data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ :منیر عقیل انصاری)سٹی کونسل میں میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد لانے سے قبل سندھ حکومت اور میئر کراچی بوکھلاہت کا شکارہوگئے ہیں ،بلدیہ عظمی کراچی سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کا میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل ہی سٹی کونسل اراکین کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین سٹی کونسل کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اب تک پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 3کارکنوں کو گرفتار کر کے انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے جبکہ دیگر اراکین سٹی کونسل میں خوف ہراس پید ا کیا جارہا ہے تاکہ اراکین سٹی کونسل میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد تحریک سے د سبردار ہوجائے، اس حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مجھے وہ وقت یاد آرہا ہے جب مئیر کراچی کو منتخب کرنے کے لیے انتخابات ہورہے تھے اس وقت بھی اسی طرح کی صورتحال پیدا کی گئی تھی کراچی بھر میں بلدیاتی نمائندوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے تھے انھیں گرفتار کیا جارہا تھا اور ان اراکین سٹی کونسل کو دھمکایا جارہا تھا ۔ سیف الدین الڈووکیٹ نے کہاکہ دیکھے 8فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کیاہے اور یہ اس کا جمہوری حق ہے یہ احتجاج کامیاب ہوگایا نہیں ، ہڑتال کر پائیں گے یا نہیں یہ ان کا فیصلہ ہے اور پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن اس کی آڑ میں سندھ حکومت نے چن چن کر بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں میرے پاس جو فہرست آئی ہے اس کے مطابق ہمارے سٹی کونسل کے تین اراکین جس میں مبشر حافظ الحق، طارق شمسی اور ریاض اللہ ان تین اراکین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے علاؤہ جن اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں ان میں مصطفی آفریدی، عتیق سواتی، سعدخان اور محمد فیضان شامل ہیں ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو 8فروری میں دن باقی ہے اس کی آڑ میں انہوں نے ایم پی او کے تحت جو گرفتاری کے فیصلے کیے ہیں اس کے آڑ میں سندھ حکومت ڈبل کھیل کھیلتا چاہتی ہے ایک تو اس بہانے سے ان اراکین سٹی کونسل کو گرفتار کریں اور ان تمام اراکین سٹی کونسل کو ان کے گھروں سے لاپتا کیا جائے یا غائب کیا جائے اور ان پر اتنا دباؤ میں لایا جائے کے وہ بچارے اپنے گھروں میں نہ رہنے پر مجبور ہو جائے۔ تو ظاہر ہے سندھ حکومت ماضی کی طرح کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان تمام تر صورتحال کا ہم نے پہلے سے اندازہ لگایا ہوا تھا اور تمام صورتحال سے باخبر بھی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہونے والی صورتحال اس کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میئر کراچی خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سے قبل کتنے ہی غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرلیں مجھے امید ہے کہ اس شہر کراچی کی بہتری اسی میں ہے کے یہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو اور ہمارے شہر کے لوگوں کو ان سے چھٹکارا مل سکے انہوں نے کہا کہ دیکھے جو پی ٹی آئی کے اراکین کو گرفتار کیا جارہاہے یاحراساں کیا جارہا ہے خاص طور پر پی ٹی آئی کے سٹی کونسل کے اراکین کو میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور میں موجودہ مئیر مرتضی وباب صدیقی سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ دیکھے ان کے سٹی کونسل کے اراکین گرفتار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہوش کے ناخن لیں جن اراکین سٹی کونسل کو گرفتار کیا ہے ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اس حوالے سے مرتضی وہاب صدیقی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

منیر عقیل انصاری سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے گھروں پر چھاپے مارے اراکین سٹی کونسل کو انہوں نے کہا کہ سٹی کونسل کے کو گرفتار کر سندھ حکومت میئر کراچی کیا جارہا پی ٹی ا ئی اور ان ہے اور ہیں ان

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار