اسلام آباد میں دھماکا بھارت اور طالبان کا گٹھ جوڑ ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
وزیر دفاع کے مطابق نمازیوں کی آخری قطار میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، انشا اللہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی، ہندوستان عبرتناک شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ اس کی براہ راست جنگ لڑنے کی اب ہمت نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا بھارت اور طالبان کا گٹھ جوڑ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں، سیکیورٹی گارڈز نے اس کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی۔ وزیر دفاع کے مطابق نمازیوں کی آخری قطار میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، انشا اللہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان عبرتناک شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے کیونکہ اس کی براہ راست جنگ لڑنے کی اب ہمت نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف وزیر دفاع
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی