پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کرنیوالے بھارت کو اُسی کی زبان میں جواب دینگے :شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے۔ مظفر آباد ہیلی پورٹ پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور اعلیٰ سرکاری حکام نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے، مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کیمپس و آسان خدمت مرکز قائم کرنے، مزید 1700 طلبہ کو رواں ماہ لیپ ٹاپ، ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف دینے، سکولوں کی چھتوں کیلئے ایک ارب و ہریام پل کی تعمیر کیلئے 10ارب روپے فراہم کرنے سمیت آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی انہیں بے حد عزیز ہے۔ کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا۔ معرکہ حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوگیا۔ بھارت جس محاذ پر اور جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا۔ اس کی پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گے جو اس کے جہازوں کا کیا۔ وہ جمعرات کو یہاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ آج کشمیری بہنوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آئے ہیں۔ برہان وانی، سید علی گیلانی، آسیہ اندرابی، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری رہنماؤں، خواتین، بچوں اور بزرگوں نے جدوجہد کی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی قربانیوں سے کشمیر کی دھرتی سرخ اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ دنیا کو بتا دیا کہ کشمیر نہ بھارت کا حصہ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا، یہی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل سے ہی ممکن ہے، اس کے سوا بھارت کے پاس کوئی راستہ نہیں۔ پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور اسے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے ایسا سبق سکھایا جو اس کی نسلیں بھی کبھی بھول نہ پائیں گی۔ معرکہ حق صرف ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی فتح نہیں بلکہ یہ کشمیری عوام کی قربانیوں کی بھی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد کشمیر کاز پوری دنیا میں پوری قوت سے زندہ ہوا۔ بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہونا ہماری سفارتی کامیابی ہے۔ بھارت نے ذلت آمیز شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی تیز کردی ہے۔ بھارت کے جارحانہ ، توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کو ترک کیے جانے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان نے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے عملی قدم اٹھایا ہے۔ فلسطین و کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر رہتے ہوئے پاکستان تنازعات کے پائیدار حل کیلئے اپنا فعال و متحرک و عملی کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی ہمیں بے حد عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارش کی گئی تھی کہ مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر پانچ ہزار کیا جائے لیکن میں نے چھ ہزار کرنے کی منظوری دی ہے۔ دانش سکول تعمیر ہورہے ہیں، اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنے گی جس کا آزاد کشمیر کیمپس مظفر آباد میں بنے گا۔ اہل کشمیر کے مفادات کے تحفظ کیلئے میرے قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں۔ مظفر آباد میں بھی آسان خدمت مرکز قائم ہوگا جس کے تحت 65 خدمات ایک چھت تلے مہیا ہو ں گی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رواں ماہ مزید 1700 آزاد کشمیر کے طلبہ کو لیپ ٹاپس دینے اور ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف کا اعلان بھی کیا جس کے ذریعے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی حاصل ہیں۔ انہوں نے سکولوں کی چھتوں کیلئے ایک ارب، واٹر سپلائی سکیم اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 9.
لاہور،مظفر آباد؍ اسلام آباد؍ راولپنڈی؍ گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ‘ قصور (نامہ نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ وقائع نگار+خبرنگار+ نمائندگان) پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میں ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘جوش و خروش سے منایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ، سیمینار ز‘ پرچم کشائی سمیت مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔اسلام آباد میں چائنا چوک سے ڈی چوک تک سے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ صبح 10بجے سائرن بجائے گئے اور شہدائے کشمیر کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا،کوہالہ میںمظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ بیرون ممالک مقیم کشمیر ی‘ پاکستانیوں نے اہم دارالحکومتوں میں جلوس اور ریلیاں نکال کروادی کے باسیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔مظفرآباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ریلی اور جلسہ عام میں سیاسی، مذہبی، سماجی رہنماؤںاور عوام نے شرکت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر فصیل راٹھور، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، کرکٹر شاہد خان آفریدی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے غلام محمد صفی، سیکرٹری جنرل پرویز شاہ ودیگرموجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا یومِ یکجہتی کشمیر تجدیدعزم کا دن ہے کہ ہممظلوم کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے لاہور مال روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے کہا کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے، حکومت پاکستان وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا پاکستان کی شہ رگ ‘ مظلوم بھائیوں کا مقدمہ عالمی فورم پر اٹھاتے رہیں گے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر سے قبل اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کیلئے جامع بریفنگ میں انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال اور جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے افسروں اور عملے نے جناح ایونیو پر یوم یکجہتی کشمیر واک میںکشمیری کاز کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔ یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر دستخطی مہم پنجاب اسمبلی کے سامنے شام تک جاری رہی۔ سیاسی قیادت، حریت رہنماؤں، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے اراکین، عورتوں نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی ظلم وجبر کی مذمت کرتے ہوئے دستخط کیے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت راجہ پرویز اشرف ، حسن مرتضیٰ ، شہزاد چیمہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کے عزم کا اظہار کرتے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں ریلیوں جلوسوں سیمیناروں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک نکالی گئی‘ قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان‘ پروفیسر غضنفر عزیز‘ حافظ عبدالرحمن نے کی۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ کشمیر کے مظلوموں کیساتھ جمعیت کل بھی تھی اور ا نکی حمایت میںکھڑی رہے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیراہتمام جوہر ٹاؤن میں کشمیر کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔آخر میں شرکاء نے ایکسپو سینٹر سے کینال روڈ تک ‘‘کشمیر بنے گا پاکستان’’ ریلی نکالی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام عظیم الشان یکجہتی کشمیر مارچ منعقد کیا گیا۔ قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام لاہور سمیت قصور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، جھنگ، پاکپتن اور ننکانہ صاحب میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلیاں، جلسے اور احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔ اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی یوتھ کے زیرِ اہتمام‘‘یوتھ ریلی‘‘ کی قیادت انجینئر نصراﷲ رندھاوا اور صہیب عثمان رومی نے کی۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپی کیجنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان، ضلعی امیر منظر مسعود خٹک اور تحصیل امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ،عبدالواسع نے پشاور ، صوابی میں مولانا ڈاکٹر ہدایت اللہ نے ریلی سے خطاب کیا۔ جنوبی وزیرستان لوئر اسد اﷲ‘ دیر بالا حنیف اﷲ ایڈوکیٹ‘ ضلع مردان غلام رسول نے خطاب کیا۔ چارسدہ میں بھی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر طارق سلیم نے جہلم ‘عبدالرزاق عباسی نے ایبٹ آباد‘ راجہ ممتاز، غلام احمد عباسی نے مری‘ ذیشان اختر‘ نصر اللہ خان ناصر نے بہاولپور‘ ملتان میں صہیب عمار صدیقی ریلی سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں بڑی ریلی کی قیادت کی اور خطاب کیا۔ تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن سے وحدت روڈ تک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہال سلام اورپاکستان کے لیے کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کردی۔ماؤں،بہنوں ،بیٹیوں کے صبر،بچوں،بوڑھوں اورجوانوں کی استقامت نے قرون اولیٰ کی یادتازہ کردی۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیرانتظام لاہور ،کراچی،اسلام آباد، پشاور کی طرح ملک بھر میں یکجہتی کشمیر کنونشن،کانفرنسوں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقادکیا گیا، لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تقریبات میں انٹراپارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے یونین کونسل امیدواروں سے حلف بھی لیا گیا۔ لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کا بڑاپروگرام ایوان اقبال میں ہوا، مرکزی صدر خالد مسعود سندھو ،انجینئر حارث ڈار، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام پاکستان سے محبت کی قیمت ظلم و جبر کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے مال روڈ لاہور پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ملی رکشہ یونین کے زیر اہتمام مال روڈ پر ریلی سے مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری و دیگر نے خطاب کیا،مرکزی ترجمان تابش قیوم نے مقامی ہوٹل میں اپووا کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کیا، اسلام آباد میں مرکزی مسلم لیگ نے زیروپوائنٹ سے پریس کلب تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی۔ فیصل آباد میں کشمیر ریلی سے مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حمید الحسن و دیگر نے خطاب کیا،ملتان میں پریس کلب نواں چوک شہر میں ہونیوالی یکجہتی کشمیر ریلی سے ضلعی سیکرٹری جنرل رانا عبدالرحمان و دیگر نے خطاب کیا،راولپنڈی میں پریس کلب کے سامنے یکجہتی کشمیر پروگرام کا انعقاد کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب ہونے والے یوسی صدور سے عہدے کاحلف بھی لیاگیا۔ کانفرنس سے صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم ،کل جماعتی حریت رہنما شاہین اقبال ،صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان و دیگر نے خطاب کیا۔پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ مسلم ویمن لیگ حیدرآباد کی جانب سے اقصیٰ آڈیٹوریم میں کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی و محبت کے لئے یکجہتی کشمیر کانفرنس کی گئی۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہونے والی کشمیر کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینارز کے دوران جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، شہہ رگ بھارت کے پنجہ میں قید ہے،شہہ رگ پاکستان کو بھارت سے چھڑوانے کے اقدامات کئے جائیں۔پنجاب آرٹس کونسل شیخوپورہ کے زیراہتمام اظہارِ یکجہتی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر آرٹس کونسل افراز احمد نے کی۔ مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری بار آمنہ شہادت بھٹی، سیٹھ افتخار علی طیب ایڈووکیٹ و دیگر تھے۔ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے گئے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر افراز احمد نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیر کا مقدمہ سفارتی،اخلاقی سمیت ہر عالمی محاذ پر لڑتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام یومِ یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کی،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر دفتر میں پرچم کشائی بھی کی گئی۔ فیروز والہ میں مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے سیکرٹری اطلاعات منیر احمد بھٹی نے مظلوم کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ قصور میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیوں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ حافظ آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام علی پور روڈ سے ریلی نکالی گئی۔ قیادت صوبائی امیر رانا تحفہ دستگیر اور ضلعی امیر ملک شوکت علی پھلروان نے کی۔ننکانہ صاحب میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا، قیادت ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد نے کی۔ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" اور افواجِ پاکستان زندہ باد" کے نعرے بلند کیے۔ادھر کشتواڑ اور ادھم پور میں بھارتی فوجی آپریشن میں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔ کشمیری نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔ کشتواڑ کے علاقوں سنگھ پورہ اور چنگام میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی تاکہ آپریشن کی خبریں باہر نہ آ سکیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے غیر متزلزل حمایت پر حکومت اور پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ تہاڑ جیل میں نظربند اے پی ایچ سی کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا کشمیری اپنی حمایت پر پاکستانی عوام مقروض ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دیگر نے خطاب کیا فیصل ممتاز راٹھور امیر جماعت اسلامی یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا کو خراج عقیدت پیش وزیراعظم پاکستان یکجہتی کشمیر کا انہوں نے کہا کہ اسلام ا باد میں کشمیری عوام سے مرکزی مسلم لیگ ریلی نکالی گئی کشمیر کانفرنس الحاق پاکستان ا زاد کشمیر کی کرتے ہوئے کہا کے زیر اہتمام حریت کانفرنس یکجہتی کیلئے کے زیراہتمام بھارتی مظالم ریلی سے خطاب سے خطاب کرتے کہا کشمیری پاکستان کی کہ پاکستان پاکستان کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے احمد نے کی میں بھارت کی حمایت لاہور کے کے سامنے کہ کشمیر کا اظہار اور ریلی پریس کلب کی قیادت معرکہ حق سے اظہار بھارت کا شرکت کی کیلئے ا رہے ہیں کی گئی بنے گا کے لیے
پڑھیں:
میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کے خلاف ایک نئے قسم کے سائبر حملے سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا
ماہرین کے مطابق جدید بڑی زبان کے ماڈلز(ایل ایل ایمز) جن میں میٹا اے آئی سمیت دیگر اے آئی چیٹ بوٹس شامل ہیں کو ایک تکنیک پرومپٹ انجیکشن‘ کے ذریعے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں حملہ آور چیٹ بوٹس کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے انہیں ایسے احکامات پر عمل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتے۔
سائبر سیکیورٹی ماہر بروس شنائر کے مطابق ہیکرز اس مقصد کے لیے ’پرولیج ایسکلیشن‘ نامی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں جس کے تحت اے آئی ماڈل کو ایسی فرضی شخصیت اختیار کرنے پر قائل کیا جاتا ہے جو حفاظتی قواعد کو نظر انداز کر دے یوں چیٹ بوٹ کی محدود صلاحیتیں وسیع ہو جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور یہ خفیہ ہدایات بظاہر بے ضرر مواد، جیسے ای میلز، ویب سائٹس یا آن لائن پیغامات میں شامل کرتے ہیں۔ اگر چیٹ بوٹ ان ہدایات کو قبول کر لے تو ہیکرز کو صارف کے منسلک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: اوپن اے آئی نے ’سورا‘ ایپ لانچنگ کے چند ماہ بعد ہی اچانک کیوں بند کردی؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار چیٹ بوٹ کے متاثر ہونے کے بعد اسے ذاتی معلومات چرانے، حساس ڈیٹا باہر منتقل کرنے یا صارف کے اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے جیسے اقدامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب صارفین اے آئی ٹولز کو اپنی ای میل، کیلنڈر یا دیگر ذاتی سروسز تک رسائی دے دیتے ہیں کیونکہ اس سے حملہ آوروں کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’کوئی پڑھے نہ پڑھے اے آئی تو پڑھے گی‘: قدیم زمانوں کے محبت نامے، خفیہ تحریریں آشکار
ماہرین کے مطابق ہیکرز کا حتمی مقصد مالی فراڈ، شناختی معلومات کی چوری اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کو انجام دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی اپنی استدلالی صلاحیتیں بھی صارفین کے خلاف استعمال کی جا سکتی ہیں جس سے روایتی سائبر سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی مصنوعی ذہانت ہیکنگ