Jasarat News:
2026-07-24@01:45:39 GMT

اسلام آباد دھماکے کے خلاف کراچی میں احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260207-08-3
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسلام آباد کی جامع مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے اور معصوم نمازیوں کی شہادت کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج کیا گیا۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ خراسان سے نکالی جانے والی عظیم الشان احتجاجی ماتمی ریلی نمائش چورنگی پہنچ گئی، جس کے باعث شہر کا مرکزی تجارتی و ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ماتمی ریلی میں شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں بزرگ، نوجوان اور بچے بھی شامل تھے۔ علما کرام نے اپنے خطاب میں اس حملے کو ملک کی سالمیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دیا۔احتجاجی مظاہرے کے باعث نمائش چورنگی سے گرو مندر جانے والی دونوں اہم شاہراہیں ہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ، صدر، لائنز ایریا اور گرومندر کے اطراف کی گلیوں میں گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان تو کیا گیا، تاہم دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے متبادل سڑکیں بھی شدید ٹریفک جام کی لپیٹ میں رہیں۔دفتروں سے گھر جانے والے شہری اور ایمبولینسیں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاجی ریلی کے پیشِ نظر کراچی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ریلی کے راستوں پر تعینات رہی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن اور پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی نمائش چورنگی پر موجود رہیں۔

اسلام آباد دھماکے کیخلاف کراچی میں نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہاہے

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نمائش چورنگی

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا