یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے نہ صرف عالمی قوانین بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیراہتمام بوسن روڈ ملتان پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی امیر شیخ محمد شریف چنگوانی، سٹی امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی، نائب امیر پنجاب علامہ عنایت اللہ رحمانی، صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان قاری ہدایت اللہ رحمانی، سٹی صدر یوتھ فورس قاری نزاکت نے کی، ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ جیسے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے نہ صرف عالمی قوانین بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جائز اور حق پر مبنی ہے، پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری