Juraat:
2026-07-24@10:05:25 GMT

پی ٹی آئی ارکان کا قیادت پر اظہار برہمی، الزامات کی بارش

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

پی ٹی آئی ارکان کا قیادت پر اظہار برہمی، الزامات کی بارش

پنجاب میں کبھی اپوزیشن اکٹھی نہیں ہوئی لیکن اوچھے ہتھکنڈوں کے باجود سب اکٹھے ہیں
اچکزئی حوالے سے ابہام کی شکایت ،پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور دیگر رہنماؤں نے سوشل میڈیا ٹیم اور قیادت پر برہمی کا اظہار کیا اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے حوالے سے بھی ابہام کی شکایت کی۔خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اجلاس میں ارکان کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ 20 اور 21 دسمبر کو 8 فروری کا اعلان ہوا اور آج ارکان اس سلسلے میں اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر سے اب تک بانی کے اہل خانہ کو ملنے نہیں دیا گیا، حکومت نے 24 اور 25 جنوری کو رات پمز لایا اور اس سے پہلے دو ہفتے آنکھ کی تکلیف رہی، جیل کے ڈاکٹروں کے بعد پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ آنکھ ضائع ہو سکتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی صحت قدرے بہتر ہے اسے ٹھیک نہیں کہہ سکتے ہیں، وزیراعظم کی ٹیم نے کہا ڈاکٹروں کی خط پر ایک دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔سلمان اکرم راجہ نے اجلاس کے شروع میں اپوزیشن کی حکمت عملی اور اجلاس سے ارکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی صحت کے معاملے کو نارمل نہیں لیا جانا چاہیے، 8 فروری کو ہڑتال ہو گی مغرب کے بعد ریلیاں نکالیں اور دیے گئے پلان پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا باہمی مشاورت سے بانی کی صحت کے لیے یکجا ہوں۔اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمعین قریشی نے پارٹی ارکان پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہوگا، پنجاب میں کبھی اپوزیشن اکٹھی نہیں ہوئی لیکن اوچھے ہتھکنڈوں کے باجود سب اکٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ اس کے باجود بہت کچھ کہا جاتا ہے، ہم انسان ہیں ہر شخص کے ساتھ خوشی غمی ہوتی ہے، اگر کوئی شخص بیماری کی وجہ سے نہ آئے تو اس پر سوشل میڈیا پر الزامات اور گالیاں دی جاتی ہیں۔معین قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اراکین صوبائی اسمبلی کی تضحیک کی جاتی ہے اور سوشل میڈیا کو چمکایا جاتا ہے، اگر سوال پوچھنا ہے مجھ سے پوچھو لیکن خدارا یہ انداز نہیں اپناؤ۔انہوں نے کہا کہ قیادت سے کہتا ہوں ایک طرف حکومت دوسری طرف ہمارا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہم پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب کی تقریر کے دوران شیخ وقاص اکرم نے انہیں ٹوک دیا اورکہا کیا ہم سب سن سکتے ہیں یا بول بھی سکتے ہیں۔معین قریشی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے پنجاب صوبے کی طرف سے ہر آپشن کو سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا، ہم پوری کوشش کریں گے آپ ہم پر اعتماد کریں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران فیصل جاوید اور شاہد خٹک نے بھی برہمی کا اظہار کیا اور الزامات عائد کیے۔ذرائع کے مطابق فیصل جاوید نے کہا اپنے لوگوں کی نیتوں پر شک نہ کیا جائے، ہم سب اپنی جگہ محنت کر رہے ہیں لیکن یہ انداز خدارا مت اپنائیں۔ذرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ ہمارے اکٹھے ہونے کا اثر ان تک جاتا ہے جن کا سیاست سے بھی تعلق نہیں، اس اجتماع کو سب سپریم کورٹ کی عمارت تک لے کر جائیں اور وہاں بیٹھ جائیں۔شاہد خٹک نے کہا کہ بانی کو صحت کی سہولیات اور رسائی آپ پارٹی ارکان کی وجہ سے بند ہے، آپ لوگ اکٹھے ہوں اور اکٹھے سب فورم پر آگے بڑھیں۔ذرائع نے بتایا کہ شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے ابہام پیدا کیا کہ احتجاج کیسا ہوگا، محمود خان اچکزئی کی جانب سے لاک ڈاؤن اوراحتجاج میں ابہام دور کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ سمجھیں کہ کون لیڈ کرے گا سہیل آفریدی سمیت سب آگے بڑھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پی ٹی ا ئی بتایا کہ شاہد خٹک جاتا ہے

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ