امدادی رقم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے، کراچی چیمبر نے ہمیں گل پلازہ کے دکانداروں کی فہرست بناکر دی۔ ہم نے متاثرہ دکان داروں کو 5-5 لاکھ روپے دینا شروع کیے ہیں، متاثرین کے کاروباری سامان کے نقصان کا تخمینہ لگاکر ادائیگی کریں گے، شکر گزار ہوں کہ کچھ بلڈرز نے عارضی دکانیں متاثرین گل پلازہ کو دینے میں معاونت کی، دو ماہ میں متاثرین گل پلازہ کو امدادی رقم اور متبادل جگہ دیں گے، گل پلازہ میں جتنی دکانیں تھیں اتنی ہی دکانیں بنائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس سال 10 ارب روپے جون تک انڈسٹریل انفراسٹریکچر پر خرچ کریں گے، صنعتی ایسوسی ایشنز خود منصوبوں پر کام کریں، میئر کراچی کو کابینہ نے 18 ارب روپے دینے کی منظوری دی ہے، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن سے بات کی ہے، 21 ارب روپے انفراسٹرکچرل بہتری کے لیے الگ رکھے ہیں، کراچی پاکستان کا مالی و تجارتی مرکز ہے جو ملکی پیداوار کا 25 فیصد اور سندھ کی معیشت کا 90 فیصد کراچی پیدا کرتا ہے، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم شہر کی تجارتی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: مائی کراچی نمائش گل پلازہ علی شاہ کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا