ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد مشہدی نے کہا کہ اسلام آباد جیسے حساس اور محفوظ تصور کیے جانے والے شہر میں مسجد پر حملہ سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے، دہشتگردوں نے پاک سرزمین پر بزدلانہ حملہ کیا ہے اور اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کی جانب سے احتجاجی و ماتمی ریلی جعفر طیار سوسائٹی سے نیشنل ہائی وے کی جانب نکالی گئی، جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران لبیک یا حسینؑ، شہادت شہادت سعادت سعادت اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں مرکزی مسجد جعفر طیار کے پیش نماز مولانا نسیم حیدر، آئی ایس او ملیر کے صدر، آئی ایس او کراچی کے ترجمان سمیت علماء کرام، شیعہ و سنی مفکرین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نسیم حیدر نے کہا کہ شہادتیں اقوام کو زندہ رکھتی ہیں اور دشمن نے ملک کے دارالحکومت کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی ثابت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیوں سے قوم کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔

ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد مشہدی نے کہا کہ اسلام آباد جیسے حساس اور محفوظ تصور کیے جانے والے شہر میں مسجد پر حملہ سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے پاک سرزمین پر بزدلانہ حملہ کیا ہے اور اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، شہداء کے جنازوں کے ساتھ احترام کا برتاؤ کیا جائے اور اسلام آباد میں خون کی قلت کو فوری طور پر پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کراروی نے کہا کہ دارالحکومت میں مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ مساجد اور عبادت گاہیں امن کی علامت ہوتی ہیں، ان پر حملے پورے معاشرے پر حملے کے مترادف ہیں۔ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور قوم امن دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خطاب کرتے ہوئے مولانا اسلام آباد آئی ایس او نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی